غذائیت سے بھرپور اور مزیدار ’جو کی کھیر۔

Lovely Eyes

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
Joined
Apr 28, 2018
Local time
6:20 AM
Threads
303
Messages
1,215
Reaction score
1,945
Points
803
Gold Coins
2,523.03
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
سردیوں میں ہمیں بھوک زیادہ لگتی ہے جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہمارا جسم گرم رہنے کے لیے توانائی کا زیادہ استعمال کرتا ہے۔

3667
بار بار بھوک لگنے سے کچھ نہ کچھ کھانے کی خواہش پیدا ہونے لگتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

اس تمام تر صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کے لیے مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ایسی کھیر کی ترکیب لائے ہیں جس سے آپ کے کھانے کی خواہش تو پوری ہوگی ہی بلکہ اس سے آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی اور آپ خوب لطف حاصل کریں گے۔

اس مزیدار کھیر کو بنانے کے لیے آپ کو صرف 10 منٹ کا وقت درکار ہوگا۔

’جو کی کھیر‘ بنانے کے لیے اجزاء
ایک کپ جو

2 کپ بغیر بالائی کا دودھ

1 چمچ الائچی کا پاؤڈر

1 مٹھی مکس خشک میوے جات

8 سے 10 عدد کشمش

1 گاجر (کدوکش کیا ہوا)

1 چمچ گھی

1 چمچ السی کے بیچ

1 چمچ بھیگا ہوا تخمِ بالنگا

گُڑ حسبِ ذائقہ

ترکیب
1۔ پین میں ایک چمچ گھی ڈال کر اسے گرم کرلیں اور پھر گھی میں خشک میوے جات بھون کر نکال لیں۔

2۔ اب ایک کپ دودھ میں آدھا کپ پانی ملا کر پین میں ڈال کر اس میں الائچی پاؤڈر شامل کرکے ابال لیں۔

3۔ دودھ میں جب ابال آجائے تو اس میں جو اور حسبِ ضرورت گُڑ شامل کرلیں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک جُو پھول نہ جائے۔

4۔ جُو پھولنے کے بعد اس میں کدوکش کیا ہوا ایک گاجر شامل کر کے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

5۔ اب اسے کسی پیالے میں نکال کر بُھنے ہوئے خشک میوے جات، السی کے بیچ اور تخمِ بالنگا شامل کر کے پیش کریں۔

جو کی کھیر اور غذائیت
اس کھیر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں فائبر، پروٹین، کیلشئیم، وٹامنز اور تمام تر غذائیت موجود ہیں جب کہ ایک پیالی کھیر کھا کہ آپ کا پیٹ بھی بھر جائے گا اور اس میں کیلوریز کی مقدار عام میٹھی ڈشز کے مقابلے میں کم ہوں گی۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
6:20 AM
Threads
877
Messages
13,167
Reaction score
14,736
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,464.33
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks