روزے کی نیت قسط سوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:28 AM
Threads
208
Messages
595
Reaction score
974
Points
460
Gold Coins
428.14
روزے کی نیت کے حوالے سے اعتراضات کا بقیہ حصہ
پانچواں اعتراض

الفاظ کے ساتھ نیت حضورﷺ سے ثابت نہیں
جواب
یہ بات درست نہیں کہ الفاظ کے ساتھ نیت حضورﷺ سے ثابت نہیں بلکہ الفاظ کے ساتھ بھی حضور ﷺ سے نیت کچھ موقعوں پرثابت ہے چنانچہ مسلم میں ہے کہ
عَن عَایئِشَۃَ أُمِّ المُؤمِنِینَ رَضِیَ اللہُ عَنہَا قَالَت: قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ: ذَاتَ یَومٍ یَا عَایئِشَۃُ ہَل عِندَکُم شَیءٌ قَالَت: فَقُلتُ: یَا رَسُولَ اللہِ مَا عِندَنَا شَیءٌ قَالَ فَإِنِّی صَایئِمٌ
صحیح مسلم کِتَاب الصِّیَامِ بَابُ جَوَازِ صَومِ النَّافِلَۃِ بِنِیَّۃٍ مِنَ النَّہَارِ قَبلَ الزَّوَالِ وَجَوَازِ فِطرِ الصَّایئِمِ نَفلًا مِن غَیرِ عُذرٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ ایک روز میرے پاس اللہ کے رسول ﷺ تشریف لائے اور فرمایا:کیا تمہارے پاس کھانے کی کوئی چیز ہے ہم نے کہا کہ کچھ نہیں ہے،آپ نے کہا پھر تو میں روزے سے ہوں
اس حدیث میں انی صائم کے الفاظ ہیں جو نیت کیلئے واضح طور پر زبان سے ادا کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ معترضین کی ایک جماعت بھی نفلی روزے میں اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے نفلی روزے میں الفاظ کے ساتھ نیت کے قائل ہے وہ الگ بات ہے کہ حدیث مطلق وارد ہوئی ہے فرض اور نفل روزہ کا کوئی تذکرہ نہیں (اس لئے اس سے فرض روزہ کی نیت کا زبان سے کرنابھی ثابت ہورہا ہے) تاہم اس کے سیاق و سباق سے پتا چلتا ہے کہ یہ نفلی روزہ کی بات ہے۔ اگر صرف نفلی روزہ ہی کو مان لیں تو بھی ہمارا استدلال درست ہے کہ الفاظ کے ساتھ زبان سے نیت کرنا درست ہے اگر چہ وہ فرض روزہ کی نہیں، لہٰذا معترضین کا روزے کی نیت زبان سے ادا کرنے کو بدعت بتلانا اور اس کا مطلقاً انکار کرنا غلط ہے
نیز العنایہ شرح الھدایہ میں علامہ عینی اور علامہ شرنبلالی نے نقل کیا ہے کہ
لأن عمررَضِیَ اللَّہُ عَنہُ أنکر علی من یسمع ذلک منہ
البنایۃ شرح الہدایۃ باب شروط الصلاۃ التی تتقدمہا الن من شروط الصلوۃ

