رمضان المبارک قرآن پاک میں

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:12 AM
Threads
205
Messages
592
Reaction score
953
Points
460
Gold Coins
418.20
شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُراٰنُ
رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے: حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ صحف ابراہیمی اور توریت اورانجیل سب کا نزول رمضان ہی میں ہوا ہے اور قرآن شریف بھی رمضان کی چوبیسویں رات میں لوح محفوظ سے اول آسمان پر سب ایک ساتھ بھیجا گیا پھر تھوڑا تھوڑا کر کے مناسب احوال آپﷺ پر نازل ہوتارہا اور ہر رمضان میں حضرت جبرئیل علیہ السلام قرآن نازل شدہ آپﷺ کو مکرر سناجاتے تھے، ان سب حالات سے مہینے رمضان کی فضیلت اور قرآن مجید کے ساتھ اُس کی مناسبت اور خصوصیت خوب ظاہر ہو گئی اس لئے اس مہینے میں تراویح مقرر ہوئی پس قرآن کی خدمت اسی مہینے میں خوب اہتمام سے کرنی چاہیئے کہ اسی واسطے مقرر اور معین ہوا ہے۔
یعنی جب اس ماہ مبارک کے فضائل مخصوصہ عظیمہ تم کو معلوم ہو چکے تو اب جس کسی کو یہ مہینہ مل جائے اس کو روزہ ضرور رکھنا چاہیئے، اور بغرض سہولت ابتداء میں جو فدیہ کی اجازت برائے چندے دی گئی تھی وہ موقوف ہو گئی۔
اس حکم عام سے یہ سمجھ میں آتا ہے تھاکہ شاید مریض اور مسافر کو بھی افطار و قضا کی اجازت باقی نہیں رہی اور جیسے روزہ کی طاقت رکھنے والوں کو اب افطار کی ممانعت کر دئی گئی ایسے ہی مسافر اور مریض کو بھی ممانعت ہو گئی ہو اس لئے مریض و مسافر کی نسبت پھر صاف فرما دیا کہ ان کو رمضان میں افطار کرنے اور دنوں میں اوس کے قضا کر دینے کی اجازت اُسی طرح باقی ہے جیسے تھی۔
اللہ تعالیٰ نے جو اول رمضان روزہ کا حکم فرمایا اور بوجہ عذر پھر مریض وار مسافر کو افطار کرنے کی اجازت دی اور دیگر اوقات میں ان دنوں کی مشار کی برابر روزوں کا قضا کرنا تم پھر پھر واجب فرمایا ایک ساتھ ہونے یا متفرق ہونے کی ضرورت نہٰں تو اس میں اس کا لحاط ہے کہ تم پر سہولت رہے دشواری نہ ہو اور یہ بھی منظور ہے کہ تم اپنے روزوں کی شمار پوری کر لیا کرو ثواب میں کمی نہ آجائے اور یہ بھی مدنظر ہے کہ تم اس طریقہ سراسر خیر کی ہدایت پر اپنے اللہ کی بڑائی بیان کرو اور اس کو بزرگی سے یاد کرو اور یہ بھی مطلوب ہے کہ ان نعمتوں پر تم شکر کرو اور شکر کرنے والوں کی جماعت میں داخل ہو جاؤ سبحان اللہ۔ روزہ جیسی مفید عبادت ہم پر واجب فرمائی اور مشقت اور تکلیف کی حالت میں سہولت بھی فرمادی اور فراغت کے وقت اس میں نقصان کے جبر کا طریقہ بھی بتلا دیا۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
11:12 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
111.43
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks