احمد مجھے تم یاد آتے رہو گے

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:11 AM
Threads
205
Messages
592
Reaction score
953
Points
460
Gold Coins
418.61
آج یکم مئی ہے اوراحمد کی تڑپتی لاش آج بھی میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہی ہے، احمد کو گذرے پانچ سال ہونے کو ہے،لیکن ہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اس کی یاد مزید تازہ ہوتی جارہی ہے،میرے ابو کی ایسی کوئی محفل نہیں ہوگی کہ جس میں وہ احمد کا ذکر نہ کرتاہو یا احمد کے ذکر سے ان کی آنکھیں نہ بھیگ جاتی ہو۔ وہ ہمیشہ احمد کو یاد کرتے ہیں اور احمد کے یوں چلے جانے کا وہ خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اورامی کو تو جیسی چھپ سی لگ گئی ہو
احمد ایک یتیم بچہ تھا تین سال کی عمر میں اس کی والدہ اور سات سال کی عمر میں اس کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اس کا اور کوئی رشتہ دار نہیں تھا سوسائٹی والوں نے جب احمد کی پرورش کے حوالے سے ایک میٹنگ رکھی،تو میٹنگ میں میرے ابو نے اس کی پرورش کی ذمہ داری لینے کی بات کی تو سوسائٹی والوں نے بخوشی یہ ذمہ داری ابو کو سونپی
احمد کو جب میرے ابو گھر لائے تھے تو پتہ نہیں مجھے اس کا ہمارے گھر آنا بالکل بھی اچھا نہیں لگا تھا،شروع دن سے مجھے اس سے نفرت سی ہوگئی تھی،یہی وجہ تھی کہ میں ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا کہ جس میں میں احمد کو نیچا نہ دکھا سکوں، شرارت میں کرتا تھا،برتن کی تھوڑ پھوڑ میں کرتاتھا اور الزام احمد کے سر پہ لگاتا تھا
لیکن اس کے باوجود میرے والدین احمد کی سرزنش نہیں کرتے تھے بلکہ بعض اوقات تو مجھے اس کی شکایت پر سزا ملتی تھی۔یوں پھر میں احمد سے دور ہوتا گیا،لیکن دوسری طرف احمد تھا کہ کیا؟وہ مجھ سے بے حد محبت کرتا تھا،مجھے بھائی کہ کر بلاتا تھا اور میں اس پر جب بھی کوئی الزام لگاتاتھا تو وہ اپنی صفائی بھی نہیں پیش کرتا تھا بلکہ بعض اوقات تو والدین کی تحقیق پر بھی وہ مجھے بچانے کے لیے الزام اپنے سر لے لیتا تھا
ابو جو کھلونے ہم دونوں کے لیے لاتے تھے تو میں اس کا کھلونا یہ کہ کر چھین لیتاتھا کہ یہ تو میرے ابو نے لایاہے لاؤ مجھے دو۔ وہ بغیر کسی چوں چرا ں کے مجھے کھلونا دے دیتا تھا، اسے تنگ کرنا، کبھی اسے سکول میں اکیلے چھوڑ کر آجانا تو کبھی بازار لیجاکر اس سے چھپ جانا،سردی میں سوتے ہوئے اس پر ٹھنڈے پانی کی چھینٹے مارنا ایسا کون سا تنگ کرنے کا طریقہ نہیں تھا جو میں نے اس کے ساتھ نہ کیا ہو
ایک رات ہم سارے گھر والے سوئے ہوئے تھے کہ رات کے آخری حصے میں ہمارے گھرچار ڈاکو گھس آئے ان میں سے ایک نے ابو کو کرسی کے ساتھ رسیوں سے باندھا اور ایک ہم باقی افراد پر گن تھان کر کھڑا رہا جب کہ باقی دو ڈاکو گھر میں نقدی اور زیورات وغیرہ الماریوں سے نکال رہے تھے، میرے والد صاحب نے ڈاکووں کی بڑی منت سماجت کی مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے
اور سارے زیورات اور نقدی ایک تھیلے میں ڈال کر لے جانے لگے۔زندگی بھر کی جمع پونجی سے اس طرح ایک دم محروم ہوجانے کے خوف سے والد صاحب کی حالت بہت مایوس کن تھی
جب ڈاکو دروازے کے قریب پہنچے تو احمد عقاب کی طرح اس ڈاکو پر جھپٹا جس کے پاس تھیلا تھا اورتھیلے سے ایسا چمٹ گیا کہ ڈاکووں کے لاتوں کے وار کھاکر بھی نہیں ہٹا ایک ڈاکو نے اسے ڈرانے کے لیے گولی فائر کی جو بدقسمتی سے احمد کو لگی لیکن تھیلا اس نے نہیں چھوڑا۔گولی فائر ہونے کے بعد ڈاکو ڈر کے مارے بھاگ نکلے
ڈاکوؤں کے بھاگ جانے کے بعد میں نے جلدی سے ابوکی رسی کھولی،امی احمد کے پاس پہنچ چکی تھی جب کہ ہم بھی تیزی سے احمد کے پاس پہنچے
ابو نے احمد کی خراب حالت کے پیش نظر ہسپتال ایمبولینس کے لیے فون کیا سوسائٹی والے بھی گولی کی آواز سن کر اپنے گھروں سے نکل کر ہمارے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے۔
ابو سوسائٹی کمیٹی ممبران کو گھر لائے اور ان کوجائے وقوعہ پر ساری صورتحال بتائی۔کمیٹی صدر تھانے فون کیا تھوڑی دیر میں ایمبولنس اور پولیس بھی پہنچ گئی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے،ایبولنس والے احمد کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔ڈاکٹرز کی انتہائی کوشش کے باوجود وہ جاں کی بازی ہار گیا
احمد کے بچھڑنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ احمد کی غیر موجودگی میرے لیے کیسی سزا ہے وہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد
لیکن اب کیا ہوسکتا تھا احمد تو ایسی دنیا چلاگیا تھا جہاں جانے والا واپس نہیں آیا
آج بھی یکم مئی ہے اور احمد کو گزرے پانچ سال ہونے کو ہے لیکن احمد ہمیں بھولا نہیں ہے۔آج بھی میرے والد صاحب میری ضرورت کی چیزوں کے ساتھ احمد کی ضرورت کی چیزیں ضرور لاتا ہے میری والدہ آج بھی کبھی بھی احمد کے کپڑے اس خیال سے دھوتی اور استری کرتی ہے کہ احمد نے سکول جانا ہے
میرے کانوں کو آج بھی احمد کی آوازیں سنائی دیتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ احمد اب ہم میں نہیں رہا بلکہ اب تو اس کی جسد خاکی بھی قبر میں شاید مٹی ہوگئی ہو
احمد تم مجھے یاد آتے رہوگے​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
12:11 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.89
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks