گورگورہ قبائل میں مشہورپہاڑی پھل

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:18 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
956
Points
460
Gold Coins
420.37
شنواری قبیلہ تحصیل صافی ضلع مومند کے مقامی لہجے میں گُوَرگُوَرَہ (اول حرف یعنی گاف کے پیش، واؤ کے زبر اور را کے سکون کے ساتھ اسی طرح دوم حرف یعنی گاف کے پیش ، واؤ ، را کے زبر اور ہا کے سکون کے ساتھ ) نامی ایک پہاڑی پھل جو کہ شکل اور جسامت میں بیری ، کرنڈااور فالسے کی طرح ہےمگر یہ پھل ذائقے میں میٹھا ہوتاہے ۔
گورگورہ نام کی لغوی تحقیق
اس کاواحد "گورگورہ" اور اس کی جمع "گورگوری" ہے جب کہ مقامی لہجے کے سوا باقی لہجوں میں اسے "گرگرہ " یا "گرگورہ"اور اس کی جمع " گرگری" یا گرگوری" کہا جاتا ہے اور یہ ایسے ہے کہ جیسا کہ مقامی لہجے میں" گل" (پھول) کو " گُوَل" (پھول) کہاجاتا ہے ۔مقامی لہجے میں مستعمل نام "گورگورہ" کی تقطیع گور –گو- رہ ہے اور بطور اسم مؤنث مستعمل ہے۔
باقی لغات میں اس پھل کا نام
صرف پختون بیلٹ خصوصا قبائل میں اس درخت کی موجودگی کی وجہ سے اردو لغات میں اس درخت اور پھل کا نام موجودنہیں ہے البتہ ہندکو میں اسے" گھنگورے" کہاجاتا ہے جس کے بارے میں یہی کہاجاسکتا ہے کہ "ہندکو" زبان کی پشتو سے تھوڑی بہت قربت اس نام کے "ہندکو" میں داخل ہونے کی وجہ بنی ہوگی جب کہ مقامی علاقے میں انگریز کی آمد کے بعد انگریزوں نے اسے بیری کے ہم شکل ہونے کی وجہ سے "وائلڈ بلیک بیری " کا نام دیا ہے ۔
گورگورہ کا نباتاتی نام
بعض ماہرین نباتات کے نزدیک اس پھل کانباتاتی نام" مونوتيکابکس سی فوليا" ہے۔
گورگورہ درخت کا خاندان
(گورگورہ ) کے درخت کا خاندانی تعلق "سیپوٹاسی" چھوٹے درختوں کے ایک خاندان سے ہےاس خاندان میں 65 کے قریب نسلوں میں سدا بہار چھوٹے درختوں اور جھاڑیوں کی 800 اقسام شامل ہیں۔
گورگورہ کے درخت کی شکل اور جسامت
جس درخت پر یہ پھل لگتا ہے اس کی شکل اور جسامت تقریبا زیتون کے درخت کی طرح ہے مگر زیتون کے درخت میں کانٹے نہیں ہوتے ہیں اور اس کے درخت میں کانٹے ہوتے ہیں اس لیے "گورگوری" چنتے ہوئے کانٹوں سے خود کو بچانا بھی بے حد ضروری ہے خاص کر اپنی آنکھوں کے طرف دھیان رہنا چاہیے یہ درخت پہاڑی علاقوں میں قدرتی طور پر اُگتا ہے یعنی اس کی باقاعدہ کاشت نہیں ہوتی ہے۔
گورگورہ پھل لگنے کے مراحل
یہ پھل مئی کے مہینے میں لگتا ہے یعنی درخت پہلے پھول نکالتا ہے ؛ پھر اس سےگول سبز پھل بنتا ہے ؛ جو کچھ وقت بعد سرخی مائل اور آخر میں سیاہ رنگ کا ایک مزیدار پھل بن جاتا ہے جو جون کے درمیان پک جاتا ہے یعنی کھانے کا قابل ہوجاتا ہے۔ یوں تو درخت سے چننے کے بعد کھایا جاتا ہے مگر اسے خشک کرکے بھی کھانے کا رواج ہے ۔
گورگورہ پھل کے فوائد اور نقصانات
گورگورہ کا پھل نظام انہظام کے لیے مفید ہے مگر زیادہ مقدار میں کھانے سے آپ کے منہ میں چھالے پڑ سکتے ہے۔نیز بد ہضمی بھی ہوسکتی ہے۔
پشتو ادب میں گورگورہ کا ذکر
ویسے تو مقامی علاقے میں بیری، توت، کرکنڑے وغیرہ جنگلی پھلوں کی بہتات ہیں مگر پشتو ادب میں حصہ اور جگہ "گورگوری" کو ملا ہے ۔اب اسے اس پھل کی خوبی کہے یا خوب صورتی مگر حقیقت یہی ہے کہ شعراء نے اسے ہی موضوع سخن بنایا ہے۔ چنانچہ کچھ اشعار اور لوک گیت پیش خدمت ہیں
خدایه ګورګوري توري مه کړي
جینکېي سري شونډي ورزی توري راوړینه

اے خدا"گورگوری" کو سیاہ رنگی نہ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وگرنہ صنف نازک لال ہونٹوں کے ساتھ جاتی ہیں اور کالے ہونٹوں کے ساتھ واپس آتی ہیں
ګورګوري توري شوي رانغلي
زه دي د تورو شونډو ډیر ارمان کوومه

جیسا کہ ماقبل میں "گورگوری "کے تیار ہونے کے مراحل کے میں بتایا گیا ہے پہلے پھول نکلتا ہے ؛ پھر اس سےگول سبز پھل بنتا ہے ؛ جو کچھ وقت بعد سرخی مائل اور آخر میں سیاہ رنگ کا ایک مزیدار پھل بن جاتا ہے تو شاعر کہتا ہے
"گورگوری" تو سیاہ رنگی ہوگئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر تم نہیں آئے
مجھے (اس سیاہ رنگی کی سبب )تمھارے کالے ہونٹوں کو دیکھنے کی بہت حسرت ہے۔
ماته پخي ګورګوري راؤړه
خير دے سري شونډي مي دي توري شي لاليه
میرے لیے پکی (سیاہ رنگی) "گورگوری" لانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلے سیاہ ہوں (گورگوری کی سیاہ رنگی کی سبب) میرے سرخ ہونٹ
مشہور لوک گیت بھی ملاحظہ کیجیے
غره ته راغلي يم
جانان په خلا کومه
ګورګوري ټوله ومه
زه ګورګوري ټوله ومه

پہاڑ پر آئی ہو ں
محبوب کو منانا ہے (یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے)۔
گورگوری چن رہی ہوں
میں گورگوری چن رہی ہوں

 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:18 AM
Threads
844
Messages
12,173
Reaction score
14,162
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,356.70
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:


ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں

:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks