نماز نوافل مکمل قسط اول

Afzal339

Thread Starter
★★★★★★
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Verified
Most Followers 59
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Messages
555
Reaction score
900
Points
717
Gold Coins
382.46
Silver Coins
5,444
Diamonds
0.02680
نماز تہجد کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺنے فرمایا: رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ تعالیٰ کے مہینےمحرم کے روزے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز ( تہجد ) ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ، بَعْدَ رَمَضَانَ، شَهْرُ اللهِ الْمُحَرَّمُ، وَأَفْضَلُ الصَّلَاةِ، بَعْدَ الْفَرِيضَةِ، صَلَاةُ اللَّيْلِ۔صَحِیح مُسلِم كِتَاب الصِّيَامِ بَابُ فَضْلِ صَوْمِ الْمُحَرَّمِ
نماز تہجد کی رکعتیں
نماز تہجد کی کم از کم دو رکعتیں اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں مگر حضور ﷺ کا معمول آٹھ رکعتوں کا زیادہ رہا ہے اس لیے علماء کرام نے آٹھ رکعتوں کو سنت لکھا ہے۔
وَالسُّنَّةُ فِيهَا ثَمَانِي رَكَعَاتٍ بِأَرْبَعِ تَسْلِيمَاتٍ۔۔۔۔۔۔۔۔أَنَّ أَقَلَّ تَهَجُّدِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ رَكْعَتَيْنِ، وَأَنَّ مُنْتَهَاهُ كَانَ ثَمَانِي رَكَعَاتٍ أَخْذًا مِمَّا فِي مَبْسُوطِ السَّرَخْسِيِّ ۔۔ اَلدُّرُّ المخُتَار وَحَاشِية اِبنِ عَابِدِين (رد المحتار) كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْوِتْرِ وَالنَّوَافِلِ
نماز تہجد کا وقت
نماز تہجد کا وقت نماز عشاء کے بعد سے لے کر فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے تک ہےچنانچہ اگر کوئی شخص سونے سے پہلے بھی چند رکعتیں تہجد کی نیت سے پڑھ لے تو تہجد ادا ہوجائے گی البتہ سوکر اٹھنے کے بعد تہجد پڑھنا ہی مقصود اور زیادہ افضل ہے لہذا اسی ہی کا اہتمام کرنا چاہیے اور یہ حضورﷺ کا معمول مبارک بھی تھا۔
وَمَا كَانَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ فَهُوَ مِنْ اللَّيْلِ وَهَذَا يُفِيدُ أَنَّ هَذِهِ السُّنَّةُ تَحْصُلُ بِالتَّنَفُّلِ بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ قَبْلَ النَّوْمِ۔۔ اَلدُّرُّ المخُتَار وَحَاشِية اِبنِ عَابِدِين (رد المحتار) كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْوِتْرِ وَالنَّوَافِلِ۔ وایضا فی فتح الباری وقال کراع التہجد صلوۃ اللیل خاصۃ۔۔۔۔۔.
نماز اشراق کی فضیلت
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا: جس شخص نے فجر کی نماز با جماعت ادا کی، پھر سورج طلوع ہونے تک ذکر الہی میں مشغول رہا اور پھر اس نے دو رکعتیں پڑھیں، تو یہ اس کے لیے مکمل ، مکمل، مکمل حج اور عمرے کے اجر کے برابر ہوں گی۔
عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى الغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَتْ لَهُ كَأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَامَّةٍ تَامَّةٍ تَامَّةٍ۔سُنَنُ التَرمِذِی أَبْوَابُ السَّفَرِ بَابُ ذِكْرِ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الجُلُوسِ فِي الْمَسْجِدِ بَعْدَ صَلاَةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ
نماز اشراق کی رکعتیں
نماز اشراق کی رکعتیں کم از کم دو رکعتیں اور زیادہ زیادہ سےچار رکعتیں ہیں ۔ بعض علماء نے چھ رکعتیں بھی لکھی ہے ۔
عَن أبي أُمَامَة رَضِي الله عَنهُ قَالَ من صلى الْفجْر ثمَّ ذكر الله حَتَّى تطلع الشَّمْس ثمَّ صلى رَكْعَتَيْنِ أَو أَربع رَكْعَات لم تمس جلده النَّار وَأخذ الْحسن بجلده فمده۔ الترغیب والترھیب للمنذری الجزء الاول كتاب الصَّلَاة التَّرْغِيب فِي الْأَذَان وَمَا جَاءَ فِي فَضله
نماز اشراق کا وقت
نمازاشراق کا وقت سورج طلوع ہونے کے بعد سے لیکر نصف النہار (زوال) تک رہتا ہے، مگر اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔نصف النہار ظہر کی نماز کا وقت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کے وقت کو کہاجاتاہےجسے اوقات نماز کے نقشوں میں معلوم کیاجاسکتا ہے ۔
قَالَ العلَّاَمَة سِرَاجُ أَحمَد فِي شَرحِ التَرمِذِي لَہٗ: إِنّ المُتَعَارَفَ فِي أَوَّلِ النَّہَارِ صَلَاتَانِ ، اَلأولی بَعدَ طُلُوعِ الشَّمسِ وَاِرتِفَاعُھَا قَدر رمحٍ أو رمحین وَیُقَالُ لَھَا : صَلَاۃُ الاِشرَاق وَالثَّانِیَة عِندَ اِرتِفَاع الشَّمس قدر رمح النَّہَار إِلی مَا قَبلِ الزَّوَالِ وَیُقَالُ لَھَا صَلَاةُ الضُّحی۔۔۔۔۔ إِعلَاء السُّنَنِ الجُزءِ السَّابِعِ بَابُ النَّوَافِلِ السُّنَنِ
نماز چاشت کی فضیلت
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا : جو شخص چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھے گا اﷲ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى الضُّحَى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ فِي الجَنَّةِ ۔ سُنَنُ التَرمِذِی أَبْوَابُ الوِتْرِ بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلاَةِ الضُّحَى
نماز چاشت کی رکعتیں
نماز چاشت کی کم از کم دو رکعتیں اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں اور افضل بھی بارہ رکعتیں ہیں۔
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ صَلَّى أَرْبَعًا كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ صَلَّى سِتًّا كُفِيَ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَمَنْ صَلَّى ثَمَانِيًا كَتَبَهُ اللَّهُ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ صَلَّى ثِنْتَيْ عَشْرَةَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا لِلَّهِ مَنٌّ يَمُنُّ بِهِ عَلَى عِبَادِهِ وَصَدَقَةٌ، وَمَا مَنَّ اللَّهُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ عِبَادِهِ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ۔ مجَمَعُ الزَوَائِد وَمنبَع الفوَائِد كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى
نماز چاشت کاوقت
نماز چاشت کا وقت آفتاب کے خوب طلوع ہو جانے پر شروع ہوتا ہے اور اس سے لیکر نصف النہار (زوال) تک رہتا ہے، مگر اول وقت میں پڑھنا افضل ہے۔نصف النہار معلوم کرنے کے لیے اوقات نمازکا نقشہ دیکھ لیں یا پھر اپنے امام مسجد سے پوچھ لیں ۔
إِعلَاء السُّنَنِ الجُزءِ السَّابِعِ بَابُ النَّوَافِلِ السُّنَنِ
نماز اوابین کی فضیلت
حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا : جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعت پڑھے اور ان کے درمیان کوئی بری بات نہیں کرے تو اسے بارہ سال کی عبادت کا ثواب ملے گا۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيمَا بَيْنَهُنَّ بِسُوءٍ عُدِلْنَ لَهُ بِعِبَادَةِ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً۔۔۔۔سُنَنُ التَرمِذِی أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ التَّطَوُّعِ وَسِتِّ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْمَغْرِبِ
نماز اوابین کی رکعتیں
نماز اوابین کی چھ رکعتیں ہیں ۔
سُنَنُ التَرمِذِی أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ التَّطَوُّعِ وَسِتِّ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْمَغْرِبِ
نماز اوابین کا وقت
نماز اوابین کا وقت مغرب کی نماز کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور عشاء کی نماز تک رہتا ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ:صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ، مَا بَيْنَ أَنْ يَلْتَفِتَ أَهْلُ الْمَغْرِبِ، إِلَى أَنْ يَثُوبَ إِلَى الْعِشَاءِ۔مُصَنّف اِبنِ ابِی شیبہ كِتَابُ الصَّلَوات كِتَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَالْإِمَامَةِ وَأَبْوَابٌ مُتَفَرِّقَةٌ فِي الصَّلَاةِ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ
نماز تحیۃ الوضو ءکی فضیلت
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا :جو شخص وضو کرے ، اچھی طرح وضو کرے اور ظاہر و باطن کے ساتھ متوجہ ہوکر دو رکعتیں پڑھے تو اس کےلیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ۔۔۔۔۔۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ۔صَحِیح مُسلِم كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابُ الذِّكْرِ الْمُسْتَحَبِّ عَقِبَ الْوُضُوءِ
نماز تحیۃ الوضوء کی رکعتیں
اس نماز کی دو رکعتیں ہیں
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ۔۔۔۔۔۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ۔صَحِیح مُسلِم كِتَابِ الطَّهَارَةِ بَابُ الذِّكْرِ الْمُسْتَحَبِّ عَقِبَ الْوُضُوءِ
نماز تحیۃ الوضوء کا وقت
اس نماز کا خاص وقت مقرر نہیں بس جب وضو کیا تو اعضاء وضوء کے خشک ہونے سے پہلے پہلے یہ نماز پڑھنا افضل ہے البتہ اعضاء وضو کے خشک ہونے کے بعد بھی گنجائش ہے مگر نماز کے مکروہ اوقات کا خیال رکھیں ۔
نوٹ :نماز کے مکروہ اوقات آخر میں ملاحظہ کیجیے۔
قَوْلُهُ وَنُدِبَ رَكْعَتَانِ بَعْدَ الْوُضُوءِ يَعْنِي قَبْلَ الْجَفَافِ كَمَا فِي الْمَوَاهِبِ۔ حاشية الشرنبلالي كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ الْوِتْرِ وَالنَّوَافِلِ ركعتي الْوُضُوءِ
نماز تحیۃ المسجد
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا : جو شخص مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ۔سُنَن الترمذی أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابُ مَا جَاءَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ
نماز تحیۃ المسجد کی رکعتیں
اس نماز کی رکعتیں بھی دو ہیں ۔
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ۔سُنَن الترمذی أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابُ مَا جَاءَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ
نماز تحیۃ المسجد کا وقت
اس نماز کا بھی تحیۃ الوضو کی طرح کوئی خاص وقت نہیں بس جب مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ادا کریں مگر نماز کے مکروہ اوقات کا خیال رکھیں ۔
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ۔سُنَن الترمذی أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَابُ مَا جَاءَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ
نماز حاجت
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی الاسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ سےیا مخلوق میں سے کسی سے کوئی حاجت در پیش آئے تو وہ وضو کر کے دو رکعت نماز ادا کرے ۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ إِلَى اللَّهِ، أَوْ إِلَى أَحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ، فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ۔سُنن اِبنِ مَاجَہ كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْحَاجَةِ
نماز حاجت کی رکعتیں
اس نماز کی دو رکعتیں ہیں
سُنن اِبنِ مَاجَہ كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْحَاجَةِ
نماز حاجت کا وقت
نماز کے مکروہ اوقات کا خیال رکھتے ہوئے باقی اوقات میں کسی بھی وقت ادا کی جاسکتی ہے ۔
نماز توبہ کی فضیلت
حضرت ابو بكر صديق رضى اللہ عنہ سے روايت ہے كہ ميں نے حضور ﷺ كو يہ فرماتے ہوئے سناجو كوئى بندہ بھى كوئى گناہ كرے اور پھر اچھى طرح وضو كر كے دو ركعت نماز ادا كرے اور پھر اللہ تعالى سے بخشش طلب كرے تو اللہ تعالى اسے بخش ديتا ہے۔
عن أَبُی بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ عَبْدٍ يُذْنِبُ ذَنْبًا، فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ۔سُنَن اَبِی داؤد بَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْوِتْرِ بَابٌ فِي الِاسْتِغْفَارِ
نماز توبہ کی رکعتیں
اس نماز کی بھی دو رکعتیں ہیں۔
سُنَن اَبِی داؤد بَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْوِتْرِ بَابٌ فِي الِاسْتِغْفَارِ
نماز توبہ کا وقت
نماز کے مکروہ اوقات کا خیال رکھتے ہوئے باقی اوقات میں کسی بھی وقت ادا کی جاسکتی ہے ۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔
 

Doctor

★★★★★★
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Verified
Merchant
King of Alkamunia
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Top Poster
ITD Developer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
10,512
Reaction score
12,850
Points
1,958
Age
46
Location
Rawalpindi
Gold Coins
4.43
Silver Coins
98,296
Diamonds
0.00080
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

PakArt UrduLover

Staff member
★★★★★★
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Verified
ITD Intrinsic Person
ITD Well Wishir
ITD Fan Fictionest
ITD Solo Person
ITD Observer
ITD Supporter
Persistent Person
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Messages
7,668
Reaction score
6,951
Points
1,775
Location
Manchester U.K
Gold Coins
500.90
Silver Coins
29,381
Diamonds
1.10870
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Permanently Change Username Color & Style.
:salaam:
:many-thanks:
 
Last edited:

faizyG

Champion
Designer
Emerging
Poet شاعر
Joined
May 18, 2019
Messages
318
Reaction score
309
Points
460
Gold Coins
0.29
Silver Coins
3,704
Diamonds
0.02640
ماشاء اللہ ۔ بہت زبردست معلومات سے بھرپور پوسٹ ہے۔ ہمارے سے شیئر کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock
No Thanks