اب تمام سافٹ وئیر آٹو انسٹال کریں

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
5:42 PM
Threads
226
Messages
652
Reaction score
1,044
Points
510
Gold Coins
449.01
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
اگر کبھی کبھار ونڈوز انسٹال کرنا پڑجائے تو ونڈوز انسٹالیشن کے بعد سب سے بڑا مسئلہ سافٹ وئیر انسٹالیشن کا ہوتا ہے کیوں کہ ایک عام یوزر کو بھی ونڈوز انسٹالیشن کے بعد دس بارہ سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑتے ہیں۔ایسے میں ایک ایک سافٹ وئیر انسٹال کرنا اور پھر ہر سافٹ وئیر کے ساتھ پلگ ان اور ٹول بار کا انسٹال ہونا الگ سے جھنجٹ ہے۔
پھر سافٹ وئیر انسٹالیشن کے وقت نیکسٹ نیکسٹ کے بٹن پر باربار کلک کرنا اور بعض اوقات ونڈوز بٹ بتیس کے بجائے چونسٹھ بٹ ہوتی ہے تو اس کے لیے سپورٹد سافٹ وئیر کی تلاش کرنا مشکل معاملہ ضرور ہوتا ہے۔نیز یہ بھی ہوتا ہے کہ سافٹ وئیر کی ساری لسٹ یاد بھی نہیں رہتی ہے اور عین کام کے وقت پتہ چلتا ہے کہ فلاں سافٹ وئیر انسٹال کرنا تھا مگر بھول گیا
توآج میں جس پروگرام کے بارے میں بتانے جارہاہوں وہ پروگرام ایسا ہے جو آپ کے ان تمام مسائل کو حل کریگا۔ یعنی اس انسٹالر پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام ضروری سافٹ وئیر کی لسٹ موجود ہیں۔اپنے پسند کے سافٹ وئیر کے پاس موجود بکس کو چیک کرکے انہیں منتخب کریں۔
پھر اس کا ایک انسٹالر حاصل کریں،انسٹالر حاصل کرنے کے بعد اسے رن کریں، انسٹالر کے رن ہونے کے بعد یہ انسٹالر ان تمام سافٹ کو ڈاؤن لوڈ لوڈ کرنا شروع کردے گا، جو آپ نے سلیکٹ کیے ہوں گے اور اس کے بعد اسے آٹو انسٹال بھی کردے گا، آپ کو نہ تو ایک ایک کرکے ڈاؤن لوڈ نگ کی جھنجٹ میں پڑنا پڑے گا اور نہ ہی ایک ایک کرکے انسٹالیشن کی جھنجٹ میں۔یہ سارے مسئلے انسٹالر خود ہی حل کرے گا۔انسٹالر کا نام اور لنک یہ ہے۔
Please, Log in or Register to view URLs content!

اس لنک پر کلک کریں، تھوڑی دیربعد ویب سائٹ کھل جائے گی،ویب سائٹ کے اینڈ میں سافٹ وئیر وغیرہ کی لسٹ آرہی ہوگی،اس میں اپنے پسند کے پروگرامز کو چیک کرکے اس کا ایک انسٹالر حاصل کریں اور آسانی کے ساتھ تمام سافٹ وئیر انسٹال کریں۔
ذاتی استعمال کے لیے یہ سافٹ وئیر بالکل فری ہے جبکہ کمرشل کام کے لیے یہ خریدنا پڑتا ہے،مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ پر بھی کچھ معلومات موجود ہیں جسے ضرور پڑھیں۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks