- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 6:08 PM
- Threads
- 226
- Messages
- 652
- Reaction score
- 1,044
- Points
- 510
- Gold Coins
- 449.01

تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو پچھلے تھریڈ میں میں نے جس سافٹ وئیر کے بارے میں بتایا تھا وہ سافٹ ویئر ایسا تھا کہ اس کی مدد سے ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی میں ڈیڈ پکسل کا پتہ چلایا جاسکتاہے اس تھریڈ میں میں ڈیڈ پکسل کو ریپئر کرنے والے سافٹ ویئر کے بارے میں بتاؤں گا اس سافٹ ویئر کا نام ہے
"پکسل ہیلر"ایل سی ڈی اور ٹی ایف ایس اسکرین کے ڈیڈ سیل کو ٹھیک کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے، اس سافٹ ویئرکی مدد سے آپ اپنے لیپ ٹاپ، ڈسک ٹاپ،مانیٹرزاور ٹیبلٹ سکرین کے ڈیڈ،ناکارہ اور ہاٹ پکسلز کو دوبارہ کارآمد بناسکتے ہیں بس کرنا یہ ہے پہلے "انجرڈ پکسل" کے پورٹیبل ورژن سافٹ ویئرکو استعمال کرکے متاثرہ سکرین کو چیک کریں اور سکرین میں جہاں " ڈیڈ پکسلز" ہیں اس کو اوپر سے مارکر کی مدد سے مارک کریں
اسکے بعد" پکسل ہیلر "ڈاؤن لوڈ کریں یہ پورٹ ایبل ہوتا ہے لہذا س اس میں انسٹالیشن کی ضرورت نہیں ہے بنا انسٹال کے اسے رن کریں۔" پکسل ہیلر " ورکنگ کے دوران دو عدد ونڈوز اوپن کرتا ہے ایک قدرے چھوٹی اور سرخ رنگ کی ریپئر ونڈو کہلاتی ہے اور دوسری قدرے بڑی سیٹنگ ونڈو کہلاتی ہے جس میں بہت سی سیٹنگ آپشنز مع انفارمیشن موجود ہیں۔
تومتاثرہ ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی کے ڈیڈ پکسلزکا جائزہ لیں اور پھر سٹارٹ فلیشنگ پر کلک کردیں " پکسل ہیلر " پہلے سے آزمود ہ فلیشنگ میتھڈ استعمال کرتے ہوئے ناکارہ پکسلز کو کارآمد بناتا ہے لہذا ریپئرنگ پراسس کو مکمل ہونے دیں۔اسکے بعد سکرین کو دوبارہ سے چیک کریں کہ مارک شدہ ناکارہ پکسلز کس حد تک درست ہوئے ہیں، حسب ضرورت یہ سارا عمل دو سے تین بار دہرایا جاسکتا ہے۔
" پکسل ہیلر " کا انٹرفیس اور استعمال کا طریقہ بہت آسان ہے، ریپیئر ونڈو کا سائز تبدیل کرنے کے لئے ماؤس یا ٹچ سکرین پر انگلیوں کی مدد لی جاسکتی ہے، جبکہ سیٹنگ آپشن سے فلیشنگ ونڈو کا رنگ، فلیشنگ کے درمیان کا وقفہ اور خودکار ایپ کلوز کرنے کے آپشن سمیت کئی مفید آپشنز کا استعمال کیا جاسکتا ہے پروگرام کے رن ہونے پر سیٹنگ ونڈو از خود اوپن ہوجاتی ہے جسے بند کرنے کے لئے کلوز سیٹنگ بٹن پر کلک کرنا پڑے گا جبکہ اسے دوبارہ سے اوپن کرنے کے لئے فلیشنگ ریپیئر ونڈو پر رائیٹ کلک کریں یا ریپیئر ونڈو پر ایکٹیو حالت میں سکیپ کا بٹن دبادیں یا " پکسل ہیلر " کا پروگرام دوبارہ سٹارٹ کرلیں۔
یاد رہے کہ سافٹ ویئر کے تھروپکسل ریپئرنگ شروع کرنے سے پہلے آپ کے سیاہ عینکیں ہونی چاہئے یا عینکیں نہ ہونے کی صورت میں سکرین کی طرف دیکھنے سے گریز کریں
ذیل میں اس سافٹ ویئر کے سیٹنگ کے بارے میں کچھ معلومات دی جائیگی
The Menu
پروگرام مینو
پکسل سیٹنگ ونڈو سے ڈیڈپکسل کے ریپئرپرسس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے
Start Flashing/Stop Flashing
فلیشنگ کو سٹارٹ یا سٹاپ کرنا
سٹارٹ فلیش کے بٹن پر کلک کرنے سے ڈیڈ پکسلز کی ریپیئرنگ کا عمل شروع ہوجاتا ہے اور اسی بٹن پر فلیش کو روکنے کے لئے سٹاپ فلیشنگ نمودار ہوجاتا ہے جسے دبا کر آپ فلیش کو پاز کرسکتے ہیں
Flashing Interval
فلیشنگ کا درمیانی وقفہ
فلیشنگ انٹرویل ٹریک بار کو استعمال کرتے ہوئے فلیشنگ کی سپیڈ بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔ دس ملی سیکنڈز فلیشنگ کی ڈیفالٹ سپیڈ ہے۔ آپ اسے حسب ضرورت تبدیل کرسکتے ہیں اور جو اسپیڈآپ کو سب سے اچھا رزلٹ دے آپ مستقبل میں وہی سپیڈ استعمال کرسکتے ہیں
Flashing Window Position and Size
فلیشنگ ونڈو کی پوزیشن اور سائز
فلیشنگ ریپیئر ونڈو کی سائز فیلڈ میں کوئی بھی ویلیو لکھ کر فلیشنگ ریپیئر ونڈو کا سائز اور پوزیشن تبدیل کیا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ چاہیں تو پہلے سے منتخب کردہ سائزبھی استعمال کرسکتے ہیں
Always On Top
سب سے اوپرس آپشن کو منتخب کرکے آپ پکسل ہیلز ریپیئر ونڈو کو تمام پروگرامز سے اوپر رکھ سکتے ہیں جو کہ آپ کو ریپیئر پراسس کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا
Automatically Close After
خودکاربندش
اس آپشن کے زریعے آپ پروگرام کو ہدایت دے سکتے ہیں کہ پراسس مکمل ہونے کے بعد یا ایک مخصوص وقت کے بعد پروگرام از خود بندہوجائے
Flashing Colors
فلیشنگ اسکرین کے رنگ
اس آپشن کے زریعے آپ یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ فلیشنگ کے دوران کون سا رنگ ڈسپلے ہوگا، آپ اسٹیندرڈ آر جی بی یعنی سیاہ، سفید، سرخ، ہرا اور نیلا رنگ منتخب کرسکتے ہیں۔ اس پر مزید کہ آپ اپنی مرضی کے رنگوں کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ بائے ڈیفالٹ اسٹینڈرڈ آر جی بی کلر پہلے سے منتخب شدہ ہوتے ہیں
Close Settings
سیٹنگ ونڈو بند کرنا
اس بٹن کی مدد سے آپ سیٹنگ ونڈو کو بند کرسکتے ہیں تاہم فلیشنگ وندو کو آن رہنے دینا چاہئے
Close PixelHealer
پروگرام کو بند کرنا
اس بٹن کو کلک کرکے آپ پکسل ہیلز پروگرام کو مکمل طور پر بند کرسکتے ہیں

Previous thread
Next thread