بیٹری ڈاکٹر

Status
Not open for further replies.

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:28 AM
Threads
242
Messages
693
Reaction score
1,083
Points
510
Gold Coins
465.01
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
سمارٹ فون میں سب سے بڑا مسئلہ بیٹری کاہوتا ہے۔جیسے جیسے سمارٹ فون باریک اور پتلے ہورہے ہیں ویسے ہی ان کی بیٹری بھی پتلی ہوتی جارہی ہے اور بیٹری جتنی پتلی اور چھوٹی ہوگی تو ایمپئر بھی اتنے کم ہوں گے۔اور جب بیٹری کے ایمپئر کم ہوں گے تو چارجنگ بھی باربار کرنی پڑے گی۔
ذیل میں سمارٹ فون کو چارج کرنے کے حوالے سے کچھ بہتر طریقے بتائیں جائیں گے اور آخر میں بیٹری لائف کے لیے ایک بہترین ایپ کے بارے میں بھی بات ہوگی۔
سمارٹ فون چارجنگ کے لیے ہمیشہ اچھے چارجر کا انتخاب کریں خاص کر سیل فون اوریجنل یاکسی اچھی کمپنی کا چارجر اس حوالے سے بہت ہی بہتر ہے۔یہ تاثر غلط ہے کہ کسی اور کمپنی کا چارجر سیل فون کے لیے نقصان دہ ہے ہاں البتہ کمپنی اچھی ہو اگر سیل فون کا چارجر اپنا نہیں بلکہ کسی اور اچھی کمپنی کا ہے تو اس میں اس بات کا خیال رکھیں کہ چارجر دو ایمپئر سے زیادہ کا ہو اور اس کے لیے معیاری ڈیٹا کیبل کا انتخاب کریں۔
بیٹری کب چارج کرنی چاہئے اس حوالے سے بیٹری بنانے والے کمپنی کے ڈیکس نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ بیٹری کو صرف اس وقت چارج کیا جائے جب یہ خالی ہورہی ہو۔بلکہ اسے بیس فیصد استعمال ہونے کے بعد بھی چارج کیا جاسکتا ہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کوشش کریں کہ بیٹری کو مکمل چارج نہ کریں بلکہ اسے تھوڑا سا خالی رہنے دیں یعنی 95 فیصد چارج کرنے کے بعد سیل فون کو چارجر سے الگ کرے اس طرح اس کی لائف اچھی رہے گی۔
نیز بیٹری فل ہونے کے بعد بھی سیل فون کا چارجر کے ساتھ کنکٹ رہنا سیل فون بیٹری کے لیے سخت نقصان ہے کیوں کہ جب بیٹری ایک مرتبہ سو فیصد تک پہنچ جاتی ہے، تو استعمال ہونے کے ساتھ وہ بار بار سو فیصد تک جانے لگتی ہے،جس سے اس پر بہت زیادہ دباؤ آتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہے جیسا کہ سخت ورزش کے بعد پٹھوں کو آرام دینا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان پر بہت زیادہ دباؤپڑ سکتا ہے۔
سیل فون چارج کرتے ہوئے اس کے کوور کو اتار دیں اور ساتھ ہی درجہ حرارت کا خیال رکھیں۔ یعنی کسی ایسی جگہ سیل فون چارج کریں جہاں بیٹری چارجنگ کے دوران درجہ حرارت کم رہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت لیتھیم بیٹری کی چارجنگ کوکم کرتا ہے۔
اگر آپ کے پاس وقت کی کمی ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ تھوڑے سے وقت میں زیادہ چارجنگ ہو تو سیل فون کو آف کرکے چارجنگ کریں یا اگر آف کرنا دشوار ہے۔تو فون کی سیٹنگز میں جاکر ائیرپلین موڈ کو آف سے آن کردیں کیوں کہ آن سیل فون وائی فائی سگنل کی سرچنگ، ایپ اپ ڈیٹس، ٹیکسٹس اور دیگر نوٹیفکیشن چارجنگ کے دوران نہیں کرنا پڑتی جس کے نتیجے میں بیٹری تیز ی سے فل ہوتی ہے۔
اگرآپ چاہتے ہیں کہ سارے کام تقریبا خود آسانی سے ہو۔ تو بیٹری ڈاکٹر
Please, Log in or Register to view URLs content!

ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے آپ ایک ہی کلک میں وہ تمام ایپس بند کرسکتے ہیں جو بیٹری چارجنگ صرف کررہی ہوتی ہیں اس ایپ کی مدد سے آپ کا سیل فون بیس منٹ پہلے چارج ہوجاتا ہے کیوں کہ یہ فالتو کی اپڈیٹس وغیرہ کو آف رکھتی ہے اس ایپ کی مدد سے آپ یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا سیل فون کتنی دیر تک آن رہ سکتا ہے یہ ایپ آپ کو بیٹری کی حالت اور اس کا درجہ حرارت بھی بتاتی ہے اس میں کافی سارے سیونگ موڈز ہیں جسے آن کرکے زیادہ دیر تک بیٹری چارجنگ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا
ہے۔


 
Status
Not open for further replies.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks