- Joined
- May 5, 2018
- Local time
- 4:43 PM
- Threads
- 197
- Messages
- 5,255
- Reaction score
- 6,783
- Points
- 1,235
- Location
- آئی ٹی درسگاہ
- Gold Coins
- 1,432.94

ڈاکٹر بھائی نے اپنی بیگم کے لیے پھیکی اور بغیر ابالے چائے کا کپ تیار کرکے دیا، بیگم نے چائے کی سپ لی اور غراتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہوگئیں تو بیلن سے دماغ درست کرکے رکھ دیں گی چائے بدمزہ اور کچی ہے۔
ڈاکٹر بھائی نے جواباً چائے کے متعلق ایک ایسی بات کہی کہ بیگم خاموش ہوگئی گویا کہ انہوں نے ڈاکٹر بھائی کی بات سے اتفاق کرلیا ہے۔
آپ سوچ کر بتائیں کہ بیگم نے کیسے تسلیم کرلیا کہ ڈاکٹر بھائی درست کہہ رہے ہیں۔
ایک
بیگم بخار اتر گیا تو میں سو بار چائے بنا کردوں گا
دو
بیگم آپ ٹھیک ہوگئیں تو سو بار بیلن کھا لوں گا
تین
بیگم آپ اپنے آپ کو مجھ پر برس کر ٹنشن نہ دیں اور آرام کریں۔
چار
بیگم دوبارہ چائے بنا کر فٹافٹ آتا ہوں
پانچ
بیگم ناراض نہ ہوں آپ کی صحت کی وجہ سے پریشانی تھی چائے خراب ہوگئی
چھ
بیگم چائے بالکل ٹھیک ہے بیماری کی وجہ سے ذائقہ اچھا نہیں لگ رہا
سات
بیگم چائے میں لیتا ہوں دیکھیں کتنے اچھے ذائقہ کی بنی ہے بالکل کڑک۔
اٹھ
بیگم چائے ویسے ہی جیسا کہ پرسوں بنا کر دی تھی اور آپ نے تعریفیں کی تھیں
نو
بیگم میں مشہور ہوٹل کی چائے اور ساتھ ہی بہترین کیک لے کر ابھی آتا ہوں
دس
بیگم چائے اچھی ہے آپ پی لیں ورنہ بیلن مارنا آپ کاکام بیلن کے وار سر پر سہنا ہمارا کام۔
ویسے کافی ٹف بجھارت ہے۔
Previous thread
Next thread