سست اینڈرائیڈ موبائل کوتیزرفتاربنائیے

Mr. X

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
The Gladiator
The Dark Knight
The Men in Black
💖 ITD Lover 💖
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:04 PM
Threads
1,089
Messages
2,250
Reaction score
4,142
Points
1,289
Gold Coins
2,651.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
سست اینڈرائیڈ موبائل کوتیزرفتاربنائیے
کیا آپ کے اسمارٹ فون کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوگئی ہے؟ اگر ایسا ہے تو اس کا حل بھی آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔

1. ہوم اسکرین پر کم سے کم ایپس

عموماً اسمارٹ فونز کی ہوم اسکرین پر ایپس کے آئکنز کی بھرمار ہوتی ہے جس سے موبائل ڈیوائس پر دباؤ بڑھتا اور اسکرین لوڈ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ ایسی ایپس جن کا استعمال بہت کم ہو انہیں انسٹال کرنے کے بعد شارٹ کٹس کو ہوم اسکرین سے ہٹادیجیے۔ یہ غیر ضروری شارٹ کٹس بلاوجہ بوجھ بنتے ہیں جو اسکرین کی روانی میں کام کرنے کی صلاحیت کو متاثرکرتے ہیں۔

2. اپ ڈیٹ

بعض اوقات اسمارٹ فون کا اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم وائرس سے بھر جاتا ہے تو ایسی صورتحال میں اپنی ڈیوائس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹس کو نظر انداز نہ کیجیے اور جتنا ممکن ہو اپنی ڈیوائس میں نیا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرلیجیے۔ موبائل کی سیٹنگز میں پہنچ کر ’’اباؤٹ فون‘‘ کے آپشن پر کلک کیجیے اور دستیاب نئے ورژن سسٹم کو اپ ڈیٹ کردیجیے۔

3. غیر ضروری ایپس

ایسی ایپلی کیشنز جو بہت کم استعمال ہوں یا بہت زیادہ جگہ (اسٹوریج) لیتی ہوں انہیں پہلی فرصت میں ڈیلیٹ کردیجیے کیونکہ اگرچہ آپ انہیں استعمال نہیں کررہے ہوتے لیکن پھر بھی وہ بیک گراؤنڈ میں فعال ہوتی ہیں جو بے کار میں بیٹری خرچ کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بس تھوڑا سا وقت نکال کر غیر ضروری ایپس کو انَ انسٹال کردیجیے۔

4. کیشے کلیئر

موبائل کی سست روی کا ایک بڑا سبب ایپلی کیشن اور ریم کیشے کا ڈیلیٹ نہ ہونا ہے۔ اپنی ڈیوائس میں کیشے کلیئر کرنے والی کوئی ایپ مثلاً کلین ماسٹر، سی کلینر، ڈی یو کلینر یا ان جیسی کوئی دوسری ایپ ضرور انسٹال رکھیے تاکہ قابلِ استعمال ایپس کیشے کلیئر ہوجائے۔ کچھ ایسی ایپس بھی پلے اسٹور پر دستیاب ہیں جو نشاندہی کرتی ہیں کہ کونسی ایپ ریم کا استعمال زیادہ کررہی ہے جس کی وجہ سے موبائل کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔

5. آٹو سنک

گوگل، یوٹیوب، پلے اسٹور اور ایسی دیگر ایپس جو خودکار انداز میں باہمی طور پر اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، یہ عمل ’’آٹو سنک‘‘ کے تحت ہوتا ہے۔ آٹو سنک نہ صرف بیٹری کی لائف کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ اپ ڈیشن کی وجہ سے موبائل کے فنکشنز کو بھی سست کردیتا ہے۔ آٹوسنک کو ڈس ایبل کردیجیے یا اسے بند کردیجیے۔ موبائل سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر کلک کیجیے اور آٹو سنک کو ڈس ایبل یا ٹرن آف کردیجیے۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
6:04 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks