- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 12:38 AM
- Threads
- 208
- Messages
- 595
- Reaction score
- 974
- Points
- 460
- Gold Coins
- 428.55

پاکستان میں رویت ہلال کا مسئلہ کسی المیے سے کم نہیں ہر سال رمضان اور عیدین پر اس پر تنازع بھی کوئی نئی بات نہیں ہے اس بات کو جانتے ہیں ۔اور نہ ہی اس کو حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوششیں ہوتی ہیں بعض کے نزدیک تو اس کے ذمےدار حکومتی حلقے ہیں اور بعض کے نزدیک مفتی منیب الرحمان صاحب اور مفتی شھاب الدین پوپلزئی صاحب ہیں لیکن میری رائے میں اس کے ذمے دار ان لوگوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی ہیں۔
کیوں کہ اگر ہم چاہے اور زیادہ نہیں صرف رمضان اور عیدین پر رویت کا اہتمام کریں تو یقین جانے کہ یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ اس معاملے میں کوتاہی کس کی طرف سے ہورہی ہے۔ عام طور پر ہم خود چاند دیکھنے کے اہتمام نہیں کرتے ہیں اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان کا صرف اس دلیل کی بنیاد پر مذاق اڑاتے ہیں کہ چاند رویت ہلال کمیٹی کو نظر نہیں آیا تو آپ کو کہاں سے نظر آیا ۔
بھئی یہ تو کوئی دلیل نہیں ہوئی ۔اگر اس طرح کی دلیل کی بنیاد پربات کی جائے تو ایسے کئی اعتراضات رویت ہلال کمیٹی والوں پربھی کیے جاسکتے ہیں۔لیکن حسن ظن مجھے اس سے روک رہاہے اور میرے نزدیک بہتر یہی ہے کہ اعتراضات کے بجائے صرف حل پر غور کیا جائے اور وہ یہ ہے کہ ہم خود چاند کو دیکھنا شروع کریں اور یہ مشکل بھی نہیں یعنی رویت سب کے لیے آسان ہے سب چاند کو دیکھ سکتے ہیں اگر کوئی دیکھنا چاہے ۔
بس کرنے کے کام یہ ہیں کہ چاند کے متعلق ابتدائی معلومات ہونی چاہیے ۔اور وہ معلومات میں آئندہ کی تین چار پوسٹوں میں ذکروں گا وہ بھی اس حوالے سے انتہائی ضروری آسان انداز میں
ان پوسٹوں میں اسلامی 29 اور 30تاریخ سے متعلق چاند کے مدار کی وجہ سے مختصر بحث ،مختلف مہینوں چاند دیکھنے کے لیے صحیح وقت، پہلی تاریخ کے چاند کا دورانیہ،گواہی دینے کا طریقہ ،اپنے ساتھ بطور گواہ کچھ اور بندے رکھنا اور اس کے علاوہ وہ ضروری باتیں جو رویت میں فائدہ دیں ذکر ہوں گی۔ تو جن احباب کا ارادہ ہے کہ وہ آج کے بعد ہر ماہ اور بالخصوص رمضان اور عیدین پر رویت کا اہتمام کریں گےوہ ضرور ان پوسٹوں کوپڑھیں
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Previous thread
Next thread