- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 11:17 AM
- Threads
- 187
- Messages
- 5,154
- Reaction score
- 6,674
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,414.60

سائلنٹ روز کا بہت جی چاہتا تھا کہ گدھے سے بات چیت کی جائے مگر گدھے کو اردو اور سائلنٹ روز کو گدھا لینگویج سمجھ نہیں آتی تھی تاہم ایک دن الکمونیا کے پروفیسر، سائنسدان، وید، حکیم ، مکینیکل انجنیئروکیل ،بزنس مین، اور بہت کچھ۔۔۔،جناب ڈاکٹر بھائی کا خیال آگیا جو ہر فن مولا تھے،اور اسی کے ساتھ ماہر شکاری بھی جو چرند پرند گزند تک سے واقف تھے، ۔
ڈاکٹر بھائی سے سائلنٹ روز نے اپنا مدعا بیان کیا تو انہوں نے سر کھجایا اور ادھر اُدھر دیکھ کر راز درانہ انداز سے پوچھا "مگر آپ کو کس نے بتایا کہ میں گدھا لینگویج سمجھتا ہوں"
۔؟
ہی ہی ، سائلنٹ روز نے بڑی مشکلوں سے ہنسی ضبط کی کہ کہیں ڈاکٹر بھائی اپنی اس نایاب صلاحیت کو بے عزتی سمجھ کر سرے سے مکر ہی نہ جائیں اور یوں انہیں ناکام لوٹنا پڑے۔
۔۔
سائلنٹ روز،ماشاء اللہ ڈاکٹر بھائی آپ الکمونیا کے لیڈر ہیں بہت ذہین ہیں اور طرح طرح کی بولیاں سمجھتے ہیں ۔۔۔تعریف پر ڈاکٹر بھائی خوشی سے پھول سے گئے اور جلدی سے کہنے لگے آو آپ کو گدھے سے ملاتا ہوں۔
ڈاکٹر بھائی سائلنٹ روز کو ایک گدھے کے پاس لے کر گئے جو بہت خوش خوش باہر کھیتوں کی طرف جانے کی تیاری کررہا تھا۔۔۔
سائلنٹ روز نے گدھے کو دیکھا تو بہت خوش ہوئیں اور پھر اردو میں کہا "تو آپ گدھے ہو مل کر بہت خوشی ہوئی میں زیادہ وقت نہیں لوں گی بس چند سوالات پوچھنے ہیں۔
ڈاکٹر بھائی نے ترجمانی کرتے ہوئے سائلنٹ روز کے الفاظ بتائے تو :سوالات کی "لات"پر گدھے کے کان کھڑے ہوئے ،تو ڈاکٹر بھائی نے جلدی سے "گدھے کی زبان"میں مزید تشریح کرکے اسے پرسکون کردیا۔۔۔ورنہ گدھے کا کوئی بھروسہ نہیں تھا کہ وہ تین چار جوڈو اور کراٹے کے داؤ آزما کر کھیتوں کی طرف نکل جاتا۔۔۔۔
آپ کا نام گدھا ہے ، کیا یہ نام آپ کو پسند ہے؟
گدھا/ جی مجھے تو بہت پسند ہے دیکھئے نا کیا خوبصورت نام ہے کیا موسیقی سی ہے ۔۔گ د ھ ا۔۔۔
جی جی بہت ۔۔۔۔سائلنٹ روز نے ڈاکٹر بھائی کی زبان سے گدھے کا جواب سن کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔۔۔میرا سوال ہے کہ آپ اپنی زبان میں بہت اونچی آواز میں کہا کہتے رہتے ہو؟
گدھا/جی اگر میں یہ کہوں کہ انسان بھی اونچی آواز میں باتیں کرتے اور ہنستے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتاہے اور میں بھی اپنی آواز سے اونچا بول کر اظہار کرتا ہوں کہ گدھا تو میں ہی ہوں ۔
سائلنٹ روز/ہاں یہ تو ہے ۔۔۔اچھا یہ بتاؤ کہ تمہارے بارے میں مشہور ہے کہ کسی بات پر جانور ہنسے تو تم کو دوسرے دن سمجھ آئی تھی ؟
گدھا/ آپ کا سوال بہت اہم ہے ، ہم گدھے صرف کام کے بارے میں سوچتے ہیں ،ہمیں دیگر جانوروں کی بات سوچنے سمجھنے کے لیے وقت نہیں ملتا، اگر سوچیں تو عادت نہ ہونے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں سے دنوں تک کا وقت درکار ہوتا ہے، ۔
سائلنٹ روز/ گدھے بہت کام کرتے ہیں اور طاقت بھی بہت ہوتی ہے کچھ کام کے حوالے سے بتائیں؟
گدھا/ گدھوں جیسا عقل مند اور طاقت ور کوئی نہیں ، ہم ہی انسان شناس اور انسان دوست ہیں،ہم بہت کام کرتے ہیں ،ہماری پیٹھ مضبوط ہوتی ہے جس پر بوجھ لاد یں تو باآسانی اٹھا کر چلتے ہیں البتہ ہمارے اندر کھینچنے کی طاقت گھوڑے کے مقابلے میں کم ہے مگر انسان بہت عجیب ہے، گدھے کا ریڑھا بنا کر جہاں بھاری سامان لے جاتے ہیں وہیں ریس بھی لگاتے ہیں۔
جب سائلنٹ روز نے ڈاکٹر بھائی کی زبان سے گدھے کی بات سنی تو وہ پکار اٹھی۔
یہ کوئی سچا گدھا ہے۔
بہت افسوس ہوا سن کر سائلنٹ روز نے کہا،گدھے! تم زمانہ شناس انسان شناس ہو اور کیا تم ذہین بھی ہو؟
گدھا/بالکل میں بہت ذہین جانور ہوں،ہمارا جسم اور ذہن صرف کام کی طرف رہتا ہے، اس کی حقیقی مثال ہے کہ ہم جس گھر جس گلی میں کام پر لگ جائیں پھر ہمیں رہنمائی کی ضرورت نہیں رہتی ، بلکہ ساری گلیوں سے گز ر کر اسی گلی اور گھر میں جائیں گے جہاں ہمارے مالک نے ہمیں کام پر لگایا ہوتا ہے، کیا یہ ذہانت کم ہے؟
گدھے نے بڑے فخر سے کہا تو سائلنٹ روز نے داد دی اور کہا۔۔۔واقعی تم حقیقت بیان کررہے ہو۔۔
اسی اثناء آوزیں اٹھیں اور اڑتا ہوا ایک لکڑی کا ٹکڑا آیا اور سیدھا ڈاکٹر بھائی کے سر پہ لگا۔۔۔۔
کوئی خاتون چلارہی تھیں کہ گھر سے سودا سلف لانے بھیجا تھا اور یہاں گدھے سے گپ شپیں ہورہی ہیں۔۔۔۔

شکریہ گدھے اور شکریہ ڈاکٹر بھائی،سائلنٹ روز نے جلدی سے کہا تو ڈاکٹر بھائی نے بدحواسی میں ہوبہو ویسے ہی الفاظ گدھے کو کہے اور بھاگ گیا اور گدھے کے الفاظ کا ترجمعہ باقی رہ گیا، سائلنٹ روز نے خود ہی فرض کرلیا کہ وہ بھی شکریہ ہی کہہ رہا ہے۔
@Doctor @Silent Rose @ناعمہ وقار @Syed Waqas

Previous thread
Next thread