Jal Pari
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Designer
Expert
Popular
Emerging
Princess Of Ocean
Madam Smiley 😊
- Joined
- Sep 9, 2019
- Local time
- 5:02 PM
- Threads
- 70
- Messages
- 1,293
- Reaction score
- 1,431
- Points
- 481
- Location
- Secret Place.
- Gold Coins
- 2,352.74

پرانے دور گزشتہ سفر خدا حافظ
یہاں تک آتی ہوئی رہ گزر خدا حافظ
میں ایک بار کے الفاظ کم سمجھتا ہوں
وہ آنکھ کہتی ہے بار دگر خدا حافظ
بچھڑ کے جاتے ہوئے عشق فی امان اللہ
تو میرے ساتھ رہے گا مگر خدا حافظ
نکالنے سے کوئی دل سے جب نکلتا ہے
میں کہہ سکا نہ اُسے عمر بھر خدا حافظ
سڑک کی راہ میں ہمارا مکان آگیا ہے
سو میرے اور پرندوں کے گھر خدا حافظ
میں کیا کروں مجھے تنہائی راس آتی ہے
سو اب فراق ہے خواجہ خضر خدا حافظ
کسے خبر ہے یہ مہلت بھی پھر ملے نہ ملے
میں تیرے پاس ہوں اے دوست پر خدا حافظ
خوش آمدید رقم ہے اُسی کے ساتھ شاعر
سڑک پہ لکھا ہوا ہے جدھر خدا حافظ
یہاں تک آتی ہوئی رہ گزر خدا حافظ
میں ایک بار کے الفاظ کم سمجھتا ہوں
وہ آنکھ کہتی ہے بار دگر خدا حافظ
بچھڑ کے جاتے ہوئے عشق فی امان اللہ
تو میرے ساتھ رہے گا مگر خدا حافظ
نکالنے سے کوئی دل سے جب نکلتا ہے
میں کہہ سکا نہ اُسے عمر بھر خدا حافظ
سڑک کی راہ میں ہمارا مکان آگیا ہے
سو میرے اور پرندوں کے گھر خدا حافظ
میں کیا کروں مجھے تنہائی راس آتی ہے
سو اب فراق ہے خواجہ خضر خدا حافظ
کسے خبر ہے یہ مہلت بھی پھر ملے نہ ملے
میں تیرے پاس ہوں اے دوست پر خدا حافظ
خوش آمدید رقم ہے اُسی کے ساتھ شاعر
سڑک پہ لکھا ہوا ہے جدھر خدا حافظ

Previous thread
Next thread