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص پر نکیرفرمائی تھی جس سے نیت کے الفاظ سنے تھے
اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ الفاظ کے ساتھ نیت کرنے کی کچھ نہ کچھ اصل صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے زمانے میں بھی تھی کیوں کہ اس شخص کا الفاظ کے ساتھ نیت کرنا کسی صحابی رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر ہی ہوگا۔
رہا یہ اعتراض کہ اگر الفاظ کے ساتھ نیت درست ہوتی ہوتی توپھر اس شخص پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نکیرکیوں فرمائی
تو اس کا جواب یہ ہے اس سے یہ تومعلوم نہیں ہوتا ہے کہ آپ نے نکیر کیوں فرمائی تھی لیکن قیاس کے قریب یہی ہے کہ آپ نے نکیر زور سے کہنے پر کی تھی نہ کہ الفاظ کے ساتھ نیت کرنے پر نکیر فرمائی تھی اگر صرف الفاظ کے ساتھ نیت کرنے پر نکیر فرماتے تو پھر فعل (سمع)سننے کا نہیں (رای)دیکھنے کا فعل نقل کیا جاتا یعنی علی من رای منہ ذلک یا تلفظ بہ کہ آپ نے اس شخص پر نکیر فرمائی جس کو الفاظ کے ساتھ نیت کرتے دیکھا
لیکن روایت میں سمع کا فعل آیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نکیر اصل میں اونچی آواز سے کہنے پر کی گئی ہے نہ کہ الفاظ کے ساتھ نیت کرنے پر کی گئی
چھٹا اعتراض اگر الفاظ کے ساتھ نیت میں کوئی قباحت نہیں تو پھر بعض فقہانے اسے بدعت کیوں کہا ہے
جواب بعض فقہا نے جو اسے بدعت کہا ہے تو وہ عدم ثبوت کی بناء پر نہیں بلکہ اس کے التزام اور استمرار یعنی اسے لازم سمجھنے اور ہمیشہ کرنے کی بنیاد پر کہا ہے اور اس کے التزام اور استمرار کا کوئی بھی قائل نہیں ماقبل کی بحث سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے
ساتواں اعتراض
دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے اور نیت بھی نئی چیز ہے لہذا یہ بھی بدعت ہے، ہر بدعت گمراہی ہے اور گمراہی جھنم کی طرف لے جانی والی ہے
جواب
بدعت وہ فعل ہے جو شریعت میں بالواسطہ ثابت نہ ہو اور خیر القرون میں بھی اس کا ثبوت نہ ہو بلکہ بعد کے کسی زمانے کی ایجاد ہوتو اگر ایسے کام کوعبادت سمجھ کر کیا جائے تو وہ بدعت ہوگی جب کہ الفاظ کے ساتھ نیت کو کوئی بھی عبادت سمجھ کر نہیں کرتا ہے۔بلکہ یہ الفاظ دل اور زبان میں موافقت کے لیے بولے جاتے ہیں اور جو اسے عبادت سمجھ کرسمجھ کر کہے گا تو پھر یہ بدعت ہوگی ورنہ نہیں
آٹھواں اعتراض
الفاظ کے ساتھ نیت صرف احناف کے ہاں درست ہے ورنہ اور اس کا کوئی قائل نہیں
جواب
یہ بات درست نہیں الفاظ کے ساتھ نیت کرنے کے مالکیہ اور حنابلہ وغیرہ بھی قائل ہیں چنانچہ الفقہ علی المذاہب الاربعہ میں ہے کہ
المالکیۃ والحنفیۃ قالوا: إن التلفظ بالنیۃ لیس مروعاً فی الصلاۃ الا إذا کان المصلی موسوساً علی أن المالکیۃ قالوا: إن التلفظ بالنیۃ خلاف الأولی لغیر الموسوس ویندب للموسوس۔
الفقہ علی المذاہب الأربعۃ شرح فرایئض الصلو مرتب الفرض الاول النحکم التلفظ بالنیۃ ونیۃ الأداء أو القضاء أو نحو ذلک

عندالمالکیہ وساوس سے بچنے کے لیے الفاظ کے ساتھ نیت کرنا مندوب ہے
اسی طرح امام ابن تیمیہ لکھتے ہیں
منہُم مَن استَحَبَّ التَّلَفُّظَ بِہَا کَمَا ذَکَرَ ذَلِکَ مَن ذَکَرَہُ مِن أَصحَابِ أَبِی حَنِیفَۃَ وَالشَّافِعِیِّ وَأَحمَدَ وَقَالُوا: التَّلَفُّظُ بِہَا أَوکَدُ وَاستَحَبُّوا التَّلَفُّظَ بِہَا فِی الصَّلَاۃِ وَالصِّیَامِ وَالحَجِّ وَغَیرِ ذَلِکَ
الفتاوی الکبری لابن تیمیۃ مَسأَلَۃٌ مَحِلّ النِّیَّۃ فِی العِبَادَات

بعض نے تلفظ بالنیت کو مستحب سمجھا ہے جیسا کہ اصحاب ابوحنیفہ،شافعی اور احمد نے بیان فرمایا
خلاصہ کلام الفاظ کے ساتھ نیت تو ضروری نہیں لیکن اگر دل اور زبان میں موافقت اور قلب یکسوئی کی غرض سے ایک منتشر الذہن آدمی کرنا چاہئے تو اسے بدعت کا مرتکب نہ کہاجائے اور اس کی وجہ سے اسے گناہ گار بھی نہ سمجھاجائے۔
دوسری بات یہ ہے کہ بعض لوگ دینی احکامات سے واقف ہوتے ہیں اور بعض نہیں، اب جو لوگ دینی احکامات سے واقف نہیں ہیں انھیں اس کا بھی نہیں پتہ ہوتا ہے عبادات سے پہلے ارادے کے ذریعے نیت کیسے کی جائے؟ تو ان کے لیے نیت کے یہ الفاظ بہت فائدے مند رہیں گے
کیوں کہ اگر انہیں کہاجائے کہ الفاظ کے ساتھ نہیں کرنا ہے بلکہ عمل کا دل میں ارادہ کرکے نیت کیجائے تو ان کے لیے یہ معاملہ بہت مشکل ہوجائے گا اور یہ تو دین اسلام کا حسن ہے کہ اس میں ہرموڑ، ہر لمحے اور ہر قسم کے لوگوں راہ نمائی موجود ہے
تو اگر فقہا نے بطریق قیاس منتشر الذہن لوگوں کے لیے دل و زبان میں موافقت کے واسطے یہ راستہ بتایا ہے تو اس کا اتنا شوشہ نہیں بنانا چاہئے جو بعض معترضین کی طرف سے دیکھنے میں آیا ہے بہت دکھ ہوتا ہے جب وبصوم غد والے الفاظ کو جعلی حدیث، من گھڑت حدیث،دغا والے الفاظ،جعلی دعا اور پتہ نہیں کیا کیا نام دیے ہیں جنہیں یہاں نقل کرنا مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:28 AM
Threads
1,354
Messages
7,658
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
121.07
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks