موسمی سے جِلد کی چمک دمک بڑھائیں

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
10:58 AM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,945
Points
803
Gold Coins
2,522.91
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
موسمی کو ’سویٹ لائم‘ بھی کہا جاتاہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتاہے۔ لیموں، موسمی، کینو، چکوترہ اور اس قبیلے کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں، جو ’’وٹامن سی‘‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ لیکن ان رس دار پھلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے، جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

3947

موسمی جیسے رس دار پھلوں میں صحت بخش فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ یہ فائبر ایک طرف آپ کا ہاضمہ درست رکھتا ہے تو دوسری جانب خون میں مضر کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ رس دار پھل کھانے کی صورت میں اس کا وہ فائبر بھی آپ کے معدے میں پہنچتا ہے، جو ہضم نہیں ہوتا اور دیر تک پیٹ میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے دیر تک شکم سیری کا احساس رہتا ہے اور یوں وزن قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔


3948

جِلد کیلئے بہترین

موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزا جِلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتاہے اور اس میں موجود سِٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طورپر کام کرتاہے۔ آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کر رگڑیں۔ یہ عمل سات سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں۔ چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں، آپ اپنے چہرے پر تازگی محسو س کریں گی۔


3949

سن برن فیس پیک

اگر گرمی کی وجہ سے آپ کے چہرے کا رنگ و رُوپ متاثر ہو رہاہے اور آپ اس سے چھٹکارا پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو موسمی کا فیس پیک آپ کے اس مسئلے کو زبردست طریقے سے حل کرسکتاہے۔ آپ موسمی کے چھلکوں کو پیس لیں، پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملالیں۔ تینوں اجزاکو اس قدر ملائیں کہ ایک عمدہ پیسٹ بن جائے اور پورا آمیزہ ہموار ہو جائے۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پانچ منٹ تک انتظار کریں، پھر پانی کے چھینٹے مار کر اسے صاف کرلیں۔ اس عمل کو ہفتے میں دو بار دہرائیں، سن برن اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل سے آپ چھٹکارا پالیں گی۔


3950

ڈارک سرکل سے نجات

آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے۔ آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں، پھر نتیجہ دیکھیں۔ اس کے لیے آپ کومندرجہ ذیل اجزا درکار ہوں گے:

آدھا کھانے کا چمچ:موسمی کا جوس

ایک کھانے کا چمچ: کیلے کا پیسٹ

ایک کھانے کا چمچ: کھیرے کا جوس

ایک کھانے کا چمچ : وٹامن ای جیل

ان چاروں اجزا کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے۔ اس پیسٹ کو تین سے چار منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اوردس سے بارہ منٹ کے لیے چھوڑدیں، کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔ آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھر میںبنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح بآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کرکے آپ کی جِلد کو نئی چمک دیتاہے۔


3951

موسمی کے دیگر فوائد

1- موسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے۔

2- یہ خون پیدا کرتا ہے۔

3- ملیریا، بخار، سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے۔

4- موسمی میں 80فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ ساتھ سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks