لفظ "محبت" اور لفظ "عشق"

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
11:55 AM
Threads
207
Messages
594
Reaction score
963
Points
460
Gold Coins
424.90
لفظ "محبت" اور لفظ "عشق"
یہ جواب ہے ان لوگوں کے لیے جو کہتے ہیں کہ لفظ "عشق" ایک بازاری لفظ ہے لہذا اس کا استعمال اللہ اور اس کے رسول کے لیے نہ کیا جائے

اس میں کوئی شک نہیں کہ لفظ" مَحَبَّت" ایسی دوستی یا الفت کو کہاجاتاہے جو نفسانی خواہش اور خودغرضی سے بری ہو.اور جب اس میں شدت آجائے تو پھر "عشق" کہلاتا ہے یعنی حد سے زیادہ محبت عشق کہلاتاہے ۔
اگر یہ کسی مخلوق سے ہوتو پھرعرف عام میں اسے جنون اور پاگل پن بھی کہہ سکتے ہیں اور جب خالق سے ہو پھر سلیم کوثر کے شعر ہی سے اس کا مطلب سمجھیں
عالم ذات میں درویش بنا دیتا ہے
عشقِ خدا انسان کو پاگل نہیں ہونے دیتا

اور اس کے ساتھ ساتھ عشق اور محبت میں یہ بھی فرق ہے کہ محبت :- ایسی دوستی یا الفت کو کہاجاتاہے جو نفسانی خواہش اور خود غرضی سے بری ہو.
جبکہ "عشق" میں دونوں معنی مقصود ہوتے ہیں
یعنی عشق کا ایک معنی تو وہی ہے جو "محبت" کا ہے اور ایک معنی یہ ہے کہ معشوق سے اپنی مراد و مطلوب حاصل کرنے کی خواہش ہونا
بس اس میں زیادتی کو لازمی رکھا جائے گا ۔کیوں کہ عشق میں محبت کے معاملے میں زیادہ محبت مراد ہوتی ہے اور محبت کے معنی سے ہٹ کر معنی میں بھی زیادتی مراد ہوتی ہے
اسی طرح "عشق" اس خواہش کو بھی کہا جاتا ہے جو حد سے بڑھ جائے اور عاشق اگر اسے پورا نہ کرسکے تو وہ خواہش اسے مار ڈالتی ہے
محبت اور عشق میں فرق اس انداز سے بھی بیان کیا جا سکتا ہے کہ محبوب محبوب ہی رہتا ہے، کوئی محبّ ہویا نہ ہو جبکہ معشوق معشوق نہیں ہوتاجب تک کوئی عاشق نہ ہو۔
محبت کا تعلق اور نسبت رب، رسول ،ماں باپ ، بہن بھائی بلکہ سب کی طرف کی جاسکتی ہے جبکہ عشق کا تعلق صرف معشوق یا معشوقہ سے ہوتا ہے۔
تو کیا یہ ممکن نہیں ہے ایک انسان اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے اتنی زیادہ محبت کرے کہ پھر وہ محبت عشق کہلائے
یعنی اگر عشق کا ایک معنی ہوس میں زیادتی ہے تو دوسرا معنی محبت میں زیادتی بھی ہے ۔
لہذا محبت میں زیادتی والے معنی کی وجہ سے اس کی نسبت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی جاسکتی ہے کیوں اس صورت میں اس کا وہ معنی مراد ہوگا جو معنی محبت کا ہے زیادتی کے معنی کے ساتھ
اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کا دعوی تو سب کرتے ہیں لیکن ایک عاشق ہی ایسا سرمست انسان ہے جو حق تعالیٰ ورسول ﷺ کی محبت کو اپنا دین بنا کر اپنی زندگی کو حیرت‘ استعجاب اور اپنے محبوب کی تعریفوں کے احساسات سے سجا رکھتا ہے اور جو قیامت کا صور پھونکے جانے پر شاید ہی ہوش میں آ سکے۔
ایک عاشق اللہ و رسول ﷺ ہی ‘ چلتی آندھی میں ‘ برستی بارش میں ‘ آبشاریں بناتے دریاؤں میں ‘چیختے چلاتے جنگل میں ‘ روشن ہوتی صبح اور سیاہی کی طرف مائل رات میں ہمیشہ اپنے رب کی رضا ڈھونڈتا ہے
عشق‘ رحمتِ ابدی کی طرف سے اولادِ آدم کو عطا کی جانے والی سب سے خفیہ نوازشوں میں سے ایک ہے۔یہ تقریباَ ہر فرد میں ایک مرکز‘ ایک تخم کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔مساعدِ شرائط کی حد تک یہ تُخم درختوں کی طرح شاخیں اورٹہنیاں نکالتا ہے‘ پھولوں کی طرح کھلتا ہے اور پھلوں کی طرح ابتدا اور انتہا کو ایک نقطے پر لا کر حلقہِ تکمیل کو مکمل کرتا ہے۔
اس لیے یہ خیال کرنا کہ عشق صرف فاسق لوگوں کی شہوانی محبت پر مشتمل ہوتا ہے ایک غلطی اور ناواقفیت کی علامت ہے
اور کیوں کہ صرف اس وجہ سے کہ ایک لفظ دو معنوں کے لیے وضع ہوا ہے تو نامناسب معنی کی وجہ سے مناسب معنی بھی ترک کیا جائے یہ تو کوئی دلیل نہیں ہوئی یہ تو بالکل وہی بات ہوگی کہ لفظ "جناب " کی وضع چونکہ نامناسب تھی تو اس کا مناسب استعمال بھی ترک کیا جائے
اور پھر بھی یہ قاعدہ ہی بنانا ہے تو پھر اسے عام کیا جائے صرف لفظ "عشق " کے ساتھ خاص کرنا انصاف نہ ہوگا
جس کا نتیجہ یہ ہوگا پھر بہت سارے الفاظ ہمیں ترک کرنے ہوں گے
مثلا لفظ "محبت" کو دیکھیں کیا اب اس کا استعمال پوسٹ میں کیا گیا اشارے والی جگہ نہیں ہوتا ہے ؟
تو کیا اس کا استعمال بھی ترک کیا جائے گا ؟
اور اگر فقط یہ دلیل ہے کہ اس کا قرآن و حدیث میں کوئی وجود نہیں تو پھر یہ قاعدہ صرف لفظ "عشق" کے لیے ہی کیوں ؟
ایسے ہزاروں الفاظ ہے جن کا قرآن و حدیث میں کوئی وجود نہیں لیکن وہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے استعمال ہوتے ہیں ۔
مثلا لفظ "سوہنا" عام عاشق کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، اس کی مؤنث" سوہنی "عامۃ "معشوقہ کے لے بھی استعمال ہوتی ہے
اوراللہ و رسول ﷺ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے تو کیا یہ بھی غلط ہے ؟
اور بھی بہت سارے الفاظ ہیں جنہیں طوالت کے خوف سے نقل نہیں کررہاہوں ہوں
ایک ضمنی بات بھی نوٹ کرلیں کہ ایسا بھی نہیں کہ لفظ "عشق" کا استعمال قرآن و حدیث میں نہیں
بلکہ ایک حدیث ہے جس میں لفظ "عشق" کا استعمال ہوا ہے
”من عشق، فعف، وکتم، وصبر، ثم مات کان شہیداً”
"جس نے عشق کیا، پھر پاک دامن رہا، اسے چھپایا اور صبر کیا، پھر مر گیا تو وہ شہید ہوگا۔ "

اس حدیث کی صحت سے قطع نظر صرف اتنا کہوں گا کہ لفظ "عشق" کے وجود سے انکار مناسب نہیں
نیز بڑے بڑے شعرا نے اس لفظ کو اپنے کلام میں استعمال کیا ہے
چنانچہ علامہ اقبال جیسے عظیم شاعر نے بھی اس کا استعمال کیا ہے
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی

ایک اور شعر ہے
بھجی عشق کی آگ اندھیر ہے
مسلمان نہیں‘ خاک کا ڈھیر ہے

داغ دہلوی کا شعر ہے
عاشقی سے ملے گا اے زاہد
بندگی سے خدا نہیں ملتا

اسی طرح اہل تصوف میں اس کا عام استعمال ہے چنانچہ رقم ہے کہ:
تصوّف حُبّ مفرط اور کششِ معشوق اور حُبِّ معشوق اور مرتبۂ وحدت کو کہتے ہیں اس کے پانچ درجے ہیں : درجہ اوّل فقدانِ دل یعنی دل کا گُم کرنا ، درجۂ دوم تاسف کہ جس میں عاشق پیدل بغیر معشوق کے ہر وقت اپنی زندگی سے متاسف ہوتا ہے ، درجۂ سوم وجد اس کی وجہ سے عاشق کو کسی جگہ اور کسی وقت آرام اور فرار نصیب ہی نہیں ہوتا، درجۂ چہارم بے صبری ، درجۂ پنجم صیانت ، عاشق اس درجے میں پہنچ کر دیوانہ ہوجاتا ہے ، بجز معشوق کے اور کسی کی یاد نہیں ہوتی ،۔۔۔۔
آسان الفاظ میں اگر کہوں تو یہ کہنا مناسب ہوگا کہ اگر عاشق عشق کا دعوی صرف معشوق(اللہ و رسول) سے کرتا ہے تو اس میں نفسانی خواہش کا احتمال لانا لفظ "معشوق" کے مذکر اور تقدیسی معنی کے خلاف بھی ہے
کیوں کہ وہ لفظ "عشق" سے جو نفسانی خواہش کا احتمال پیدا ہوتا ہے وہ تب ممکن ہے کہ جب عاشق عشق کا دعوی معشوقہ سے کریں
یعنی معشوقہ سے عشق میں دونوں معنی کا احتمال پیدا ہوتا ہے لیکن معشوق سے عشق میں تو ایک اور صرف مناسب معنی ہی کا احتمال پیدا ہوتا ہے
مزید یہ کہ علما امت نے کبھی بھی اس لفظ پر نکیر نہیں کی تو بہتر یہی ہے کہ اس لفظ کو مناسب معنی (مشہور قاعدہ کلام میں متکلم کی مراد ہی چلتی ہے ) کے ساتھ چلنے دیا جائے ورنہ یہ سلسلہ پھر بہت طویل ہوجائے گا اور بہت سارے الفاظ کا استعمال ترک کرنا پڑے گا​
 

PakArt UrduLover

in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
11:55 AM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,964
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
114.92
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks