من مریدی سے زن مریدی تک کا سفر

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:36 PM
Threads
199
Messages
581
Reaction score
941
Points
460
Gold Coins
407.98
کسی من چلے کا قول ہے کہ خود کشی کرنے میں ایک ہی خرابی ہے کہ اس کے بعد بندہ مر جاتا ہے ایسے ہی بعض نمونوں کی شادی کی بعد والی زندگی دیکھ کر بندہ یہ کہنے میں حق بجانب ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص شادی کے بعد صرف بیوی کا ہی ہوکر رہ جاتا ہے ۔اور ان زن مریدوں کی اس حالت کو دیکھ کر جی میں ایک ہی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش یہ کنوارے ہی رہتے تو ٹھیک تھا۔ ان کے ذہنوں میں تو یہ بات آتی بھی نہیں ہے کہ بھئی دنیا میں اور بھی بوجھ ملب کام ہیں بیویوں کے سوا
یعنی ایک اچھا بھلا ’من مرید‘ بندہ شادی ہوتے ہی ’زن مرید‘ بن جاتا ہے اور ان جیسے نمونوں کو دیکھ کر سیانے کہتے ہیں کہ ملک کی تقدیر تو غیرشادی شدہ ہی بدل سکتے ہیں کیوں کہ یہ لوگ اپنے دماغ سے سوچتے ہیں اور ایسے شادی شدہ جو بعد از شادی اپنی کل کائنات بیوی کے ہوکر رہ جاتے ہیں نہ تو اپنے دماغ سے سوچتے ہیں اور نہ ہی اپنی مرضی سے ٹی وی چینل بدل سکتے ہیں پھر چہ جائیکہ ملک کی تقدیر ہو۔
ظلم دیکھو کہ ایسے زن مریدوں کو جب بھی پوچھو کہ کہا ہو ؟
تو ایک ہی قبیل کا جواب مختلف صورتوں کے ساتھ :۔بیوی کے ساتھ بازار جارہاہو؛بیوی کے ساتھ میکے جارہاہو ؛بیوی کے ساتھ فلاں جگہ اور بیوی کے ساتھ فلاں جگہ ۔ مجھے تو ڈر ہے کہ کسی دن یہ نہ کہہ دے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں کا محذوف جملہ خود قیاس کرلیں ۔
ٹھیک ہے بندہ بیوی کو مرشدہ اور خود کو مرید سمجھے مگر ہر وقت مستغرق فی الزوجہ رہنا انصاف نہیں ہے کچھ توخیال کریں کیوں کہ :اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت(بیوی) کے سوا
نیز بندہ خاک سار ،طبیعتا ملنسار، مزاجا خوش گفتار اور محفلا غم خوار اپنے ساتھ ساتھ ان تمام احباب سے اظہار ہمدردی کرتاہے جنھیں اپنی زندگی میں ایسے دوستوں سے واسطہ پڑا ہےاور وہ ان زن مریدوں کو برداشت کررہے ہیں ۔







 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:36 PM
Threads
834
Messages
11,700
Reaction score
13,870
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,315.64
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:

ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں
:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks