Lovely Eyes
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
- Joined
- Apr 28, 2018
- Local time
- 10:11 AM
- Threads
- 303
- Messages
- 1,215
- Reaction score
- 1,944
- Points
- 803
- Gold Coins
- 2,522.89

علینا عترت
جنوں میں دامن دل گرچہ تار تار ہوا
مگر یہ جشن سر کوچۂ بہار ہوا
ہر ایک سجدے میں دل کو ترا خیال آیا
یہ اک گناہ عبادت میں بار بار ہوا
سمیٹ لی ہیں محبت نے ساری پروازیں
دل و دماغ میں کیسا یہ انتشار ہوا
نہیں بجھایا ہواؤں نے پہلی بار چراغ
یہ سانحہ تو مرے ساتھ بار بار ہوا
کسی کے واسطے تصویر انتظار تھے ہم
وہ آ گیا پہ کہاں ختم انتظار ہوا
اندھیری شب کے مقدر میں اک سویرا تھا
یہ راز مجھ پہ دم صبح آشکار ہوا
جو تجھ میں ڈوب کے دیکھا تو پا لیا خود کو
علیناؔ یوں مرا پھر مجھ پہ اختیار ہوا
جنوں میں دامن دل گرچہ تار تار ہوا
مگر یہ جشن سر کوچۂ بہار ہوا
ہر ایک سجدے میں دل کو ترا خیال آیا
یہ اک گناہ عبادت میں بار بار ہوا
سمیٹ لی ہیں محبت نے ساری پروازیں
دل و دماغ میں کیسا یہ انتشار ہوا
نہیں بجھایا ہواؤں نے پہلی بار چراغ
یہ سانحہ تو مرے ساتھ بار بار ہوا
کسی کے واسطے تصویر انتظار تھے ہم
وہ آ گیا پہ کہاں ختم انتظار ہوا
اندھیری شب کے مقدر میں اک سویرا تھا
یہ راز مجھ پہ دم صبح آشکار ہوا
جو تجھ میں ڈوب کے دیکھا تو پا لیا خود کو
علیناؔ یوں مرا پھر مجھ پہ اختیار ہوا
Previous thread
Next thread