Pushto پشتو زبان میں رشتوں کے نام تفصیلی تھریڈ قسط چہارم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:29 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
955
Points
460
Gold Coins
420.36
سالے کو اوخے ، سالی کو خینی ،بہنوئی کو خور میڑے یا اوخے ، بھابھی کو ورندار یا بھابھی،سالی کے شوہر کو سانڈو یا ہم زلف،شوہر کی بہن کو نندرور یااندرور، نندرورکے بیٹے کو نندرور زے ،نندرور کی بیٹی کو نندرورزی کہاجاتا ہے۔بعض اہل علم کے نزدیک ناووتی کی طرح رنڈہ بھی اس عورت کو کہاجاتا ہے جس کا شوہر کھوگیا ہو یا جس کا شوہر تو ہو مگر یہ عورت انتہائی غریب ، مجبور اور لاچار ہو۔
نانا کو نیکہ اورنانی کو نیابی اور نواسے کو نوسے اور نواسی کو نوسی ،ماموں کو ماما یا نیائی، ممانی کو مامی، ماموں کو بطور محبت مامک بھی کہاجاتا ہے ماموں زاد بھائی کو مامازے ،ماموں زاد بہن کو مامازی(زا کے زبر کے ساتھ ) ،خالہ کو ماسی یا ترور،خالو کو ترورمیڑے اوراسی طرح خالہ کو بھی اکو کہاجاتا ہے نیز خالہ زاد بھائی کو بھی ترورزے ،خالہ زاد بہن کو بھی ترورزی بھانجے کو خوریا اور بھانجی کوخورزہ کہاجاتا ہے۔​
پیدائش سے قبل یعنی حمل کے لیے گب یا گیڈہ (مشترک)،ایک دن کی عمر سے تقریبا چھ یا سات ماہ کی عمر کے دودھ پیتےکو شیر خوار (مذکر)یا شیرخور (مذکر) یا تی بچے (مذکر)،شیرخوارہ(مؤنث) یا شیرخورہ (مؤنث)یا تی بچی (مؤنث)،چھ یا سات ماہ کے بعد ڈیڑھ سال تک گُھٹنوں کے بل چلنے والے کو خاپوڑے (مذکر)، خاپوڑی (مؤنث)،دودھ چھڑانے کے بعد دو یا ڈھائی سال کی عمر والے کو پریکڑے(مذکر) یا رگڑے(مذکر)، پریکڑی(مؤنث) یا رگڑی(مؤنث) ڈھائی سال کی عمر سے پانچ سال تک والے کو لوبغاڑے (مذکر)،لوبغاڑی (مؤنث)،پانچ سے سات سال والے کو ماشوم(مذکر)یا ورکوٹے (مذکر)یا وڑو کے(مذکر) ، ماشومہ(مؤنث) یا ورکوٹی(مؤنث) یا وڑوکی (مؤنث) سات سے گیارہ سال تک والے بچے کو ھلک (مذکر) ،بچی کو جینی(مؤنث) بلوغت کے بعد نوخیز کو زلموٹے ،دوشیزہ کو پیغلہ ،خوب رو کوتورپیکے (مذکر)،تورپیکی (مؤنث) ، نوجوان لڑکےکو زلمے ، نوجوان لڑکی کو زلمی(میم کے زبر کے ساتھ ) ،جوان مرد کو زوان یا تورگیرے یا تورسرے، جوان عورت کو زوانہ یا تورسری ؛جوانی کےاختتام اور بڑھاپے کے آغاز میں مرد کو سڑے ،عورت کو خزہ ،بوڑھے کو بوڈا یا سپین گیرےاور بوڑھی کو بوڈی یا
سپین سری،بڑی عمروالے کو مشر ،بڑی عمر والی کو مشرہ ،ہم عمر کو ہم زولے (مذکر) ہم زولی (مؤنث)چھوٹی عمر والے کو کشر ، چھوٹی عمر والی کو کشرہ ،اسی طرح چھوٹے کو وڑوکے یا ورکوٹے ، بڑے کو غٹ،دادپترے کو تربور، دادپتری کو تربورہ سوتن یا سوکن کو بنه،سوتیلے کو میرنے ،سوتیلی کو میرنی سگے اور سگی کے لیے سکہ (مشترک) نام مستعمل ہے ۔ویسے تو کسی بھی سوتیلی رشتے کے ساتھ میرنے یا میرنی لگانے سے اس رشتے کا نام بن جاتا ہے لیکن باجی کے لیے دیدی نام کی طرح سوتیلی ماں کے لیے بھی دیدی نام مستعمل ہے ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:29 PM
Threads
842
Messages
12,145
Reaction score
14,147
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,353.33
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:


ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں

:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks