جمعرات نام کیوں مؤنث ہے ؟

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:06 AM
Threads
208
Messages
595
Reaction score
974
Points
460
Gold Coins
428.14
ایک اعتراض کیا جاتا ہے کہ جب اردو زبان میں تمام ایام کے نام مذکر مستعمل ہیں تو پھر جمعرات نام کیوں مؤنث ہے اس کا جواب ملاحظہ کرنے سے پہلے چند ضروری باتیں بطور تمہید ذہن نشین کرلیں۔
(1)اسلامی اعتبار سے رات پہلے آتی ہے اور دن بعد میں
(2) اردو زبان میں دن مذکر اور رات مؤنث ہے

چنانچہ میر تقی میر کا شعر ہے
روتے پھرتے ہیں ساری ساری رات
اب یہی روزگار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا

اور داغ دہلوی کا شعر ہے
خدا بچائے قیامت کے ہیں تمہارے دن
یہ پیاری پیاری جوانی ، یہ پیارے پیارے دن

(3)اردو زبان میں جمعہ سے قبل کا دن المشہور جمعرات (جس کو عربی میں یوم الخمیس، فارسی میں پنج شنبہ ، انگلش میں تھرزڈے، ہندی اور سنسکرت میں گرو وار، کھڑی بولی میں ویر وار ، سندھی اور سرائیکی میں خمیس اور پشتومیں زیارت کہتے ہیں ) کا باقاعدہ کوئی نام نہیں بلکہ جمعرات نام عربی زبان کے لفظ جمعہ اور سنسکرت کے لفظ رات کو ملا کروجود میں آیا ۔
یعنی جمعے کی رات کو جمعرات کہنے کی وجہ سے جمعے سے پہلے والے دن کا نام جمعرات ٹھہرا ۔ وگرنہ اس دن کا یہ باقاعدہ کوئی نام نہ تھا ۔
(4) دو اسم جب آپس میں حرفِ اضافت کی مدد سے ملتے ہیں تو اُن میں جو تعلق پیدا ہوتا ہے، اس تعلق کو اضافت کہتے ہیں۔ جس اسم کا تعلق ظاہر کیا جائے اُسے مضاف اور جس سے تعلق ظاہر کیا جائے، اُسے مضاف الیہ کہتے ہیں۔ دونوں کا مجموعہ مرکب اضافی کہلاتا ہے۔ عام طور پر اُردو زبان میں مضاف الیہ پہلے آتا ہے اور مضاف بعد میں، مثلاً زید کی کتاب۔ اس ترکیب میں "زید" مضاف الیہ ہے، "کی" حرفِ اضافت اور "کتاب" مضاف ہے۔مرکب اضافی کی تذکر وتانیث مضاف کے اعتبار سے ہوتی ہے جیسا کہ زید کی کتاب نئی ہے۔مذکورہ مثال میں نئی کا صیغہ مؤنث اس لیے لایاگیا ہے کہ اس میں (مضاف)کتاب مؤنث ہے ۔
جب یہ باتیں ذہن نشین ہوگئیں تو یہ بھی ذہن نشین ہو کہ جمعرات مرکب نام ہے دو ناموں کا (1) جمعہ (2) رات ۔ اس مرکب اضافی میں"جمعہ" مضاف الیہ اور "رات "مضاف ہے اور جیسا کہ ماقبل میں بتاچکاہوں کہ مرکب اضافی کی تذکر وتانیث مضاف کے اعتبار سے ہوتی ہے اور یہاں پر اس مرکب اضافی میں رات (مضاف)مؤنث ہے تو "جمعرات" نام اس وجہ سے مؤنث ہے ۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:06 PM
Threads
877
Messages
13,167
Reaction score
14,736
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,464.34
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:


ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں

:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks