Lovely Eyes
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
- Joined
- Apr 28, 2018
- Local time
- 12:20 PM
- Threads
- 322
- Messages
- 1,256
- Reaction score
- 1,987
- Points
- 803
- Gold Coins
- 2,544.01

استاد نے شاگردوں سے پوچھا۔ "لوگ جب پریشان ہوتےہیں تو ایک دوسرے پر کیوں چیختے ہیں؟" شاگردوں نے کچھ دیر سوچا، پھر ان میں سے ایک نے کہا "کیوں کہ ہم اپنا سکون کھو دیتے ہیں ،اس لیئے چیختے ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن جب دوسرا آدمی ہمارے قریب بیٹھا ہوتا ہے۔۔۔۔ پھر چیخنے کی کیا تک ہے؟ کیا ہم اس سے ہلکی آواز میں بات نہیں کر سکتے؟ چیخنے چلاتے کیوں ہیں؟" شاگردوں نے کچھ جواب دیئے لیکن کوئی بھی استاد کو مطمئن نہ کر سکا۔ آخرکار استاد نے کہا: "جب لوگ ایک دوسرے سے ناراض ہوتے ہیں، غصہ کرتے ہیں، تب ان کے دل دور ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ اس فاصلے کو عبور کرنے کے لئے لوگوں کو چیخنا پڑتا ہے۔۔۔۔ تا کہ وہ ایک دوسرے کی آواز سن سکیں۔۔۔۔۔ وہ جتنا زیادہ غصہ ہوں گے انہیں اتنا ہی چیخنا ہوگا تا کہ ان کے دلو ں کے درمیان کا فاصلہ دور ہو سکے۔" پھر استاد نے کہا" کیا ہوتا ہے جب لوگ ایک دو لوگ محبت کرتے ہیں؟ وہ ایک دوسرے پر چلاتے نہیں ہیں بلکہ آہستہ گفتگو کرتے ہیں، کیوں؟ اس لیئے کہ ان کے دل قریب ہوتے ہیں۔ ان کے دلوں کے درمیان بہت کم فاصلہ ہوتا ہے۔۔۔
Previous thread
Next thread