PakArt UrduLover
Thread Starter

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace


Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
- Joined
- May 9, 2018
- Local time
- 1:12 AM
- Threads
- 1,354
- Messages
- 7,658
- Reaction score
- 6,966
- Points
- 1,508
- Location
- Manchester U.K
- Gold Coins
- 121.29

مسجد قبلتین
رمضان کے مبارک ماہ میں مدینہ منورہ کے اہم مقامات کی آگاہی کے سلسلے میں آج ہم آپ کو نبی کے شہر کے ایک خوب صورت ترین روحانی مقام پر لے کر جا رہے ہیں۔ اس مقام نے اسلامی تاریخ کے عظیم واقعات کو دیکھا۔ یہ مقام ہے مسجد قبلتین جہاں دوران نماز قبلہ کی تبدیلی کا حکام نازل ہوا۔دار المدینہ المنورہ میوزیم کے ڈائریکٹر انجینئر حسان طاہر کہتے ہیں کہ جب آپ کسی شہر پہنچ کر وہاں روحانی سکون اور برکات محسوس کریں تو یقین کر لیں کہ آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پہنچ چکے ہیں۔ اس مبارک شہر کے اہم اور یادگار مقامات میں مسجد قبلتین بھی شامل ہے جو مسجد بنی سلمہ کے نام سے جانی گئی۔
حسان طاہر کے مطابق اس مسجد میں ایک انتہائی اہم واقعہ پیش آیا جس نے اسلامی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا اور اسلام میں ایک نہایت اہم امر نے جنم لیا۔ یقینا یہ واقعہ تحویل قبلہ کا ہے جب مسلمانوں کا قبلہ بیت المقدس سے تبدیل کر کے مسجد حرام کی سمت کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ہجرت کے دوسرے سال پیش آیا۔ اللہ رب العزت نے اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے قرآن کریم یہ آیت نازل کی :
قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِك فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ"
اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو بھیجا تا کہ وہ مدینہ منورہ کے گرد مسلمانوں کو اعلانیہ طور پر قبلے کی تبدیلی سے آگاہ کر دیں۔
حسان طاہر کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے مسجد قبلتین کو خصوصی توجہ دی اور اس کی بھرپور دیکھ بھال کی۔ عمر بن عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ نے مدینے کے گورنر ہونے کے دوران اس مسجد کی تجدید کی۔ عباسی دور میں بھی اس عمل کو دہرایا گیا۔ اسلامی تاریخ کے دوران حکام اور سلاطین نے مسجد قبلتین کا خصوصی خیال رکھا ،،، یہاں تک کہ خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں اس کی منفرد عمارت اور بڑی توسیع سامنے آئی۔
حسان طاہر نے واضح کیا کہ یہ مسجد مسلمانوں کے دلوں میں اونچا مقام رکھتی ہے۔ اس لیے کہ ہر نماز کے موقع پر خانہ کعبہ کی سمت رخ کرتے ہوئے اُن کے ذہنوں میں مسجد قبلتین میں پیش آنے والے عظیم واقعے کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔
حسان طاہر کے مطابق مسجد قبلتین مدینہ منورہ کے مغربی حصے میں اسلامک یونیورسٹی کے نزدیک واقع ہے۔ اس مسجد کی تعمیر بنی سلمہ قبیلے کی شاخ بنی حرام سے منسوب ہے۔
Previous thread
Next thread