مردوں سے تنگ خواتین کا جزیرہ، صرف عورتوں کیلئے

UrduLover

Thread Starter
★★★★☆☆
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
3,327
Reaction score
2,715
Points
930
Location
Manchester U.K
Please, Log in or Register to view URLs content!
فن لینڈ میں ایک ایسا جزیرہ واقع ہے جہاں مردوں کا داخلہ سختی سے منع ہے, ایسا کیوں ہے؟ اس کی بھی ایک دلچسپ وجہ ہے- اس جزیرے کا نام سپر شی ہے اور یہ ایسی خواتین کے لیے بہترین قرار دیا جارہا ہے جو اپنے کچھ پرسکون لمحات کسی ایسے مقام پر گزارنا چاہتی ہیں جہاں ان کا سامنا مردوں سے نہ ہو-
دراصل یہ ایک تفریحی ریزورٹ ہے جہاں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہے- اس انوکھے ریزورٹ کی تخلیق کا منفرد خیال ایک امریکی خاتون کرسٹینا روتھ کے ذہن کا کمال ہے-
کرسٹینا نے ایسے مخصوص ریزورٹ کے قیام کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ اکثر خواتین آس پاس موجود مردوں کی موجودگی کی وجہ سے خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتی اور ذہنی الجھن کا شکار دکھائی دیتی ہیں-
اگرچہ کرسٹینا مردوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ صرف خواتین کے لیے قائم کیے گئے اس ریزورٹ پر خواتین آزادانہ طور پر اپنی تمام سرگرمیاں سرانجام دے سکتی ہیں اور ایک پرسکون وقت گزار سکتی ہیں جس سے انہیں بھرپور توانائی حاصل ہوتی ہے-


 

Abu Dujana

★★☆☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Messages
782
Reaction score
864
Points
280
Location
Karachi, Pakistan
عجیب سوچ۔۔ عجیب جزیرہ۔۔۔منفرد معلومات۔۔۔
کیپ اٹ اپ۔۔
 
Top