تعریف کرتے تنقیص تک جاپہنچے

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
12:17 PM
Threads
205
Messages
592
Reaction score
953
Points
460
Gold Coins
418.20
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 65 سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان میں سے ایک زبان (جو پاکستان کی قومی زبان بھی ہے ) اردو ہے ۔ انسان مکمل عبور صرف اپنی مادری زبان پر رکھتا ہے اوراپنی مادری زبان کے سوا دوسری زبانوں پر عبوراسے تب حاصل ہوتا ہے جب وہ دوسری زبان کے قاعدے قانون سے باخبر ہو۔ پاکستان کے باسیوں میں ایک قوم کو چھوڑ کر باقی سب کی مادری زبان اردو نہیں ہے البتہ پاکستان میں رہ کر ہر ہرپاکستانی کو تعلیمی اداروں میں اردو میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوتی ہے اس لیے ایک پاکستانی تعلیم یافتہ شخص سے اردو میں فاش اور فحش غلطیوں کا ارتکاب انتہائی نا مناسب لگتا ہے ۔
اور غلطیاں بھی ایسی کہ الامان والحفیظ مثلا ایک صاحب نے ایک مشہور مولانا کے بیٹے کی تقریر کو ایک عنوان دیا تھا کہ "فلاں مولانا صاحب کی اصلیت اس کے بیٹے کی زبانی"تھوڑے دیر کے لیے ہم سکتے میں آگئے کہ اللہ خیر کرے مولانا ایسا کیا کام کرتا ہے جو لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہا اور اب ان کے خلاف ان کےبیٹے کو میدان میں آنا پڑا ۔پھر جب بیٹے کی بات سنی تو معلوم ہوا کہ اصل میں بیٹا ابا حضور کا علمی مقام ومرتبہ بیان کررہاہے اصلیت (پوشیدہ نامناسب حال وکیفیت )نہیں مگر بیڑے غرق ہوں صاحب پوسٹ کے جنھوں نے عنوان ہی ایسا دیا تھا کہ اس کی وجہ سے ہم سکتے میں آگئے تھے ۔
اسی طرح ایک اور صاحب نے لکھا تھا کہ "فلاں مولانا کی علمی حقیقت "اس پر بھی ہمیں شاک لگا مگر چونکہ صاحب پوسٹ مولانا کے معتقدتھےتو اس لیے حسن ظن کی بنیاد پر حقیقت کو شان اور درجہ کے معنی میں لیا وگرنہ صاحب پوسٹ نے لفظ حقیقت سے ہمیں 33000 وولٹ کا جھٹکا ضرور دیاتھا ۔بھئی عرض یہ ہے کہ لفظ اصلیت کے کئی معنی ہیں مگر جب اس کی نسبت کسی انسان کی طرف کی جاتی ہے تو اس وقت اس سے درج ذیل معنی مراد ہوتے ہیں۔منطق میں ماہیت ،فطرت ، جبلت ،قوم،اصل ، نسل ، واقعیت ،یا نفس الامر کے مطابق ہونے کی صورت حال یا کیفیت
اور ان میں بھی زیادہ مشہور معنی آخری والا مراد ہوتاہے یعنی اصلیت سے مراد کسی شخص کا وہ پوشیدہ حال یا کیفیت ظاہر کرنا(جولوگوں کے نزدیک معیوب سمجھاتا ہو اور وہ انسان بھی اپنے اس حال یا کیفیت پر لوگوں کے مطلع ہونے کوا چھا نہیں سمجھتا ہو)۔سی طرح لفظ حقیقت کا بھی ایک معنی اصلیت ہے اور اصلیت سے ماقبل میں ذکرکردہ معنی مراد ہوتا ہے اور جب حقیقت کی نسبت بھی کسی انسان کی طرف کی جائے تو اس وقت اس سے بھی اصلیت والا معنی مراد ہوتا ہے ۔اس لیے جب کسی کی علمی ،فنی یا کسی بھی تعریفی اور توصیفی حوالے سے مقام ،مرتبہ ،رتبہ ، درجہ اور حیثیت بیان کرنی ہو تو انھیں الفاظ کے ذریعے کریں مقام ،مرتبہ ،رتبہ ، درجہ اور حیثیت نہ کہ اصلیت اور حقیقت۔
مثلا فلاں صاحب کا علمی مُقَام ۔۔۔یا علمی مَرتَبَہ ۔۔۔یا علمی مَرتَبَت۔۔۔ یا علمی رُتبَہ۔۔۔ یا علمی دَرجَہ ۔۔۔یا علمی مَنزلَت۔۔۔یا علمی پَایَہ ۔۔۔یا علمی مَنْصَب۔۔۔یا علمی شَان
ان کے علاوہ یہ الفاظ بھی تعریفی حوالے سے استعمال ہوسکتے ہیں پہلے حصے میں درمیانہ درجے میں مشہور الفاظ
عُہدَہ ،حِصَّہ ، عِزَّت ، شَوکَت ، جماعت ، قَدْر ، تَوقِیر، جاہ ، اِعْزاز ،وَصْف ، اِفْتِخار ، عَظَمَت ، جَلالَت ، ٹھاٹ
دوسرے حصے میں تقریبا متروک اور مفقود الاستعمال الفاظ
زِینَہ ، حُجْرَہ ، دَقِیقَہ ، دَفْعَہ، طَنْطَنَہ ، حَشْمَت ، نَوبَت ، زُمْرَہ ، کُرْسی ،ترتیب، مَرْحَلَہ
اور لفظ اصلیت یا حقیقت کہہ کر کسی کی تعریف نہیں کہلاتی بلکہ یہ تو سخت تنقیدہےاس لیے مناسب الفاظ استعمال کریں ۔​
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
4:17 PM
Threads
840
Messages
12,048
Reaction score
14,088
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,344.59
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
:kia-baat:
:10xbvw3:
:nicepost:

ایسے ہی مفید اشتراک کا سلسلہ جاری رکھیں
:goodpost:
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks