قرآن پاک تجوید سے پڑھیں قسط پنجم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:15 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
964
Points
460
Gold Coins
425.11
قرآن پاک تجوید سے پڑھیں

تجوید کی تعریف ، موضوع ، غرض و غایت اور حکم
تجوید کی اصطلاحات سے فراغت کے بعد اب تجوید کی تعریف،موضوع اور غرض وغایت پر بات ہوگی۔
کسی بھی علم کے شروع کرنے سے پہلے چند چیزوں کا جاننا ضروری ہے
جن میں سے کچھ یہ ہیں
نمبر ایک اس علم کی تعریف
نمبر دو اس علم کا موضوع
نمبر تین اس علم کی غرض وغایت
نمبر چار اس علم کا حکم
ہم جس علم کے متعلق یہاں بات کررہے ہیں اس علم کا نام تجوید ہے۔
مصدر جَوَّدَاَی:حسَّن؛ فالتجوید إذًا معناہ: التَّحسین
لفظ”تجوید“ جَوَّدَ کا مصدر ہے بمعنی حَسَّنَ یعنی تحسین کرنایا پھر الاتیان بالجید او تحسین یعنی کسی کام کوعمدہ کرنا،سنوارنا،کھراکرنا
تجوید کی اصطلاحی تعریف ہے:
ہو علم یبحث فیہ عن مخارج الحروف وصفاتھا وعن طرق تصحیح المعروف وتحسینھا
علم تجوید اس علم کا نام ہے جس میں حروف کے مخارج اور ان کی صفات اور حروف کی تصحیح اور تحسین کرنے کے بارے میں بحث کی جاتی ہے
تجوید کا موضوع:
الموضوع الذی یبحَثُ فیہ علمُ التَّجوید ہو: الکلماتُ القرآنیۃ من حیث إعطاءُ الحروف حقَّہا ومستحقَّہا دون تکلُّفٍ فی النطقِ أو تعسُّفٍ
علم تجوید میں قرآن پاک کے کلمات اور اس کے حروف سے بحث کی جاتی ہے یعنی کہ یہ کلمات اور حروف کیسے اور کس طرح اداکرنے ہیں
غرض و غایت:
وغایۃ علم التجوید تمکُّن القاریئ من جودۃ القراءۃ وحسن الأداء وعصمۃ لسانہ من اللحن عند تلاوۃ القرآن الکریم
قرآن مجید کی تلاوت کے دوران حروف کومخارج سے اور صفات لازمہ و عارضہ کے ساتھ بغیرکسی غلطی کے ادا کرنا
تجوید کا حکم
أن تعلم التجوید النظری فرض کفایۃ إذا قام بہ البعض الذی یکفی سقط عن الباقین
إن تلاوۃ القرآن تلاوۃ مجوَّدۃ أمرٌ واجب وجوبًا عینیًّا علی کل مَن یرید أن یقرأ شییئًا من القرآن من مسلم أو مسلمۃ

تجوید کا علم حاصل کرنا فرض کفایہ ہے اگر کچھ لوگ اس کا علم حاصل کر لیں تو باقی لوگوں سے اس کا ذمہ ساقط ہوجائے گا اور قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ ہر مسلمان مرد اور عورت پر پڑھنا فرض عین ہے یعنی ہر مسلمان کے لیے تجوید کا اتنا علم ضروری ہے کہ جس سے وہ قرآن پاک اور نماز وغیرہ کی تلاوت غلطی کے بغیر کرسکیں​
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
5:15 PM
Threads
849
Messages
12,361
Reaction score
14,307
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,444.88
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
ماشا اللہ مفید اشتراک ہے
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks