- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 5:46 AM
- Threads
- 208
- Messages
- 595
- Reaction score
- 974
- Points
- 460
- Gold Coins
- 428.14

بڑے عہدے کے آدمی کو خان یا خان وادہ اور بڑی عورت کو خانم یا بی بی جی کہاجاتا ہے ۔بڑے آدمی کے بیٹے کو خان خیل یا خان زادہ اور بڑے آدمی کی بیٹی کوخان خیلہ یا خان زادی کہاجاتا ہے۔نیزکسی بھی خاندان کے بڑے فرد یا سربراہ کو بھی خان وادہ یا نتواکی یاواکدار کہاجاتا ہے ۔میزبان کو کوربہ،مہمانوں پر خوب خرچ کرنے والے کو ستمن ؛ہر وقت مہمانوں کے خیال رکھنے والے کو میلمہ دوست یا میلمہ پال اور تین دن والے مہمان کو میلمہ ؛ تین دن سے زائد کے مہمان کو ساندی ؛ پےدرپے آنے والے مہمان کو سیلمہ ؛ بن بلائے مہمان کو پاڅکے(پاثکے) یا څوسن(ثوسن) کہاجاتا ہے ۔
یہاں پر یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ بعض مواقع پر کچھ ایسے نام جو اصلا ان رشتوں کے لیے وضع تونہیں ہوتے ہیں مگر کچھ جگہوں پر بولے جاتے ہیں جیسا کہ والد کو کاکا کہنا یا لالا کہنا یا والدہ کو چاچی کہنا وغیرہ تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ نام بھی ان رشتوں کے لیے وضع ہے بلکہ ہوتا ہے کہ بڑے بھائی کی پہلے شادی ،پھر اس کی اولاد کا بھی پہلے ہونا ، پھر اس اولاد کا اپنے چاچا کو چاچا کہنا اور جب چاچے کی شادی ہوتی ہے تو پھر چاچے کی اولاد بھی
تایا زاد وں کی دیکھا دیکھی اپنے والد کو چاچا یا کاکا کہتی ہے یہی حال چاچے کی بیوی چاچی کا ہے اسے بھی جب جیٹھ زادے چاچی کہتے ہیں تو پھر اس چاچی کی اولاد بھی جیٹھ زادوں کی دیکھا دیکھی چاچی یا کاکی(کاف کے زبر کے ساتھ) کہتی ہے۔نیز لالا کا بھی یہی حال ہے کہ جب چھوٹے بھائی اپنے بھیا کو لالا کہتے ہیں تو پھر بھیا کی اولاد بھی چاچوں کی دیکھا دیکھی اپنے والد کو لالا کہتی ہے وعلی ھذا القیاس۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔

Previous thread