- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 7:32 AM
- Threads
- 187
- Messages
- 5,158
- Reaction score
- 6,682
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,414.96

امریکی ہفتہ وار ٹائم 4 جولائی 1988 کی کور اسٹوری جاپان سے متعلق ہے ،اس کا عنوان بامعنی طور پر یہ ہے کہ کیا ایک اقتصادی دیو ایک عالمی طاقت بن سکتا ہے
super Japan can an economic giant become a global power?
انیس سو 45 میں امریکہ نے جاپان کے اوپر فتح کی خوشی منائی تھی ۔ آج مفتوح جاپان خود امریکہ کے اوپر فتح حاصل کررہا ہے(اسی کی دہائی ) ، ابتداً یہ فتح صرف اقتصادی معنی میں تھی ، مگر اب وہ دوسرے دائروں میں وسیع ہوتی جارہی ہے ، امریکہ آج(اسی کے دہائی ) سب سے برا قرضدار ملک ہے جس کے اوپر کئی سو بلین ڈالر کا خارجی قرضہ ہے اس کے برعکس جاپان نے دنیا کو بلین کے حساب سے قرض دے رکھا ہے۔
امریکہ کے اندر کثرت سے ایسا لٹریچر چھپ رہا ہے کہ وہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے ان میں سے ایک کتاب کا نام یہ ہے۔
Prof. Paul Kennedy The rise and fall of the great powers
پچیس جولائی 1988 میں شائع ایک خط پرنسٹن کے برائن مرسکی
Brain Mirsky
کا ہے ، مختصر خط میں لکھا ہے کہ جاپان کی اقتصادی کامیابی پر آپ کا مضمون اس کو بالکل واضح کررہا ہے کہ اگر امریکہ نے جنگ جیتی تھی مگر جاپان نے امن کو جیت لیا
Your Article on Japan's economic success makes it obvious that although the US won the war , Japan won the peace.
جاپان کا یہ واقعہ بتاتا ہے کہ خدا کی دنیا میں امکانات کا دائرہ کتنا زیادہ وسیع ہے یہاں ایک مفتوح اپنے فاتح کے اوپر غالب آسکتا ہے بغیر اس کے کہ اس نے فاتح سے جنگ کی ہو ، بغیر اس کے کہ اس کا اپنے فاتح سے کبھی ٹکراؤ پیش آیا ہو۔
اقتباس۔

Previous thread
Next thread