قیمتی فون گرنے پر نقصان سے بچانے والا موبائل ایئر بیگ‘

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
4:12 PM
Threads
322
Messages
1,256
Reaction score
1,987
Points
803
Gold Coins
2,544.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
مہنگا اور قیمتی اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹ کر گرنا ایک خوفناک لمحہ ہوتا ہے لیکن ایک جرمن طالب علم نے نہایت کم خرچ طریقے سے مہنگے فون کو گرنے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ سےبچانے والا ایک ’ایئر بیگ‘ نما آلہ تیار کرلیا۔


جرمنی کی آلین یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم فلِپ فرینزل نے ’ایڈکیس‘ نامی ایک اسمارٹ نظام بنایا ہے جو موشن سنسر کے تحت کام کرتا ہے۔ جیسے ہی آپ کا فون ہاتھ سے پھسل کر گرتا ہے ایڈکیس کا نظام متحرک ہوجاتا ہے اور فون کے چاروں کناروں سے میز کی طرح ابھار نکل آتے ہیں جو فون کو براہِ راست زمین سے ٹکرانے سے روکتے ہیں۔ یہ نظام عین کار میں لگے ایئر بیگ کی طرح کام کرتا ہے۔



فلپ کو جرمن سوسائٹی آف میکاٹرونکس کی جانب سے ایڈ کیس پر بہترین ایوارڈ دیا گیا ہے۔ فلپ فرینزل کے مطابق اس میں لگے سنسر حرکت محسوس کرنے میں اتنے حساس ہیں کہ ہاتھ سے موبائل گرتے ہی وہ بھانپ لیتے ہیں کہ اب یہ زمین پر ہی گرے گا۔

اس دوران فوری طور پر چاروں کونوں سے خاص مڑے ہوئے پلاسٹک کے نوک دار ٹکڑے نکلتے ہیں۔ یہ کونے اسپرنگ کی مدد سے اندر دبے رہتے ہیں اور گرنے سے پہلے باہر نکل آتے ہیں۔

اگرچہ ایڈ کیس فروخت کے لیے دستیاب نہیں لیکن اسے میڈیا پر بے حد سراہا گیا ہے۔ فی الحال یہ سہولت صرف آئی فون کے سارے ماڈلز کے لیے ہے لیکن فلپ اسے دیگر ماڈلز کے لیے بھی ڈیزائن کررہے ہیں۔ جولائی میں وہ اس کے لیے کِک اسٹارٹر مہم چلاکر چندہ جمع کریں گے اور اس کے بعد ہی اس کی تجارتی تیاری سامنے آئے گی۔

فلپ نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اس کے تمام حصے بنائے ہیں اور بار بار استعمال کرنے پر اس میں بہت کامیابی ملی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایئربیگ سے فون کی خوبصورتی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 

Abu Dujana

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:12 PM
Threads
81
Messages
968
Reaction score
1,366
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
516.01
سمارٹ فون "سمارٹ" رہے اور اس کے خوبصورتی میں کوئی فرق نہ آئے۔۔۔ اور سنسر سے کام کرے یعنی جب گرے تو۔۔۔ ایکٹیو ہوجائے۔۔
کیا بات ہے۔۔
زبردست اشتراک ۔۔
کیپ اٹ اپ۔۔
 

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
4:12 PM
Threads
322
Messages
1,256
Reaction score
1,987
Points
803
Gold Coins
2,544.01
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Promotion from Senior Member to VIP.
واہ کیا بات ہے​
سمارٹ فون "سمارٹ" رہے اور اس کے خوبصورتی میں کوئی فرق نہ آئے۔۔۔ اور سنسر سے کام کرے یعنی جب گرے تو۔۔۔ ایکٹیو ہوجائے۔۔
کیا بات ہے۔۔
زبردست اشتراک ۔۔
کیپ اٹ اپ۔۔
 

Mr. A

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Champion
Expert
Popular
نماز مومن کا نور ہے
بیشک دین آسان ہے
دین خیرخواہی کا نام ہے
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے
Master Blaster
Gentleman
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:12 PM
Threads
651
Messages
1,329
Reaction score
1,879
Points
935
Gold Coins
2,610.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from ITD Star to Super Star.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks