شوال المکرم کی خصوصیات قسط سوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
8:38 AM
Threads
208
Messages
598
Reaction score
977
Points
460
Gold Coins
429.20
شوال کے چھ روزوں کو امام مالک رحمۃ اللہ کے مکروہ سمجھنے کے جوابات
یحیی کہتے ہیں: کہ میں نے عید الفطر کے بعد چھ روزوں کے بارے میں امام مالک کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ: میں نے اہل علم وفقہ میں سے کسی کو یہ روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے اور نہ ہی سلف میں سے کسی سے کوئی روایت پہنچی‘ چنانچہ اہل علم اس کو پسند نہیں کرتے تھے‘ اور ان کو اس کے بدعت بن جانے اور بے علم لوگوں کا رمضان کے ساتھ غیر رمضان کو ملانے کا اندیشہ تھا۔
وَقَالَ یَحیَی: سَمِعتُ مَالِکاً یَقُولُ فِی صِیَامِ سِتَّۃِ أَیَّامٍ بَعدَ الفِطرِ مِن رَمَضَانَ: إِنَّہُ لَم یَرَ أَحَداً مِن أَہلِ العِلمِ وَالفِقہِ یَصُومُہَا۔ وَلَم یَبلُغنِی ذلِکَ عَن أَحَدٍ مِنَ السَّلَفِ۔ وَإِنَّ أَہلَ العِلمِ یَکرَہُونَ ذلِکَ وَیَخَافُونَ بِدعَتَہُ۔ وَأَن یُلحِقَ بِرَمَضَانَ مَا لَیسَ مِنہُ أَہلُ الجَہَالَۃِ وَالجَفَاءِ
مغنی مع شرح الکبیر
پہلاجواب یہ ہے کہ
نسائی نے روایت کیا ہے۔ ہمارے مشائخ فرماتے ہیں کہ امام مالک نے اس وجہ سے شوال کے چھ روزوں کو مکروہ قرار دیا کہ کہیں جاہل لوگ رمضان کے ساتھ غیر رمضان کو جوڑ نہ دیں، البتہ شریعت (کے بیان کردہ فضیلت) کی بناء پر یہ روزہ رکھنا مکروہ نہیں
دوسرا جواب یہ ہے کہ
امام مالک رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب موطا امام مالک رحمتہ اللہ علیہ میں رمضان کے فورا بعد یعنی عید الفطر کے دوسرے دن سے ان چھ روزوں کے اہتمام کو مکروہ تحریر کیا ہے وگرنہ وہ مطلق کراہت کے قائل نہیں تھے
تیسرا جواب یہ ہے کہ
عین ممکن ہے کہ امام ما لک رحمۃ اللہ علیہ تک مذکو رہ احا دیث نہ پہنچی ہو ں یا وہ پہنچی تو ہوں مگر وہ انہیں صحیح نہ سمجھتے ہو یا صحیح تو سمجھتے ہو مگر ان کے نزدیک استدلال کے درجہ میں ثابت نہ ہوسکی ہوں
اس کے علاوہ بھی کچھ جوابات ہیں جوبڑی کتابوں کی طرف رجوع کرنے سے مل سکتے ہیں
اور رہا امام مالک رحمۃ اللہ کے اس قول کا جواب
کہ میں نے اہل علم وفقہ میں سے کسی کو یہ روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے
تو علماء کرام نے لکھا ہے کہ اگر لو گ کسی حدیث سے ثابت مستحب پر عمل کر نا ترک کر دیں تو ان کا یہ عمل ترک مستحب کے لیے دلیل نہیں بن سکتا۔لہذا اگر ایک عمل کا ثبوت صحیح حدیث سے ثابت ہوجائے تو پھر اس پر عمل کیا جائے گا

 

Mr. A

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Champion
Expert
Popular
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
Master Blaster
Gentleman
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:38 PM
Threads
651
Messages
1,329
Reaction score
1,879
Points
935
Gold Coins
2,610.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks