موبائل فون فائدہ مند بھی نقصان دہ بھی

Bail Gari

Thread Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
10:18 AM
Threads
28
Messages
204
Reaction score
195
Points
39
Location
Pakistan
Gold Coins
8.00
تحریر:محمد شفیق احمد خان

موبائل فون دراصل اس لیے ایجاد ہوا تھا کہ ایمرجنسی میں کسی بھی شخص سے کہیں بھی رابطے میں رہا جاسکے۔ تا ہم ہم پاکستانیوں نے اسے اب 24 گھنٹے کی ایمر جنسی بنا دیا ہے اور ہر وقت اسے فرشتے کی طرح ساتھ لیے گھومتے ہیں۔ اب یہ موبائل فون 7 ماہ سے لیکر 17 سال کے ہر مرد اور عورت کی شدید ضرورت بن گئی ہے۔ پہلے جان بوجھ کر کبھی کبھی رانگ نمبر ملا کر لوگ ادھر ادھر چھیڑ خانی کر لیا کرتے تھے۔ یا پھر اکثر ایک فون میں کئی کئی لوگ وائر لیس کی طرح آن لائن ہو جاتے تھے اور وہیں گپ شپ ہو جاتی تھی۔ پہلے زمانے میں سی ایل آئی کی سہولت نہیں تھی لہذا پکڑے جانے کا بھی ڈر نہیں ہو تا تھا۔ کچھ عرصہ بعدکارڈلیس فون آیا تو عاشقوں کو کچھ آسانی ہوئی کہ گھر یا گلی کے کونوں کھدروں میں مچھر کی طرح چھپ کر گپ شپ کر لیا کرتے تھے۔ پھر ایک اور کارڈلیس آیا جسکی رینج ہی چالیس میل تھی، لوگوں کو اور آسانی ہوئی۔ تاہم موجودہ اٹھنی برابر موبائل فون نے تو ان بیچاروں کی تمام مشکلا ت ہی آسان کر دیں۔ اس فون کا لوڈ لینے میں اب اتنی آسانی ہو چلی ہے کہ اب چاہے پرچون والا ہو، دودھ والا ہو، پان والا ہو، کپڑے والا ہو، کتابوں والا ہو، فوٹو کاپی والا ہو، سبزی والا ہو، جوس والا ہو، پارلر والی ہو چاہے نائی ہو ہر کسی نے باہر ایک چھوٹا سا کھو کھا ایزی لوڈ اور موبائل کا ضرور رکھا ہوا ہوتا ہے تاکہ کسی بھی راہ چلتے کو لوڈ ہونے میں پریشانی نہ ہو۔

اگر ہم اسکے فوائد اور نقصانات کی بات کریں تو ایک کتاب بن جائے۔ تاہم مختصراً پہلے اسکے فوائد جاننے کی کوشش کر تے ہیں۔ موبائل فون نے لوگوں کو ایک دوسرے کی شہ رگ کی طرح قریب کر دیا ہے۔ گدھا گاڑی والے کو بلانا ھو، رکشے ٹیکسی والے کو بلانا ہو، گٹر کھلوانے کے لیے جمعدار بلوانا ہو، گوشت سبزی منگانی ہو، آٹا پسوانا ہو، بکر ے کا گھاس منگوانا ہو، دودھ دہی، حتی کہ ماچس تک بھی فون پر منگائی جاسکتی ہے۔

اگر ہم نقصانات کی بات کریں تو آجکل چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس لت میں پڑ کر برباد ہو رہے ہیں۔ اغیار نے ہمیں پہلے نشے پر لگایا، پھر اسلحہ اور فحش فلمیں آئیں اور اب موبائل فون۔ کسی کی ضرورت ہو نہ ہو، رکھنا ضرور ہے۔ فضول کا خرچ میں اضافہ ہے۔ اگر کسی کو کہو کہ موبائل پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ تم ان روپوں کے سیب کھا لیا کرو تاکہ صحت مند ہو جاﺅ، تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ کیا سیب میں موبائل والا مزہ ہے؟ اب حال یہ ہے کہ ایک گھر کا اتنا کھانے پینے کا خرچہ نہیں جتنا کہ اس موبائل فون کا ہے۔ ایک گھر میں اگر چھ آدمی ہیں تو چھ موبائل، ہر بندہ پچاس روپے کا بیلنس روز خرچ کرے تو بن گئے تین سو روپے۔اسکے علاوہ چارچنگ کے لیے بجلی علیحدہ خرچ ہوتی ہے۔ اگر پچاس روپے کے ڈھائی کلو آلو پکائے جائیں تو پورا گھر تین ٹائم روٹی کھائے۔ اسکول کالج کے طلباءکا یہ حال ہے کہ اسکول کالج جائیں یا آئیں فون انکے کان سے ہر وقت لگا ہے۔ کبھی کسی سے گپ شپ کے لیے تو کبھی گانے وانے سننے کے لیے جسکی وجہ سے انکی پڑھائی کا بہت حرج ہوتا ہے، اب آپکو کسی سے دوستی کرنی ہو، لڑائی کرنی ہو، چھیڑ چھاڑ کرنی ہو تمام کام کے لیے یہ موبائل ہی کام آتا ہے۔ رہی سہی کسر روز مرہ کے آنے والے پر کشش پیکچز نے پوری کر دی ہے کہ تین روپے میں پورا گھنٹہ یا پوری رات لمبی بات وغیرہ وغیرہ
ایک خبر کے مطابق اسوقت وطنِ عزیز میں بارہ کروڑ کے لگ بھگ موبائل فون استعمال ہورہے ہیں۔ اگر ایک بندہ دس منٹ روزانہ بات کرنے کی ایوریج بھی لگاﺅ تو ایک ارب بیس کروڑ منٹ روز ہوا میں اڑا کر تقریبا ایک ارب روپے ہی روز اس فضول خرچی میں ضائع کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح ایک سروے کے مطابق ہم پاکستانی ایشیا میں میسج بھیجنے میں پہلے نمبر پر پائے گئے ہیں۔

آجکل کے موبائل فون مختلف سٹائلش قسم کے ڈیزائنوں میں دستیاب ہیں، آجکل کا موبائل فون، فون کے ساتھ ساتھ، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، ریڈیو، وائرلیس فون، پیجر، موم بتی، گھڑی، الارم، کیلکولیٹیر، ٹیپ ریکارڈر، اسٹل کیمرا، مووی کیمرا، واک مین اور نہ جانے کس کس کام آرہا ہے۔ پتہ نہیں آئندہ آنے والے دنوں میں اس سے اور کیا کیا کام لیے جائیں گے۔ شاید ایک وقت ایسا آئیگا کہ تمام سمیں ایک ہی فون میں لگیں گی اور ہر فون کی گھنٹی الگ کلر میں بجا کریگی، اور یوں کئی موبائل رکھنے کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ شروع شروع میں موبائل فون بہت بھاری ہوتا تھا مستقبل کا موبائل فون صرف دو بٹنوں پر مشتمل ہوگا۔

فوائد اور نقصانات تو ہر چیز کے ہوتے ہیں۔ موبائل فون کوصرف ضرورت کے تحت استعمال کیا جائے نہ کہ ہر وقت کان سے لگا کر کان کا کینسر کرا بیٹھیں۔ جدید تحقیق کے مطابق موبائل فون کی ریز سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ موبائل فون کبھی سامنے والی جیب میں دل کے پاس ہرگز نہ رکھیں اور نہ چارجنگ پر لگے فون کو بغیر چارجر کی تار نکالے استعمال کریں۔

 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
6:18 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks