مشکل میں آسانی

مسٹر کامیاب خان

Thread Starter
★★★★★★
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
P A K I S T A N
Joined
May 5, 2018
Local time
3:10 AM
Threads
174
Messages
4,585
Reaction score
6,316
Points
1,181
Location
Central
Gold Coins
1,360.73
Username Change
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
روایتی طرز کے کولھو میں جب گناڈالا جاتا ہے تو اس میں دباؤ کم ہوتا ہے اور اس کے بیلن کے درمیان سے گنّا صرف ایک بار گزارا جاتا ہے ۔چنانچہ گنّے کا رس تقریباً 25 فیصد نکلے بغیر اس کے اندر رہ جاتا ہے ،بجلی سے چلنے والے کرشر میں نسبتاً زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور گنّے کو بیلن کے درمیان سے دوبار گزارا جاتا ہے ، تاہم یہاں بھی تقریباً15 فی صد رس اس سے نکل نہیں پاتا، بڑی بڑی ملوں میں بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے اور گنّے کو چار بار مشینی بیلن کے درمیان سے گزارا جاتا ہے ، اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گنّے کا تقریباً تمام رس اس سے باہر آجاتا ہے ،۔
یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ "دباؤ"کی اہمیت کتنی زیادہ ہے ، اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں جو چیزیں پیدا کی ہیں ، ان کے اندر تخلیقی طور پر بے حساب امکانات رکھ دئیے ہیں ، مگر کسی چیز کے اندر چھپا ہوا امکان صرف اس وقت نکل کر باہر آتا ہے جب کہ اس چیز پر دباؤ پڑے ،۔دباؤ جتنا زیادہ شدید ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کے اندرونی امکانات باہر آئیں گے ۔
یہی معاملہ انسان کا بھی ہے ، انسان کے اندر پیدائشی طور پر بے حساب امکانات موجود ہیں۔ہر انسان امکانات کا ایک لامحدود خزانہ ہے معمول کے حالات میں یہ امکانات انسان کے اندر چھپے ہوئے پڑے رہتے ہیں۔ وہ صرف اس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب کہ انسان دباؤ کا شکار ہو،جب اس کی شخصیت کو نچوڑنے والے عمل سے گزارا جائے ۔تاریخ میں جن لوگوں نے بھی کوئی بڑی ترقی کی ہے وہ وہی لوگ تھے جو اپنے ماحول میں دباؤ کے حالات سے دوچار ہوئے ،جنہوں نے اِنّ مع العُسریسراً کے تخلیقی راز کو جانا۔جنہوں نے زندگی کے میدان میں اس حوصلہ کے ساتھ قدم رکھا کہ وہ عُسر کی زمین سے یُسر کی فصل اگائیں گے ۔
انسانی نگاہ مشکل کو مشکل کے روپ میں دیکھتی ہے ۔ربّانی نگاہ وہ ہے جو مشکل کو آسانی کے روپ میں دیکھنے لگے۔
اقتباس۩ـــــ۩
 
Previous thread

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
12:10 AM
Threads
75
Messages
2,029
Reaction score
3,172
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
876.17
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
:10xbvw3:
:masha-allah:
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:10 AM
Threads
834
Messages
11,700
Reaction score
13,870
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,315.64
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks