الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط دوم

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
489
Reaction score
702
Points
260
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط دوم کے ساتھ حاضر ہوں
ریپئرنگ میں سولڈرنگ آئرن یعنی کاویہ کے ذریعے ٹانکہ لگانا آدھا ہنر ہے یہ ہنر ایک دم تو نہیں آتاہے لیکن لگاتار کرنے سے یہ فن آجاتا ہے سو اگر آپ یہ کام سیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ٹانکہ لگانے کاکام لگاتار کرنا ہوگا دیکھنے میں ٹانکہ لگانے کا یہ فن بظاہر بڑا آسان نظر آتا ہے لیکن ہوتا آسان نہیں ہے
سولڈر وائر
تو سب سے پہلے "سولڈر وائر" کی بات ہوجائے" سولڈر وائر"دو دھاتوں یعنی قلعی اور سکہ پر مشتمل ہوتا ہے یہ اندر سے خالی ہوتا ہے اور اس میں اندر پیسٹ بھرا ہوتا ہے جب "سولڈر وائر" کو کاویہ کے بٹ کے ساتھ لگایا جاتا ہے تو یہ پیسٹ "سولڈر وائر" کو پگھلانے میں مدد دیتا ہے اسی طرح سے "سولڈر وائر" جلدی پگھل کر آسانی سے ٹانکہ لگایا جاسکتا ہے
سولڈر وائر کے استعمال کے بعد احتیاطی تدابیر
سولڈر وائر
کی تمام اقسام میں زہریلے مادوں پر مشتمل فلکس بھراجاتا ہے جو نقصان دہ بھی ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جب آپ ٹانکہ وغیرہ کے کام سے فارغ ہوجائے تو ہاتھوں کو کسی اچھے صابن سے ضرور دھویا کریں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو یہ سکہ آپ کے مساموں کے ذریعے آپ کے جسم میں داخل ہوسکتا ہے جہاں یہ پوری زندگی رہے گا
اور اگر خدانخواستہ اس کی مقدار بڑھ گئی تو اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ سکہ جسم کے اوپری حصے یعنی دماغ کی طرف چلن کرے جس سے پھر انسان پاگل بھی ہوسکتا ہے اس لیے" سولڈر وائر" کے استعمال کے بعد ہاتھ صابن سے ضرور دھویاکریں
سولڈرنگ آئرن یعنی کاویہ
اب" سولڈرنگ آئرن" یعنی کاویہ کی بات کرتے ہیں کاویہ کا دستہ عام طور پر لکڑی یا پلاسٹک کا ہوتا ہے اس کے آگے کی طرف ایک پائپ لگاہوتا ہے جس کے اندر ایک ایلیمنٹ لگی ہوتی ہے ایلیمنٹ عام طور پر دس واٹ سے لیکر ساٹھ واٹ تک استعمال کیجاتی ہیں سیل فون ریپئرنگ میں تیس واٹ والی ایلیمنٹ استعمال ہوتی ہے جب کہ کمپیوٹر اور الیکٹرونکس آلات کے ریپئرنگ میں تیس سے اوپر واٹ کی ایلیمنٹ استعمال ہوتی ہے
اس ایلیمنٹ میں ایک بٹ لگی ہوتی ہے جو کاپر کی بنی ہوتی ہے اوراس کے اوپر دھات لگی ہوتی ہے کاویہ کاکام ہے ٹانکہ لگانا،ٹانکہ ری سولڈکرنا
جب یہ بجلی کے ساتھ کنکٹ کردیا جائے تو اس کی ایلیمنٹ گرم ہونا شروع ہوتی ہے اور ایلیمنٹ پھر بٹ کوہیٹ دیتی ہے جس سے بٹ گرم ہوکر سولڈر وائر کو پگھلاتی ہے اور یوں اس سے سولڈرنگ یا ری سولڈرنگ کا کام لیا جاتا ہے
کاویہ کے استعمال کے وقت احتیاطی تدابیر
جیسا کہ کاویہ کے بارے میں بتایاگیا کہ اس کی ایلیمنٹ ہی بٹ کو گرم کرتی ہے تو یہ بھی یاد رہے کہ وہ ایلیمنٹ جس پائپ میں لگی ہوتی ہے وہ پائپ بھی بہت گرم ہوتا ہے اس لیے کاویہ سے کام لیتے خود کو پائپ سے بچانا ہے اور سولڈر وائر کو پگھلاتے وقت اس کے دھویں سے بچناہے ایک تو یہ ویسے بھی خطرناک ہے دوسرا اس دھویں کی وجہ سے آپ اولاد نرینہ کی صلاحیت سے محروم ہوسکتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ بڑی بڑی کمپنیز میں سولڈرنگ کا کام عورتوں سے لیا جاتا ہے تو ا س کے زہریلے دھویں سے خود کو ضرور بچائے گا۔دھویں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے لیے کمپیوٹر فین بطور ایگزاسٹ استعمال کریں اور اس فین کا رخ ایسی جگہ رکھیں جہاں سے دھویں کے واپس آنے چانس نہ ہو
جاری ہے۔۔۔​
 

Sabih Tariq

★★★☆☆
Dynamic Brigade
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
1,415
Reaction score
2,075
Points
592
Location
Central
وعلیکم السلام ؛،(y)(y)(y)(y)
گڈ ورک افضل بھائی۔
یہ کاویہ کتنا خطرناک ہے آج معلوم ہوا:eek:،ورنہ بچپن میں میں اس کیساتھ کھیلتارہاہوں اور تار کو ویسے ہی پگھلا کر انجوائے کرتا۔
ایک دفعہ بچپن میں ٹانکہ لگانے کی نوبت آئی تومیں نے گھر میں موجود درانتی کو آگ سے گرم کرکے کام چلایاتھا۔
:geek:
 

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
489
Reaction score
702
Points
260
کچھ باتیں پہلے نہیں پتا تھیں ٹانکہ لگانے کا کام گزارے لائق کر لیتا ہوں​
پریکٹس جاری رکھے انشاء اللہ ایک دن مزید بہتری آجائے گی
 

Afzal339

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
489
Reaction score
702
Points
260
وعلیکم السلام ؛،(y)(y)(y)(y)
گڈ ورک افضل بھائی۔
یہ کاویہ کتنا خطرناک ہے آج معلوم ہوا:eek:،ورنہ بچپن میں میں اس کیساتھ کھیلتارہاہوں اور تار کو ویسے ہی پگھلا کر انجوائے کرتا۔
ایک دفعہ بچپن میں ٹانکہ لگانے کی نوبت آئی تومیں نے گھر میں موجود درانتی کو آگ سے گرم کرکے کام چلایاتھا۔
:geek:
جی بالکل درانتی سے بھی اور کسی بھی لوہے کی سٹک سے کام لیا جاسکتا ہے تابوت کو سولڈ کرنے کے لیے ہتھوڑی سے ٹانکہ لگایا جاتاہے
 
Top