حلال رزق کی تلاش احادیث کی روشنی میں

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
9:56 PM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
963
Points
460
Gold Coins
424.70
قرآن وحدیث کا مطالعہ کرنے اور اس میں غور وفکر کرنے سے جہاں دیگر انبیا علیھم السلام کے زبردست معاشی اصلاحات کے بارے میں پتہ چلتا ہے وہی پر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے بھی معاشی میدان میں امت کی زبردست راہ نمائی کی ہیں
رزق حلال کی تاکید ہو ، ملاوٹ سے منع ہو ، دھوکہ دہ کی نکیر ہو، ناپ تول تول میں انصاف کی بات ہو ، ذخیرہ اندوزی کی مذمت ہو ، تجارت میں دیانت کا حکم ہو ، رشوت کے خاتمہ کے اقوال ہو ، ،مزدور سے حسن سلوک کا معاملہ ہو ، مستحقین کا حق ہو ، ،سود کی حرمت ہو یا افلاس کے خاتمہ کی سعی ہو
ان کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے راہ نما فرامین موجود ہیں
«كَسْبُ طَلَبُ الْحَلالِ فَرِيضَةٌ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ»
"کسب حلال ،فریضہ الٰہی کے بعد سب سے اہم فریضہ ہے"
«خَيْرُ الْكَسْبِ كَسْبُ يَدِ الْعَامِلِ إِذَا نَصَحَ»
"بہترین کمائی ہاتھ کی کمائی ہے جبکہ کرنے والا خیر خواہ ہو۔
«التاجر الصديق الامين مع النبيين والصديقين والشهداء»
"امین اورسچا تاجر نبیوں اورصدیقوں کے ساتھ ہوگا۔"
«المحتكر ملعون»
"ذخیرہ اندوزی کرنے والا آدمی ملعون ہے"
«لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي»
"آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت لینے اور دینے والے دونوں پرلعنت فرمائی ۔"
«أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ»

"مزدور کی اُجرت اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔"
«أدّوا زكاة أموالكم»
"اپنے مالوں کی زکواۃ ادا کرو۔"
«كاد الفقران تكرن كفرا»
قریب ہے کہ محتاجی انسان کو کفر تک پہنچادے "
«الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يُسْلِمُهُ وَمَنْ كَانَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ كَانَ اللَّهُ فِي حَاجَتِهِ»
"مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اس کو چھوڑتا ہے۔جو مسلمان بھائی کی ضرورت کو پوری کرگیا اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا۔"
«لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ هُمْ سَوَاءٌ»
" حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانے والے پر،کھلانے والے پر(سود کی) دستاویز لکھنے والے پر اسکے گواہوں پر اور پھر فرمایا کہ وہ سب برابر ہیں۔"
اور معاشی حالت میں بہتری تب ہوگی جب ہم اللہ تعالی کے احکامات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں پر پورا کریں گے اور اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو پھر ہمیں یہ ہرگز نہیں بھولنا چاہئے کہ پھر اللہ تعالی ہمارے لیے کیا ارشاد فرماتے ہے
وَمَن أَعرَ‌ضَ عَن ذِكر‌ى فَإِنَّ لَهُ مَعيشَةً ضَنكًاسورة طه
"یعنی جو اللہ کے ذکر سے اعراض کرلیتا ہے اس کی معیشت تنگ ہوجاتی ہے"
ہمارے تمام مسائل کا حل صرف اس میں ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھیں ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی مانند ایثار وقربانی کو اپنا وطیرہ بنائیں۔

قرآن مجید ہےکہ:
وَلَو أَنَّ أَهلَ القُر‌ىٰ ءامَنوا وَاتَّقَوا لَفَتَحنا عَلَيهِم بَرَ‌كـٰتٍ مِنَ السَّماءِ وَالأَر‌ضِ وَلـٰكِن كَذَّبوا فَأَخَذنـٰهُم بِما كانوا يَكسِبونَ سورة الاعراف
"اگر بستیوں والے ایمان لے آئے ہوتے اور یہ بُرے کاموں سے بچے رہتے تو ہم ان پر آسمانوں اور زمین سے برکتیں کھول دیتے لیکن انہوں نے تو جھٹلایا سوہم نے ان کے کاموں کی پاداش میں ان کو پکڑ لیا۔"

اس فرمان الٰہی کی تشریح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث مبارکہ سے بھی ہوتی ہے حدیث قدسی ہے کہ:
«لَوْ أَنَّ عِبَادِيَ أَطَاعُونِي لأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ ، وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ ، وَلَمْ أُسْمِعْهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ»
یعنی"اگر میرے بندے میرے فرمانبردار بن جائیں۔تو میں رات کے وقت(ان کی ضروریات کی بناء پر) ان پر بارش برساؤں۔اور دن کے وقت سورج طلوع کردوں۔اور ان کو بجلی کی کڑک بھی نہ سناؤں تاکہ ان کے آرام میں خلل نہ ہو"
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
9:56 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
114.85
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

  • کہتے ہیں بہت بہت شکریہ​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks