VBA Class 4.1: Understanding Selection of objects(Cell, range, rows, columns etc) in VBA

Abu Dujana

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:28 PM
Threads
81
Messages
968
Reaction score
1,366
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
516.01
السلام علیکم ۔​

پچھلی کلاس میں ہم نے میکرو ریکارڈ کرنا اور اس میں اپنی مرضی کی تبدیلی کرنا سیکھا تھا ۔ جس کا لنک یہ ہے۔​
Please, Log in or Register to view URLs content!
جب کہ اس کلاس میں ہم سیکھیں گے:
کسی ایک سیل کو سلیکٹ کرنا
کئی متصل (ایک ساتھ ملے ہوئے )اور غیر متصل سیلز کو سلیکٹ کرنا

کسی نام یا بغیر نام کے رینج کو سلیکٹ کرنا

کسی خاص سیل کو رو اور کالم نمبر سے سلیکٹ کرنا

کسی خاص شیٹ میں مذکورہ اوبجیکٹس کو سلیکٹ کرنا

پورے رو کو سلیکٹ کرنا

مکمل کالم کو سلیکٹ کرنا


کسی ایک سیل کو سلیکٹ کرنا
ابھی ہم وی بی اے کوڈنگ کے ذریعے اپنی مرضی کے سیل یا سیلز کو مختلف طریقوں سے
سلیکٹ کرنا سیکھیں گے۔ سب سے پہلے وی بی اے ایڈیٹر کھولیں۔
(ڈیولپر ٹیب سے یا شارٹ کٹ کی آلٹ ایف ۱۱ پریس کرکے)​

اس سکرین شاٹ کے مطابق وی بی اے پروجیکٹ پر رائٹ کلک کرکے انسرٹ سے ماژیول پر کلک کریں۔​



اس میں ماژیول میں یہ ٹائپ کریں۔​
Sub example​

اور انٹر کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ سلیکشن کے بعد خود بخود بریکٹ آجائیں گے اور آخر میں اینڈ سب بھی خود بخود آجائے گا (بلیو کلر میں)​

اب ایک فارم بٹن لائیں جس کے ساتھ ہم میکرو کو منسلک کریں گے۔ (پچھلی کلاس میں ہم بٹن کے ساتھ میکرو چلانا سیکھ چکے ہیں)۔بٹن پر کلک کرکے اس کا نام "رن" کرلیں۔​


اس کوڈ کے ساتھ اپنے میکرو کو مکمل کرلیں۔​

Sub example()
Range("A8").Select
End Sub


اب آپ فارم بٹن پر کلک کرکے اپنے کوڈنگ کو چیک کرسکتے ہیں۔ آپ شیٹ میں کہیں بھی کلک کریں اور پھر "بٹن دبائیں"۔ سیل اے ۸ سلیکٹ ہوتا جائے گا۔​
ہم اسی میکرو میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اسی سیل کو دوسری شیٹ میں بھی سلیکٹ کرسکتے ہیں۔​
Code:
Sub example()
 Sheets("Sheet2").Activate
 Range("A8").Select
End Sub
یہاں بریکٹ میں "شیٹ ۲" سے دوسری شیٹ کا نام مراد ہے۔

کئی متصل (ایک ساتھ ملے ہوئے )اور غیر متصل سیلز کو سلیکٹ کرنا
مختلف سیلز کو سلیکٹ کرنے کے لئے کوڈنگ کچھ یوں ہوگی۔​
Code:
Sub example()
Range("A8, C5").Select
End Sub
متصل یا جڑے ہوئے سیلز کو سلیکٹ اس طرح کیا جائیگا۔​
Code:
Sub example()
Range("A1:A8").Select
End Sub
کسی خاص نام والے رینج کو سلیکٹ کرنے کے لئے یہ کوڈنگ ٹائپ کریں۔​
Sub example()
Range("my_range").Select
End Sub


جاری ہے۔​
 

Abu Dujana

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:28 PM
Threads
81
Messages
968
Reaction score
1,366
Points
452
Location
Karachi, Pakistan
Gold Coins
516.01
رو اور کالم نمبر سے کسی سیل کو یوں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔
Sub example()
Cells(8, 1).Select
End Sub

نوٹ: سلیکشن کا یہ طریقہ بڑا ڈائنامک اور مفید ہے جس کو آگے ہم مزید کام میں لائیں گے۔ایک ادنیٰ سی مثال پیش خدمت ہے۔​

Code:
Sub example()
Cells(Int(Rnd * 10) + 1, 1).Select
End Sub
یہ کوڈنگ رو نمبر ۱ سے لے کر رو نمبر ۱۰ تک پہلے کالم میں رینڈم سیل یعنی ہر مرتبہ الگ سیل کو سلیکٹ کرے گا۔​

کسی سلیکشن سے اپنی مرضی کے سیل تک پہنچنا۔

Code:
Sub example()
ActiveCell.Offset(2, 1).Select
End Sub
یعنی ایکٹیو سیل سے دو سیل نیچے کی جانب اور ایک سیل دائیں جانب حرکت کرنا۔​


روز کو سلیکٹ کرنا

روز کو سلیکٹ کرنے کے لئے "رینج" اور "روز" دونوں کمانڈ استعمال ہوتے ہیں۔ جیسے:۔​

Code:
Sub example()
Range("2:6").Select
End Sub

Sub example()
Rows("2:6").Select
End Sub
کالمز کو سلیکٹ کرنا۔

اسی طرح کالمز کو سلیکٹ کرنے کے لئے بھی "رینج" اور "کالمز" دونوں کمانڈ استعال ہوتے ہیں۔
Code:
Sub example()
  Range("B:G").Select
End Sub

Sub example()
Columns("B:G").Select
End Sub
ان تمام کوڈنگ کو وی بی اے ایڈیٹر میں اپنے ماژیول میں آپ ایڈیٹ کرکے اور ٹائپ کرکے شارٹ کٹ کی "ایف ۵" یا متعین کئے گئے بٹن سے رن یعنی چلاسکتے ہیں ۔

اس کلاس میں ہم نے صرف اوبجیکٹ یعنی سیلز ، رو، کالم، رینج اور شیٹ وغیرہ کو سلیکٹ کرنا سیکھا۔ اسی کلاس کے پارٹ ٹو میں ہم انہی اوبجیکٹس کی پراپرٹیز سیکھیں گے۔​

شکریہ۔ فقط ابو دُجانہ
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
6:28 PM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks