PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace


Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 2:53 AM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,967
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 123.81

دنیا بھر میں آباد کشمیری اور پاکستانی ہر سال 5فروری کو مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں ۔ امسال بھی بڑے پیمانے پر ان کا اہتمام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مرکزی تقریب برطانیہ میں ہو گی جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نمائندگی کرکے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے اور اپنی موجودہ حکومت کی پالیسی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان نے ہمیشہ مذکورہ مسئلے کے حل کے لئے بھارت کو مذاکرات کی پر خلوص دعوت دی مگر بھارت دعوت قبول کرنے کے بعد اپنی ہٹ دھرمی کے باعث عین وقت یعنی مذاکرات کے قریب دنوں میں ان میں شرکت کرنے سے انکار کر دیتا ہے کافی عرصہ سے یہ اس کا معمول چلا آرہا ہے۔ بھارت یہ بات یاد رکھے حقیقت پھر حقیقت ہے ایک دن اس کوحقیقت کا اعتراف کرنا ہو گا ۔ تم نے نہتے کشمیریوں پر ریاستی جبر بھی کرکے دیکھ لیا کچھ نہیں ہو سکابلکہ آزادی کشمیر کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے مقبوضہ وادی کشمیر لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوجیوں نےغاضبانہ کر رکھا ہے اور آئے دن آزادی کی تحریک چلانے والوں پر گولیاں چلا ئی جا رہی ہیں مگر تمام انسانیت سوز مظالم روا رکھے جانے کے باوجود دنیا بھر میں جمہوریت کے علمبردار ممالک مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہو ئے ہیں ۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کا ادارہ بھی کوئی کردار ادا کرنے سے مکمل بے بس دکھائی دیتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان ایک واحدملک ہے جو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے دنیا کے بڑے سے بڑے پلیٹ فارم سے اپنی آواز بلند کر رہا ہے وطن عزیز پاکستان میں کوئی بھی سیاسی جماعت بر سراقتد ار ہو اس سے کوئی سروکار نہیں کشمیری بہن بھائیوں کی تحریک آزادی ء کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہتی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنی زندگی میں ہی کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر اس تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھ دی تھی قائداعظم ؒ کے اس فرمان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر سال باقاعدگی سے 5فروری کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات نہتے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتحانے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار اور کانفرنسوں کے ذریعے مقامی لوگوں کو بھارتی حکومت اور بھارتی فوجی درندوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی جاتی ہے۔پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے کشمیریوں کے حق و حمایت میں منعقد کی جانے والی تقریبات سے دنیا بھر کے اعلیٰ حکام اور افسران اور غیر ممالک کے سفراء کو بھی براہ راست کشمیریوں کی حق خودارادیت کا پیغام بھی پہنچ جاتا ہے۔ دوسری جانب آزادی کشمیر کی تحریک اس وقت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جس کی وجہ سے اس میں دن بدن تیزی آرہی ہے ۔ کشمیری نوجوان آئے دن آزادی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ان نوجوان شہادتوں سے تحریک میں ولولہ اور جوش و جذبہ اپنے نقطہ عروج پر ہے مذکورہ شہادتوں سے بھارتی حکومت بوکھلا گئی ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہا تو عنقریب ہی کشمیری بہن بھائی آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے کشمیریوں کو ظلم و بربریت سے نجات دلا کر آزادی کی نعمت سے ملا مال فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین ۔
Attachments
-
Previous threadNext thread
PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace


Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 2:53 AM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,967
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 123.81

یوم یکجہتی کشمیر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
یوم یکجہتی کشمیر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا --- پہلے 5 ٹاپ ٹرینڈ کشمیری عوام سے یکجہتی کے نام --- لوگوں کی اپنے اپنے انداز سے بھارتی مظالم کی مذمت --- یوم یکجہتی کشمیر ریلی یو این او مبصر مشن آفس پہنچ گئی --- ریلی کے شرکا نے بینرز، پلے کارڈ اٹھارکھے ہیں
یوم یکجہتی کشمیر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا --- پہلے 5 ٹاپ ٹرینڈ کشمیری عوام سے یکجہتی کے نام --- لوگوں کی اپنے اپنے انداز سے بھارتی مظالم کی مذمت --- یوم یکجہتی کشمیر ریلی یو این او مبصر مشن آفس پہنچ گئی --- ریلی کے شرکا نے بینرز، پلے کارڈ اٹھارکھے ہیں
Doctor
⭐⭐⭐⭐⭐⭐



Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 7:53 AM
- Threads
- 881
- Messages
- 13,260
- Reaction score
- 14,775
- Points
- 1,801
- Age
- 47
- Location
- Rawalpindi
- Gold Coins
- 3,475.06

اللہ کریم کشمیری مسلمانوں کے حال پر رحم فرمائے اور ان پر مسلط ظلم و جبر کا دور ختم فرمائے
آمین
آمین