- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 4:04 PM
- Threads
- 187
- Messages
- 5,158
- Reaction score
- 6,686
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,415.45

سادہ اصول
ماریا ٹالچیف
Maria Tallchief
امریکہ کی ایک خاتون آرٹسٹ ہے ، وہ 1925 میں پیدا ہوئی ، اس نے کامیاب آرٹسٹ بننے کا ایک سادہ اصول بتایا ہے ، تاہم یہ اصول صرف ایک آرٹسٹ کے لیے نہیں ہے ، وہ ہر میدان میں کام کرنے والے آدمی کے لیے ہے ، وہ سادہ اصول یہ ہے ـــــــــــــــــــــ زیادہ دیکھو اور زیادہ بن جاؤ
See more, be more
تجسس curiosity
تمام ترقیوں کی جان ہے ، آدمی کو چائیے کہ وہ ہمیشہ کچھ اور جاننے کی کوشش کرے ، وہ زیادہ دیکھے ،زیادہ سنے اور سوالات پیدا کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کرے، آدمی کی جتنی زیادہ معلومات ہوں ، اتنی ہی زیادہ ترقی اس کے حصہ میں آتی ہے ، اور زیادہ معلومات اسی آدمی کو ملتی ہیں جو ہمیشہ زیادہ جاننے کی کوشش میں لگا ہوا ہو۔
بیشتر لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی لاعلمی سے بے خبر رہتے ہیں ، وہ نہ جانتے ہوئے بھی یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں ، یہ ذہنیت کسی آدمی کے لیے قاتل کی حیثیت رکھتی ہے، ایسا آدمی جاہل ہوتا مگر وہ خود کو عالم سمجھتا ہے ، وہ نادان ہوتا ہے مگر یقین کرلیتا ہے کہ وہ ایک دانا انسان ہے ، ایسا انسان خود اپنے آپ کو خواہ کتنا ہی زیادہ قیمتی سمجھے مگر خارجی دنیا کے اعتبار سے اس کی کوئی قیمت نہیں ۔
سب سے بہتر بات یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو طالب علم سمجھے اور ہمیشہ طالب علم سمجھتا رہے ،علم کی تلاش سے وہ کبھی نہ تھکتا ہو، اس کے لیے سب سے زیادہ خوشی کا لمحہ وہ ہو جب کہ وہ کوئی نئی چیز دریافت کرے، جب کہ اس کے علم کے ذخیرہ میں کسی نئی بات کا اضافہ ہوجائے ۔
جو شخص زیادہ جانے گا وہ اس دنیا میں زیادہ بنے گا، فکری اضافہ آدمی کے عمل میں اضافہ کرتا ہے ، مگریہ اضافہ آدمی کو معمولی انسان سے اٹھا کر غیر معمولی انسان بنا دیتا ہے ۔
اس دنیا میں معلومات کی کوئی حد نہیں ، اس لیے معلومات میں اضافہ کی بھی کوئی حد نہیں ہوسکتی ، آدمی کو چائیے وہ ہمیشہ اپنے آپ کو نہ جاننے والا سمجھے تاکہ اس کی جاننے کی خواہش کبھی ختم نہ ہونے پائے ۔
اقتباس۔

Previous thread
Next thread