Pushto پشتو زبان میں رشتوں کے نام تفصیلی تھریڈ قسط اول

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:57 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
955
Points
460
Gold Coins
420.36
پشتو زبان میں رشتوں کے نام :۔
تمہید
چند جملے بطور تمہید رقم کرنا مناسب سمجھتا ہوں اور وہ یہ ہیں کہ پشتو زبان میں رشتوں کے لیے لہجوں اور علاقوں کے اختلاف کے ساتھ کافی سارے نام موجود ہیں جن میں ایک اچھی خاصی تعداد مفقود اور متروک الاستعمال بھی ہیں جنھیں پشتو زبان کی پرانی لغات کی کتابوں میں سے معلوم کیے جاسکتے ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی ایک بڑی تعداد ایسی ہیں جومستعمل ہیں جو ہر پشتو بولنے والے کی زبان پر موجود ہیں البتہ یہ بات ضرور ہے کہ ممکن ہے ایک علاقے اور لہجے میں کسی رشتے کے لیے ایک نام مستعمل نہ ہو اور وہ نام دوسرے علاقے اور لہجے میں مستعمل ہو اس لیے کسی انجان نام کو سن کر کوئی یہ نہ کہے یہ تو ہمارے ہاں مستعمل نہیں ہے ۔ یعنی وہ نام آپ کے علاقے یا لہجے میں مستعمل نہیں ہوگا لیکن کسی دوسرے علاقے اور لہجے میں ضرورمستعمل ہوگا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا نام جو غیر مانوس لگے اس کے پشتومیں سے ہونے کی دلائل کیا ہیں تو اس کے دلائل دو ہیں
نمبر ایک: پشتو لغات کی کتابیں اور نمبر دو :ہمارے بزرگ حضرات جنھیں ابھی بھی پشتو کی مکمل سدھ بدھ ہے ۔ ویسے تو میں نے ان تمام ناموں کی پشتو زبان کی مشہور لغات سے تصدیق کی ہے لیکن پھر بھی کسی کو تشکیک ہو تو وہ پشتو زبان کی مشہور لغت دریاب بائے قلندر مومند سے ان کی تصدیق کرسکتا ہے اس کے علاوہ پشتو قاموسونہ بھی مفید رہے گا ۔
اب نام ملاحظہ کیجیے
باپ کو پلاراور ماں کو مور کہاجاتا ہےاس کے ساتھ ساتھ باپ کے لیے ابک ، آغا،ابا ، ابو اور ماں کے لیے ابکہ یا ادی نام بھی مستعمل ہے۔اولاد کی طرف سے بطور حد درجہ تعظیم و محبت باپ کے لیے دادا جی اور ماں کے لیے ابی بھی مستعمل ہے ۔
بیٹے کو زوئے اور بیٹی کو لوراسی طرح بیٹے کے لیے بچے اور بیٹی کے لیے بچی(چ کے زبر کے ساتھ ) نام بھی مستعمل ہے بڑے بیٹے کو تورپیکے زوئے ،بڑی بیٹی کو تور پیکی لور(کاف کے زبر کے ساتھ )،چھوٹے بیٹے کو بچہ گے ،چھوٹی بیٹی کو لورکی(کاف کے زبر کے ساتھ )یا لروکی (لام ،را کے پیش ،واؤ کے سکون، اور کاف کے زبر کے ساتھ ) مستعمل ہے ۔
بطور محبت بیٹے اور بیٹی کو مخاطب کرنے کے لیے بچو(مشترک) یا برخوردار (مذکر) برخوردارہ( مؤنث) ، ماں باپ کے نافرمان کو عاق (مذکر) عاقہ (مؤنث) ،فرمانبردار کو منونکے (مذکر )منونکی(مؤنث) یا خبر غوگے (مذکر ) یا
خبر غوگی (مؤنث) کہاجاتاہے۔
ماں باپ کےاکلوتے اور اکلوتی کو کشی (صرف مذکر) یا یوسرے(مذکر)،یو سری (مؤنث)،جس کے والدین نامعلوم ہو اسےموندونے یا لقیط(مذکر)،موندونی یا لقیطہ(مؤنث)جس نابالغ یا نابالغہ کاباپ فوت ہو اسے یتیم (مذکر) یتیمہ (مؤنث ) جس نابالغ یا نابالغہ کی ماں فوت ہو اسے یسیر (مذکر) یسیرہ(مؤنث)،بلوغت کے بعد جس کا باپ فوت ہو اسے بابا مڑے (مذکر)،بابا مڑی (مؤنث )،جو بچہ یا بچی باپ کے فوت ہونے کے بعد پیدا ہو اسے پس مرگے (مذکر)، پس مرگی (مؤنث) وہ عورت جس کا شوہر فوت ہو اور وہ دوسری شادی کرے اس کے مرحوم شوہر کی اولاد کو دوسرے شوہر کے لیے پرکٹے (مذکر)، پرکٹی (مؤنث) کہاجاتا ہے۔اسی طرح یتیم کو پلار مڑے (مذکر) پلار مڑی(مؤنث) اور یسیر کو مور مڑے(مذکر ) ،مورمڑی (مؤنث) بھی کہاجاتا ہے۔
بھائی کو ورور ، بہن کو خور،بھیا کو لالا یا روکے یا لالی یا ارکین یا اکا،آپی کو خُورَی یا باجی یا دادکہ یا دیدی ،چھوٹے بھائی کو کاکِی (ثانی کاف کے زیر کے ساتھ ) اور چھوٹی بہن کو ککی(دونوں کاف کے زبر کے ساتھ)اسی طرح چھوٹے بھائی کو رورہ کے یا ورورہ کےاور چھوٹی بہن کو خورہ کی(کاف کے زبر کے ساتھ ) نیز بھائیوں کے لیے بطور لاڈ لالکو بھی مستعمل ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:57 PM
Threads
842
Messages
12,145
Reaction score
14,152
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,353.76
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:


ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں

:goodpost:
 

بادل

★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
6:57 PM
Threads
180
Messages
4,852
Reaction score
6,446
Points
1,181
Location
آئی ٹی درسگاہ
Gold Coins
1,381.11
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
بہت خوب افضل بھائی بڑی محنت سے لکھا ہے
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks