مساجد کے فضائل ، آداب اور احکام قسط اول

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:13 AM
Threads
208
Messages
595
Reaction score
974
Points
460
Gold Coins
428.35

اللہ کے نزدیک پسندیدہ مقام مساجد ہیں:۔
حضور ﷺنے فرمایا کہ:زمین پر اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ مقام مساجد ہیں۔
عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِی َاللہ عَنہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ، قَالَ: أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَی اللہِ مَسَاجِدُہَا
صَحِیح مُسلِم کِتَابُ الصَّلَاۃِ بَابُ فَضْلِ الْجُلُوسِ فِی مُصَلَّاہُ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَفَضْلِ الْمَسَاجِدِ
اللہ تعالی کے لیے مسجد بنانا:۔
حضور ﷺنے فرمایا کہ:جس نے اللہ تعالی کے لیے مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس کی طرح (گھر) بنائے گا۔
عَن عُثْمَانَ بْنَ عَفَّان رَضِی َاللہ عَنہُ َ۔۔۔۔۔۔ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ یَقُولُ: مَنْ بَنَی مَسْجِدًا لِلَّہِ بَنَی اللہُ لَہُ فِی الْجَنَّۃِ مِثْلَہُ
صَحِیح مُسلِم کِتَابُ الصَّلَاۃِ بَابُ فَضْلِ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ وَالْحَثِّ عَلَیْہَا
مساجد بنا نا،انھیں پاک اور خوشبو دار رکھنے کا حکم:۔
حضور ﷺ نے فرمایاکہ: محلوں میں مسجدیں بناؤ اور انہیں پاک، صاف اور خوشبو دار رکھو۔
عَنْ عَاءِشَۃَ رَضِی َاللہ عَنہا قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّہ ﷺَ بِبِنَاءِ الْمَسَاجِدِ فِی الدُّورِ وَأَنْ تُنَظَّفَ وَتُطَیَّبَ
سُنَن اَبِی دَاؤد کِتَاب الصَّلَاۃِبَابُ اتِّخَاذِ الْمَسَاجِدِ فِی الدُّور
مسجد میں صاف صفائی کے لیے جھاڑودینے کا اجر:۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک حبشی مرد یا حبشی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی جب وہ مر گئیں تو حضورﷺ نے اس کی بابت پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ وہ تو مر گئیں آپ ﷺ نے فرمایا: تم لوگوں نے مجھے (اس کے مرنے) اطلاع کیوں نہ دی؟ (چلیں) مجھے اس کی قبر بتا دو۔ چنانچہ لوگوں نے(اس کی قبر) بتا دی تو حضورﷺ نے اس (کی قبر)پر نماز(جنازہ) پڑھی۔
عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِی َاللہ عَنہُ: أَنَّ رَجُلًا أَسْوَدَ أَوِ امْرَأَۃً سَوْدَاءَ کَانَ یَقُمُّ المَسْجِدَ فَمَاتَ، فَسَأَلَ النَّبِی ﷺَ عَنْہُ، فَقَالُوا: مَاتَ، قَالَ: أَفَلاَ کُنْتُمْ آذَنْتُمُونِی بِہِ دُلُّونِی عَلَی قَبْرِہِ - أَوْ قَالَ قَبْرِہَا - فَأَتَی قَبْرَہَا فَصَلَّی عَلَیْہَا
صَحِیح البُخَارِی کِتَابُ الصَّلاَۃِ بَابُ کَنْسِ المَسْجِدِ وَالتِقَاطِ الخِرَقِ وَالقَذَی وَالعِیدَان
مسجد کی خیرخبر رکھنے والا مومن ہے:۔
حضور ﷺ نے فرمایا کہ:جب تم کسی شخص کو مسجد کی خبر گیری کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو۔
عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِذَا رَأَیْتُمُ الرَّجُلَ یَتَعَاہَدُ الْمَسْجِدَ فَاشْہَدُوا لَہُ بِالإِیمَانِ
صَحِیح البُخَارِی اَبوَابُ الاِیمَان بَابُ مَا جَاءَ فِی حُرْمَۃِ الصَّلاَۃِ
مسجد ہر متقی کا گھر ہے:۔
حضور ﷺ نے فرمایا کہ: مسجد ہر متقی کا گھر ہے۔
عَنْ أَبِی الدَّرْدَاءِ رَضِی َاللہ عَنہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺَ یَقُولُ: الْمَسْجِدُ بَیْتُ کُلِّ تَقِیٍّ
اَلمُعجم کَبِیر للطبرانی بَاب سین سَعِیدٌ الْجُرَیْرِیُّ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَان
مسجد میں اپنے لیے کسی جگہ کو مستقل مختص کرنا درست نہیں ہے:۔
حضور ﷺنے نماز میں تین باتوں سے منع فرمایا ہے: کوے کی طرح ٹھونگیں مارنا، درندے کی طرح ہاتھ بچھا کر بیٹھنا اور یہ کہ آدمی اپنے لیے کوئی جگہ خاص کر لے جیسے کہ اونٹ بنا لیتا ہے۔
عَن عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شِبْل رَضِی َاللہ عَنہُ ٍ قَالَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ ﷺُ َ نَہَی عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ نَقْرَۃِ الْغُرَابِ، وَافْتِرَاشِ السَّبُعِ، وَأَنْ یُوَطِّنَ الرَّجُلُ الْمَقَامَ لِلصَّلَاۃِ کَمَا یُوَطِّنُ الْبَعِیرُ
سُنَن النِسَائی کِتَابُ التَّطْبِیقِ بَابُ النَّہْیِ عَنْ نَقْرَۃِ الْغُرَابِ
گھر سے وضوء بناکر مسجد جانے کا اجر:۔
حضور ﷺنے فرمایاکہ:جوشخص اپنے گھر میں وضوء کرے، پھر اللہ تعالی کے فرائض میں سے فریضہ ادا کرنے کے لیے اللہ تعالی کے گھروں (مساجد) میں سے کسی گھر(مسجد) کی طرف پیدل چلتا ہے تو اس کا ایک قدم گناہ مٹاتا اور دوسرا قدم ایک درجہ بلند کرتا ہے۔
عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِی َاللہ عَنہُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺَ: مَنْ تَطَہَّرَ فِی بَیْتِہِ، ثُمَّ مَشَی إِلَی بَیْتٍ مَنْ بُیُوتِ اللہِ لِیَقْضِیَ فَرِیضَۃً مِنْ فَرَاءِضِ اللہِ، کَانَتْ خَطْوَتَاہُ إِحْدَاہُمَا تَحُطُّ خَطِیءَۃً، وَالْأُخْرَی تَرْفَعُ دَرَجَۃً
صَحِیح مُسلِم کِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاۃَ بَابُ الْمَشْیِ إِلَی الصَّلَاۃِ تُمْحَی بِہِ الْخَطَایَا، وَتُرْفَعُ بِہِ الدَّرَجَاتُ
اندھیرے میں مسجد جانے کا اجر:۔
حضور ﷺنے فرمایاکہ: اندھیرے میں مساجد کی طرف پیدل چل کر آنے والوں کو روز قیامت میں پورے نور کی خوشخبری دے دو۔
عَنْ بُرَیْدَۃَ رَضِی َاللہ عَنہُ ، عَنِ النَّبِیِّ ﷺ، قَالَ: بَشِّرِ الْمَشَّاءِینَ فِی الظُّلَمِ إِلَی الْمَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
سُنَن اَبِی دَاؤد کِتَابُ الصَلاۃ بَابُ مَا جَاءَ فِی الْمَشْیِ إِلَی الصَّلَاۃِ فِی الظَّلَامِ
مسجد میں داخل ہو نے اور نکلنے کی دعا اور ذکر:۔
حضور ﷺنے فرمایاکہ:جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی ﷺ پر سلام کرے اور پھر کہے:
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
اورجب نکلے تو یہ کہے
اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔
عَنْ أَبَی أُسَیْدٍ الْأَنْصَارِیَّ رَضِی َاللہ عَنہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیُسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ ﷺ، ثُمَّ لِیَقُلْ: اللَّہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ، فَإِذَا خَرَجَ فَلْیَقُلْ: اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
سُنَن اَبِی دَاؤد کِتَابُ الصَلاۃ بَابُ مَا جَاءَ فِی الصَّلَاۃِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِد
نوٹ:مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کی مصنف ابن ابی شیبہ کی کچھ روایتوں میں بسم اللہ اور درود کا بھی ذکر ہے لہذا ان کی رعایت رکھتے ہوئے سلام کے ساتھ درود اور بسم اللہ کا بھی ذ کر کرسکتے ہیں۔
جس کی مکمل صورتیں یہ بنیں گی۔
مسجد میں داخل ہونے کی دعا

بِسمِ اللہِ والصَّلوۃُ وَالسَّلامُ عَلی رَسُولِ اللہِ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
مسجد سے نکلنے کی دعا
بِسمِ اللہِ والصَّلوۃ وَالسَّلامُ عَلٰی رَسُولِ اللہِ اَللّٰھُمَّ إِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
(مُصنف اِبنِ اَبِی شَیبَہ کِتَابُ الصَّلَوات مَا یَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَمَا یَقُولُ إِذَا خَرَج)َ
 
Last edited:

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:13 AM
Threads
881
Messages
13,281
Reaction score
14,775
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,475.63
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:masha-allah:
اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے
:jazak-allah:
ایسی ہی اچھی باتوں کا اشتراک جاری رکھیں
:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks