قرآن پاک تجوید سے پڑھیں قسط دوم

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:59 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
956
Points
460
Gold Coins
420.37
قرآن پاک تجوید سے پڑھیں

اصطلاحاتِ تجوید
حرف کے نکلنے کی جگہ کو"مخرج "کہتے ہیں اور اسکی جمع" مخارج "ہے حرف کی ادائیگی والی کیفیت کو "صفت "کہتے ہیں اور اس کی جمع "صفات "ہے حروف کے جملہ مخارج سترہ ہیں اور اسی طرح صفات بھی سترہ ہیں وہ آواز جو اپنی تمام کیفیات کے ساتھ کسی مخرج سے نکلے اسے" حرف "کہتے ہیں،ان کے مجموعے کو حروف تھجی کہتے ہیں اورعربی زبان میں حروف تھجی انتیس ہیں
حروف متشابہ جن کی شکلیں ایک ہوں لیکن نقطوں کا فرق ہو جیسے:ب۔ ت۔ ث
حروف غیر متشابہ جن شکلیں مختلف ہوں جیسے:س۔ ص۔ ق وغیرہ
حروف قریب الصوت جن کی آواز یں ایک دوسرے کے قریب ہوں جیسے ذ۔ز۔ ظ۔ ض
حروف بعید الصوت جن کی آوازیں ایک دوسرے سے بعید(دور) ہوں جیسے ک۔ش۔ف وغیرہ
حروف متحد المخرج جن کا مخرج ایک ہوجیسے خ۔ح وغیرہ
حروف مختلف المخرج جن کا مخرج الگ الگ ہو جیسے۔ش۔ل۔م
حروف متحدالمخارج ومتحدالصفات جن کے مخارج اور صفات ایک ہوں جیسے ح۔ع وغیرہ
حروف مختلف المخارج ومختلف الصفات جن کے مخارج اور صفات جدا جداہوں جیسے ہمزہ۔ھ
حروف متحدالمخارج ومختلف الصفات جن کے مخارج ایک اور صفات جدا ہوں جیسے ث۔ظ وغیرہ
حروف مختلف المخارج و متحد الصفات جن کے مخارج جدا اور صفات ایک ہوں جیسے د۔ق وغیرہ
حروف مدہ تین ہیں و۔ا۔ی جن کے مجموعے کو وای کہتے ہیں یہ حروف مد ہ تب بنتے ہیں جب واؤ ساکن سے پہلے حرف پر ضمہ ہو، الف سے پہلے حرف پر فتحہ ہو اور یا ساکنہ سے پہلے حرف کے نیچے کسرہ ہو
حروف لین دو ہیں واؤ ساکن اور یا ساکنہ سے پہلے والے حرف پر فتحہ ہو
زبر کو "فتحہ" کہتے ہیں جس حرف پر فتحہ ہو اسے مفتوح /مفتوحہ کہتے ہیں
زیر کو" کسرہ "کہتے ہیں جس حرف پر کسرہ ہو اسے مکسور/مکسورہ کہتے ہیں
پیش کو" ضمہ "کہتے ہیں،جس حرف پر ضمہ ہو اسے مضموم /مضمومہ کہتے ہیں

اور ان سب یعنی زبر ، زیر اور پیش کے واحد کو" حرکت "اور جمع کو" حرکات" کہتے ہیں جس حرف پر حرکت ہو اسے متحرک /متحرکہ کہتے ہیں
سکون اور جزم دونوں ایک شئی کا نام ہے اور یہ جس حرف پر ہو وہ حرف اپنے سے پہلے والے حرف کے ساتھ ملاکر پڑھاجاتا ہے
تو جس حرف پر سکون ہو اسے ساکن/ساکنہ یا جازم/جازمہ کہتے ہیں مگر مشہوجزم اورر ساکن/ساکنہ ہے
تشدید کا مطلب ہے کہ یہ جس حرف پر ہو اسے پہلے ساکن /ساکنہ اورپھر متحرک /متحرکہ پڑھاجائے گا اور جس حرف پر تشدید ہو اسیمُشَدِّد کہتے ہیں
تنوین دوزبر،دو زیر اور پیش کو کہتے ہیں حقیقت میں یہ بھی نون ساکن ہی ہوتا ہے لیکن فرق اتنا ہے کہ یہ دوزبر،دو زیر اوردو پیش کی صورت میں ظاہر کیا جاتاہے۔مثلا ہمزہ دو زبر اََ کا مطلب ہے ہمزہ نون زبر اَن’ اور جس پر حرف تنوین ہو اسے منوّن کہتے ہیں
ماقبل کا لفظ پہلے والے کے لیے اور مابعد کالفظ بعد والے کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے لفظ نصر ہے تو اس میں (ص)کے ماقبل میں (ن)اور (ص)کے مابعد میں (ر) ہے
ابتداء جہاں وقف کیا اس کو چھوڑکر آگے سے پڑھنا
اعادہ جہاں وقف کیا اسی جگہ سے پڑھنا
"تفخیم حرف کو پر پڑھنا اور جس حرف کو پر پڑھا جائے اسے مفخم /مفخمہ کہتے ہیں
ترقیق حرف کو باریک پڑھنا اور جس حرف کو باریک پڑھا جائے اسے مرقق/مرققہ کہتے ہیں
حدر"قواعد کی رعایت رکھتے ہوئے جلدی جلدی پڑھنا
ھذرمہ حدر سے بھی زیادہ جلدی جلدی پڑھنا
ترتیل ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا
تحقیق ترتیل سے بھی زیادہ ٹھرٹھر کر پڑھنا
"تدویر ترتیل اور حدر کے درمیاں پڑھنا
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
7:59 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,958
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.68
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks