گھر میں پہلوان نہیں مہربان بن کر رہیں !!

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
1:21 AM
Threads
1,354
Messages
7,660
Reaction score
6,959
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
112.18
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
از غلام مصطفےٰ نعیمی


حضور سید عالم ﷺ جب لوگوں سے ملاقات کرتے تو چہرے پر مسکراہٹ ہوتی… جس کی وجہ سے ہر ملنے والا آپ کے اخلاق کریمہ کا گرویدہ ہوجاتا….آپ نے امت کو بھی بار بار مسکرانے کی تعلیم دی…یہاں تک کہ مسکرانے کو کار ثواب بنا دیا… آپ کا فرمان ہے :

تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ،( ترمذی،رقم الحدیث 1956)

"اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے”


سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ لوگوں سے ملاقات پر انتہائی خوش مزاجی اور اعلی اخلاقی قدروں سے پیش آتے تھے… آپ کا اخلاق کریمہ ہی تھا، جس نے پتھر دلوں کو موم بنا دیا تھا…چہرے پر موجود تبسم کی دل آویزیاں ہی تھیں کہ مردان عرب اپنے دل ہار بیٹھے تھے … سرکار ابد قرار ﷺ جس سے ملتے وہ آپ کی مسکراہٹ پر فدا ہو جاتا…مگر سرکار کی یہ مسکراہٹ مصنوعی یا بناوٹی نہیں تھی…بلکہ یہ آپ کے مزاج کا لازمہ تھی…. ہر جگہ ، ہر محفل میں آپ پیکر اخلاق نظر آتے… ایسا نہیں تھا کہ آپ گھر سے باہر مسکراتے اور گھر والوں سے ترش روئی سے پیش آتے…جس طرح باہر والوں کے لئے سراپا اخلاق تھے ، ویسے ہی اہل خانہ کے لئے سراپا مہربان تھے !!

اس زمانے میں کتنے ہی لوگ چہروں پر مسکراہٹ کا غازہ مل کر گھومتے ہیں…لوگ ان کی خوش اخلاقی کے قصیدے پڑھتے ہیں….لیکن جیسے ہی گھر میں قدم رکھتے ہیں… مسکراہٹ کو اس طرح پی جاتے ہیں جس طرح جون کی پیاسی زمین ساون کے قطروں کو پی جاتی ہے…. گھر میں داخل ہوتے ہی باہری مہربان، داخلی پہلوان بن جاتے ہیں…. مجال ہے کہ جو بیوی بچوں سے ہنس کر بات کرلیں !!


حضور سید عالم ﷺ فرماتے ہیں :

خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي( سنن ترمذی رقم الحدیث 3830)

"تم میں بہترین شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہے اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سے بہتر ہوں.”

کتنی ہی ایسی بیویاں ہیں جو لوگوں سے اپنے شوہر کی خوش مزاجی ، خوش طبعی اور ہنس مکھ ہونے کا چرچا سنتی ہیں… لیکن وہی شوہر جب گھر میں آتا ہے تو اس پر بد اخلاقی ، تند خوئی ، کنجوسی اور سخت مزاجی کا خول چڑھا ہوتا ہے… بات بات پر غصہ کرتا ہے… معمولی باتوں پر آنکھیں لال پیلی کرتا ہے…. بچوں کے ہنسنے پر چیختا چلاتا ہے… گھریلو ضرورتوں پر بخیلی دکھاتا ہے !!

"حضرت اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا:رسول اللہ ﷺ گھر میں کیا کیا کرتے تھے ؟

انہوں نے بتایا رسول اللہ ﷺ گھر والوں کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے تھے، پھر جب نماز کا وقت ہوتا آپ وضو کرتے اور نماز کے لئے نکل جاتے.”(صحیح بخاری رقم الحدیث 676)


دنیا میں ایسے کتنے لوگوں کے بارے میں ہم سنتے ہیں کہ وہ بڑے بااخلاق اور نہایت سخی ہیں… لیکن جن والدین ، بھائی بہن ، بیوی بچوں کا ان پر سب زیادہ حق ہے وہ ان سے نہایت ترش روئی کا رویہ اپناتے ہیں… زمانے سے ہنس ہنس کر ملتے ہیں مگر اپنوں سے ملنے سے بچتے ہیں…رسماً ملتے بھی ہیں تو اس قدر سرد مہری دکھاتے ہیں کہ سامنے والا آئندہ نہ ملنے کی دعائیں کرتا ہے !!

دوستو!!

ہنسنا مسکرانا اخلاق مند ہونے کی نشانی ہے…. لیکن مسکراہٹ کو اپنے مطلب کے لئے استعمال کرنا سراسر فریب ہے… اخلاق مندی فطرت کا حصہ ہونا چاہیے مطلب کا نہیں… جیسا کہ سیرت النبی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ جس طرح باہر والوں کے لئے سراپا اخلاق تھے… اس سے کہیں زیادہ اہل خانہ پر مہربان تھے…. ہمیں چاہیے کہ ہم سیرت النبی کا یہ پہلو اپنی زندگی میں شامل کریں تاکہ ہمارے گرد وپیش کا ماحول بدلے….کدورتیں دور ہوں… محبتیں پروان چڑھیں اور الفت ومحبت کے پھولوں کی خوشبو سے معاشرہ لالہ زار بن جائے…

 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
5:21 AM
Threads
842
Messages
12,145
Reaction score
14,148
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,353.37
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.

Silent Rose

Staff member
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Designer
Emerging
Courageous
Respectable
Hypersonic
Joined
Sep 23, 2019
Local time
5:21 AM
Threads
78
Messages
2,137
Reaction score
3,276
Points
687
Age
49
Location
کراچی
Gold Coins
894.51
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
:masha-allah:

:thumbs-up-animated-emoji:

اچھا موضوع دیا آپ نے ہم سب کو اللہ توفیق دے آمین
میری الحمد اللہ کوشش رہتی ہے
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks