رمضان المبارک احادیث میں

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
10:55 AM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
964
Points
460
Gold Coins
425.11
عَنْ سَھْل بْنِ سَعْدٍ رَضِی اللہ عنہ قَال قَال رسولُ اللہِ ﷺ: فِی الجنَّۃِ ثَمَانیۃ اَبْوَابٍ مِنْھَا بَابٌ یُسَمّٰی الرَّیَّان لَایَدخُلُہٗ اَلَّا الصَّائمُونَ (مشکوۃالمصابیح)

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک وہ دروازہ ہے جسے ریّان کہا جاتا ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے۔
جنت کے آٹھ دروازے ہیں، ہر ایک دروازے کا نام اہم عبادتوں کے نام سے رکھا گیا ہے، جو شخص ان اہم عبادتوں میں سے جس عبادت کو کثرت سے کرتا رہے گا اس کو اسی دروازے سے بلایا جائے گا، جیسا کہ ان دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام باب الصلوۃ ہے اس سے اس شخص کو بلایا جائے گا جو دنیا میں بہت زیادہ نماز پڑھنے والا ہوگا، اور اسی طرح ایک درواہ باب الریان ہے ریان کے معنی سیرابی کے ہیں، اس دروازے سے کثرت سے روزہ رکھنے والوں کو بلایا جائے گا اور یہ وہ دروازہ ہے جہاں سے روزہ دار کو جنت میں پہنچنے سے پہلے ایک عمدہ پاکیزہ مشروب پلایا جائے گا گویا کہ جو شخص دنیا میں خدا کی خوشنودی کی خاطر روزے رکھ کر پیاسا رہا، اس کی برکت سے باب ریّان سے سیراب ہونے کے بعد جنت میں داخل ہوگا۔
روزہ کو عربی میں صوم کہتے ہیں، جس کے معنی لغت میں رُکنے اور باز رہنے کے ہیں، شرعی اصطلاح میں صبح صادق سے غروب آفتاب تک روزہ کی نیت سے کھانے پینے اور جماع سے اپنے آپ کو باز رکھنے کانام صوم ہے، یہ بدنی عبادت ہے اور اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے چوتھا رکن ہے، نماز کی طرح یہ عبادت بھی پچھلی امتوں پر فرض تھی۔
روزہ ایک ڈھال ہے اور درحقیقت نفس کو ضبط کرنے کی عملی تربیت ہے جس سے نفس امارہ کی تیزی وتندی رک جاتی ہے، گناہ کی طرف رجحان کم ہو جاتاہے، دل کدورتوں سے پاک و صاف ہوجاتاہے، روزہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا ہی کے لئے ہوتا ہے، اس میں ریاکاری اور نمائش کا کوئی دخل نہیں، لہذا اس کا ثواب بھی لا محدود ہے، جس کی مقدار سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی اور نہیں جانتا، روزہ قیامت کے دن آکر کہے گا کہ اے پروردگا!میں نے اس شخص کو کھانے پینے اور دوسری خواہشات سے روکے رکھا تھا، اب میری طرف سے اس کے حق میں سفارش قبول فرما لے۔
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر رمضان المبارک کے روزے فرض کئے ہیں، رمضان المبارک کا مہینہ ایک مقدس، باعظمت اور بابرکت مہینہ ہے، حدیث میں آتا ہے کہ یہ صبر کا مہینہ ہے،یہ غم خواری کا مہینہ ہے مستقل طور پر بھوک اور پیاس میں رہنے والوں سے ہمدردی اور ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اس مہینے میں ایک رات(لیلۃ القدر) ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے، اس مہینے میں ایک نفل کا ثواب فرض اور ایک فرض کاثواب ستر فرائض کے برابر ہو جاتاہے۔
اس مہینے کا ایک خاص عمل تراویح ہے، عشاء کی نماز کے بعد بیس رکعت تراویح پڑھنا سنت ہے، اس ماہ کے آخری دس دنوں میں اعتکاف بھی سنت ہے۔
رمضان المبارک کے اختتام پر صدقہئ فطر کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے جو کہ روزوں کو گناہوں اور لغویات سے پاک کرنے اور غریب و مسکین مسلمان بھائیوں کو اپنے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:55 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
115.06
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks