Lovely Eyes
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
- Joined
- Apr 28, 2018
- Local time
- 8:01 AM
- Threads
- 303
- Messages
- 1,215
- Reaction score
- 1,944
- Points
- 803
- Gold Coins
- 2,522.89

علینا عترت
سحر کی دھوپ سا نکھرا جمال تھا کوئی
وہ چاند رات میں دل کش خیال تھا کوئی
بھلا دے عرش کی جنت کا خواب آنکھوں کو
بہار حسن سے یوں مالا مال تھا کوئی
سحر کے نور سے بے نور چاند کا چہرہ
بچھڑ کے رات سے بے حد نڈھال تھا کوئی
ملے گا کب مجھے بے رنگ رتجگوں کا جواب
خموش رات سے لپٹا سوال تھا کوئی
خوشی تھی چہرے پہ لیکن کوئی نہ جان سکا
خوشی کے پیچھے بہت پر ملال تھا کوئی
سحر کی دھوپ سا نکھرا جمال تھا کوئی
وہ چاند رات میں دل کش خیال تھا کوئی
بھلا دے عرش کی جنت کا خواب آنکھوں کو
بہار حسن سے یوں مالا مال تھا کوئی
سحر کے نور سے بے نور چاند کا چہرہ
بچھڑ کے رات سے بے حد نڈھال تھا کوئی
ملے گا کب مجھے بے رنگ رتجگوں کا جواب
خموش رات سے لپٹا سوال تھا کوئی
خوشی تھی چہرے پہ لیکن کوئی نہ جان سکا
خوشی کے پیچھے بہت پر ملال تھا کوئی
Previous thread
Next thread