لطیفے قسط چہارم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:16 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
963
Points
460
Gold Coins
424.90
علماء کرام کی دل لگیاں
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص مسئلہ پوچھنے آیا کہ جب نہر میں نہایا جائے تو منہ قبلے کی طرف کرنا چاہیے یا دوسری طرف؟امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بہتر ہے کہ منہ کپڑوں کی طرف رکھنا چاہیے تاکہ کوئی چرا کر نہ لے جائے
٭٭٭
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص مسئلہ پوچھنے آیا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے مگر وہ لنگڑی نکلی ہے تو کیا میں اس کو واپس کرسکتا ہوں؟آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر تو اس کے ساتھ ریس لگانا چاہتا ہے تو پھر بے شک واپس کردے
٭٭٭
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ سے ایک آدمی نے پوچھا کہ کیا احرام والا شخص اپنے بدن کو خارش کرسکتا ہے؟
آپ نے فرمایا کہ ہاں بالکل کرسکتا ہے سوالی نے پوچھا کہ کس حد تک کرسکتا ھے؟ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب تک اس کی ہڈیاں نظر آنا شروع ہو جائیں
٭٭٭
شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ نکاح کے موضوع پر درس دے رہے تھے درس کے بعد ایک شخص نے سوال کیا کہ اگر میں شادی کرتا ہوں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ میری بیوی کے دانت نہیں ہیں تو کیا نکاح فسخ کرنے کے لئے یہ وجہ معقول و مناسب ہے؟ اس پر شیخ نے جواب دیا کہ ایسی بیوی تو غنیمت ہے جس سے تجھے کاٹنے کا خدشہ نہ ہو
٭٭٭
ایک شخص نے ایک عالم سے پوچھا اگر جنگل میں نماز پڑھتے وقت شیر آجائے تو کیا نماز جاری رکھوں؟ عالم نے جواب دیا
.اگر وضو باقی رہے تو جاری رکھے
٭٭٭
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا گیا کہ داڑھی پر مسح کیسے کرنا چاہیے؟ آپ نے جواب دیا کہ انگلیوں سے خلال کرنا چاہئے اس پر اس نے کہا کہ اس میں شک رہتا ہے کہ شاید ٹھیک طریقے سے گیلی نہ ہوئی ہو؟ اس پر آپ نے فرمایا کہ ایسی صورت میں داڑھی کو ابتدائی رات میں ہی بھگودینا چاہئے
٭٭٭
شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ بندہ جب دعا کرلے تو کیا کرے؟
شیخ نے جواب دیا کہ ہاتھ نیچے کر لے
٭٭٭
ایک شخص نے شیخ ابن عثیمین رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ اگر کیسٹ میں قرآن سنا جائے تو کیا سجدے والی آیت پر سجدہ کرنا چاہئے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں لیکن اس شرط پر کہ کیسٹ بھی سجدہ کرے -​
 

Mr. X

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Popular
💖 ITD Lover 💖
The Gladiator
The Dark Knight
The Men in Black
Joined
Apr 25, 2018
Local time
5:16 PM
Threads
1,059
Messages
2,191
Reaction score
4,093
Points
1,264
Gold Coins
2,606.61
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks