Doctor
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐



Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 11:38 PM
- Threads
- 877
- Messages
- 13,132
- Reaction score
- 14,717
- Points
- 1,801
- Age
- 47
- Location
- Rawalpindi
- Gold Coins
- 3,461.18

صحیح مسلم اہل سنت و جماعت کے مسلمانوں کی ایک اہم حدیث کی کتاب ہے، قرآن مجید اور صحیح بخاری کے بعد تیسری سب سے صحیح کتاب مانی جاتی ہے، یہ کتاب کتب الجوامع شمار ہوتی ہے، یعنی اس میں حدیث کے تمام ابواب عقائد، احکام، آداب، تفسیر، تاریخ، مناقب، رقاق وغیرہ پر مشتمل ہے۔
اس کتاب کو ابو الحسین مسلم بن حجاج قشیری نیشاپوری نے جمع کیا ہے، اس کتاب میں ان صحیح احادیث کو جمع کیا ہے جس کی صحت پر علما و محدثین کا اتفاق ہے، چنانچہ صرف مرفوع روایات کو نقل کیا ہے، معلق، موقوف اور اقوال علما اور فقہی آرا وغیرہ کو شامل نہیں کیا ہے، اس کتاب کو تقریباً پندرہ سال میں مرتب کیا اور اس میں تین ہزار سے زائد احادیث کو بغیر تکرار کے جمع کیا ہے اور یہ احادیث ان کی حفظ کردہ تین لاکھ احادیث سے چنندہ ہیں۔
پورا نام ابو الحسین مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد بن کوشاذ قشیری نیشاپوری ہے، اہلسنت والجماعت کے اہم محدثین میں سے ہیں، سنہ 206 ہجری میں نیشاپور میں پیدا ہوئے، علمی گھرانہ میں پرورش پائی ان کے والد حجاج مشائخ میں سے تھے۔ امام مسلم بچپن ہی سے علم حدیث اور حفظ حدیث میں مشغول ہو گئے تھے، پہلی مرتبہ سماع حدیث سنہ 218 میں کی جب ان کی عمر بارہ سال تھی۔ سب سے پہلے اپنے ملک کے شیوخ سے علم حاصل کیا اور ان سے روایات کی سماعت کی، پھر طلب حدیث کے لیے اسلامی ملکوں کو کئی بار سفر کیا، حجاز کا سفر حج اور سماع حدیث کے لیے کیا تو وہاں کے بھی ائمہ حدیث اور کبار شیوخ سے استفادہ کیا، مدینہ و مکہ کی زیارت کی، عراق کا سفر کیا اور بصرہ بغداد اور کوفہ گئے، اسی طرح شام، مصر اور رے کا سفر کیا، تقریباً پندرہ سال طلب حدیث میں گزارا، اس دوران بڑے بڑے شیوخ سے ملاقات کی اور تین لاکھ سے زائد احادیث کو جمع کیا۔ ان کے ہم عصر اور بعد علما نے ان کی خوب تعریف کی ہے، علم حدیث میں ان کی امامت کا اعتراف کیا ہے، علما کے اقوال میں سے:
ان کے شیخ محمد بن عبد الوہاب فراء کہتے ہیں: «مسلم لوگوں میں معتبر عالم اور حافظ تھے»۔ ابن صلاح کہتے ہیں: «اللہ تعالیٰ نے انھیں ستاروں کی بلندی عطا کی، امام اور حجت قرار دیے گئے، علم حدیث اور دوسرے علوم میں ان کا ذکر بار بار کیا جاتا ہے»۔ احمد بن سلمہ کہتے ہیں: «میں نے ابو زرعہ اور ابو حاتم کو دیکھا کہ وہ صحیح احادیث کی معرفت میں امام مسلم کو دیگر علما پر فوقیت دیتے تھے»۔ امام نووی کہتے ہیں: «وہ اعلام ائمہ میں سے ایک تھے، کبار علما میں شمار ہوتا تھا، حفظ و اتقان کمال کا تھا، طلب حدیث کے لیے ملکوں اور شہروں میں گھوما کرتے تھے، ان کی امامت و تقدم بلا اختلاف اہل علم کے درمیان معترف ہے»۔
امام مسلم کی وفات نیشاپور میں اتوار کی شام پچیس رجب سنہ 261 ہجری میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر 55 سال تھی۔ ان کی کئی تصنیفات ہیں جس میں اکثر علوم حدیث میں ہیں، بعض موجود ہیں اور بعض ناپید ہو گئیں، ان کی اہم تصنیفات میں سے:
کتاب الصحیح
التمییز
الکنی والاسماء
المنفردات والوحدان
الطبقات
صحیح مسلم کا شمار بخاری کے بعد ہوتا ہے۔ بعض محدثین نے صحیح مسلم کو کئی مقامات پر بخاری پر بھی فوقیت دی ہے:
ابن الصلاح:
کتب (بخاری ومسلم) کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتب ہیں
صحیح مسلم شریف پر متعدد حواشی اور شروحات لکھی گئیں ہیں۔ ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:
المفہم فی شرح غریب مسلم : یہ امام عبد الفاخر بن اسماعیل الفارسی کی تالیف ہے۔
المعلم بفوائد كتاب صحيح مسلم : یہ ابو عبد الله محمد بن علی المازری متوفی 536ھ کی تالیف ہے۔
الاكمال المعلم في شرح صحيح مسلم : یہ قاضی عیاض بن موسى مالكی متوفی 544ھ کی تالیف ہے۔
المفہم لما اشكل من تلخيص كتاب مسلم : یہ شرح ابو عباس احمد بن عمر بن ابراہيم القرطبی کی تالیف ہے۔
المنهاج فی شرح صحيح مسلم بن الحجاج: امام نووی متوفى 676ھ کی تالیف ہے۔ یہ صحیح مسلم کی مشہور ترین شرح ہے۔
اكمال اكمال المعلم: امام عبد اللہ محمد بن خليفہ مالکی متوفی 728ھ کی تالیف ہے۔ یہ شرح چار جلدوں پر مشتمل ہے۔
مكمّل إكمال الكمال: لمحمد بن يوسف سنوسی، متوفی سن 795ھ۔
الديباج على صحيح مسلم بن الحجاج : امام جلال الدین سیوطی متوفی 911ھ کی تالیف ہے۔
شرح قاضی زكريا انصاری متوفی 926ھ۔
شرح مسلم : یہ ملا علی قاری متوفی 1014ھ کی تالیف ہے، جو چار جلدوں پر مشتمل ہے۔
السراج الوهاج من كشف مطالب صحيح مسلم بن الحجاج: لصديق حسن خان القنوجی، متوفی سن 1307ھ۔
منة المنعم شرح صحيح مسلم: صفی الرحمن مبارکپوری، متوفی سن 1362ھ۔
فتح الملہم بشرح صحيح مسلم : شبیر احمد عثمانی متوفی 1369ھ کی تالیف ہے۔
تكملة فتح الملهم بشرح صحيح مسلم: محمد تقی عثمانی۔
شرح صحیح مسلم (غلام رسول سعیدی) : یہ مولانا غلام رسول سعیدی کی تالیف ہے جو سات جلدوں پر مشتمل ہے۔
فتح المنعم شرح صحيح مسلم: موسى شاهين لاشين۔
الكوكب الوهاج والروض البهاج فی شرح صحيح مسلم بن الحجاج: محمد أمين بن عبد الله الهرري الأثيوبي۔

Next thread