
خط کے چھوٹے سے تراشے
خط کے چھوٹے سے تراشے میں ، نہیں آئیں گے
غم زیادہ ھیں ، لفافے میں نہیں آئیں گے
ھم نہ مجنُوں ھیں ، نہ فرھاد کے کچھ لگتے ھیں
ھم کسی دَشت تماشے میں ، نہیں آئیں گے
مختصر وقت میں ، یہ بات نہیں ھو سکتی
دَرد اتنے ھیں خلاصے میں ، نہیں آئیں گے
اُس کی کچھ خیر خبر ھو تو ، بتاؤ یارو
ھم کسی اور دِلاسے میں ، نہیں آئیں گے
جس طرح آپ نے بیمار سے ، رُخصت لی ھے
صاف لگتا ھے جنازے میں ، نہیں آئیں گے
Previous thread
Next thread