تذکرہ چند کھیلوں کا

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
تذکرہ چند کھیلوں کا
السلام علیکم۔آج ایک نیا موضوع لیکر اس دھاگے کو شروع کر رہا ہوں۔بچپن میں کون کونسی کھیل کھیلتے رہے ہیں سیانے کہتے ہیں جسمانی ورزش اور کھیل کود ہر عمر اور ہر دور میں یکساں اہمیت کا حامل ہے ۔جو شخص کھیل کود کو پڑھائی اور دیگر ضروری مشاغل کی راہ میں رکاوٹاور وقت کا ضیاع سمجھتا ہے اس کی دماغی اور جسمانی ساخت اور کارکردگی انتہائی توجہ کے قابل ہوتی ہے۔ ایک روز یوں ہی کسی واقعے کے زیر اثر یہ معروف امر ذہن میں گردش کررہا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ایک انوکھا خیال بھی آوارد ہوا جس

یہ کچھ یاد گار اور مزے دار کھیل تھے جو محض حافظے کی بنیاد پر لکھے گئے ہیں۔ اس لیے ان میں غلطی کا یقینی امکان ہے۔ لفظوں میں بھی اور کھیل کے طریقہ کار پر بھی۔
اب ایک کھیل یہ کھیلتے ہیں کہ اگر ان کھیلوں میں کوئی کمی بیشی یا کہیں کوئی پہلو تسلی بخش نہیں ہے یا کوئی غلطی ہے جس سے آپ واقف ہوں تو اس کی تصحیح کیجے اور اس کے علاوہ جو کھیل آپ نے اپنے بچپن میں گھر کے اندر یا باہر کھیلے ہیں ان کا بھی ذکر کیجے۔
کو قلم بند نہ کرنا یقینابڑی زیادتی ہوتی۔

ننھے منے معصوم بچے بعض اوقات اس لیے کھیل میں سستی دکھا جاتے ہیں کہ ان کے پاس نہ بیٹ ہوتا ہے نہ بال اور نہ ہی فٹ بال۔ المختصر وہ سامان مہیا نہیں ہوتا جس کے وہ نہایت شوقین ہوتے ہیں اور جس سے نئے نئے ریکارڈ بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

اپنے بچپن کے اس دور میں جب گیند اور بلے سے کھیلنا تو دور کی بات ٹھیک طرح سے پکڑنا بھی نہیں آتا تھا۔ ہم کچھ ایسے "آؤٹ ڈور گیمز" کھیلا کرتے تھے جو بھلائے نہیں بھولتے اور جن کو کھیلنے کی تمنا آج بھی شدت سے دل کے ایوانوں میں شور مچاتی ہے۔ ان کھیلون کا تذکرہ یقینا احباب کے لبوں پر مسکراہٹ کا سامان مہیا کرے گا۔

1 پکڑم پکڑائی:

مختصر وقت کے پیش نظر کھیلنے کے لیے ایک بہت ہی عمدہ کھیل۔ ہوتا کچھ یوں تھا کہ چار پانچ بچے"پُگم " کے ذریعے یہ فیصلہ کرتے کہ "دام" کس کا ہے؟ پگم کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ سارے کھلاڑی اپنی اپنی ہتھیلی کی پشت کو لٹکا کر ایک ساتھ ملاتے اور اچھال دیتے۔ کسی کا ہاتھ سیدھا ہوتا تو کسی کا الٹا۔ فیصلہ اکثریت کی بنا پر ہوتا تھا۔ یعنی پانچ میں سے تین سیدھے ہاتھ نکلے تو تینوں خطرے سے باہر۔اب بچے دو۔ دو میں فیصلہ کرنے کے لیے تیسرے ہاتھ کا ہونا ناگزیر تھا۔ آپ اس کو ایمپائر کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ چناں چہ دوبارہ "پگم " کی جاتی۔ دونوں فریقوں میں سے جس کا ہاتھ سیدھے یا الٹے کی بنا پر اکیلا رہ جاتا پکڑنے کی باری اسی کی ہوتی۔

اب کھیل شروع ہوجاتا ہے اور پکڑنے والا کسی ایک جگہ پر کھڑا ہوکر پانچ سے دس تک گنتا ہے تاکہ بھاگنے والے جلد سے جلد پکڑنے والے کی پہنچ سے دور ہوسکیں۔ متعین گنتی کے بعد جب پکڑم پکڑائی شروع ہوتی ہے تو جو پہلے ہاتھ آگیا پکڑنے کی باری اس کی ہوتی۔ اس تیز رفتار گیم سے ایک تو دوڑ بھی اچھی خاصی لگ جاتی اور کم وقت میں تفریح اور جسمانی ورزش کا بھی اچھا خاصا انتظام ہوجاتا۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

2 برف پانی:

انتہائی دلچسپ اور مزے دار کھیل! یہ عام طور پر ویک اینڈ میں یا زیادہ وقت دستیاب ہونے کی بنا پر کھیلا جاتا۔ یہاں پگم کے ذریعے دو بندوں کا انتخاب کیا جاتا جن کو دام دینا ہوتا۔ ایک کا کام ہوتا پانی کو برف کرنا اور دوسرے کا کام ہوتا برف کو ڈیپ فریزر میں بند کرکے پگھلنے سے بچانا۔ مطلب یہ کہ ابتداء میں دونوں دام دینے والے ایک ساتھ بھاگنے والوں پر یلغار کرتے تھے۔ جیسے ہی کوئی "بھگوڑا" برف ہوا۔ دوسرا ساتھی اسے اپنے ساتھ لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر اپنے پیچھے کھڑا کردیتا اور مدد کے لیے آنے والوں کو یا تو پکڑنے کی کوشش کرتا یا "قیدی" کو "ریسکیو ٹیم" سے بچانے کے لیے اپنی جان مارتا رہنا۔ اب یہ چھڑوانے والوں کا امتحان ہوتا تھا کہ کیسے اپنے ساتھی کو پھر سے بازیاب کراکر میدان میں لا سکیں۔ اتنی دیر میں پہلے والا ساتھی ادھر ادھر بھاگنے والوں کو پکڑ پکڑ کر اپنے ساتھی کے پاس جمع کرانے کے لیے سر پٹ دوڑتا رہتا۔ اگر کبھی ایسی صورت حال پیش آجائے کہ سب کے سب برف ہوگئے اور ایک آدھ ہی میدان میں رہ گیا تو دونوں ساتھی مل کر اس کو پکڑنے نکل پڑتے۔ چوں کہ پیچھے کوئی اور نہیں ہوتا تھا اس لیے یہ خطرہ نہیں رہتا کہ سارے برف کے گولے پھر سے پانی ہوجائیں گے۔

اب اگر وہ اکیلا کسی طرح دونوں دام دینے والوں کو "ڈاج" دے دے کر ایک دو کو بھی پانی کردیتا تو پکڑنے والوں کی شکل دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی اور اگر وہ بھی پکڑا جائے تو پھر یہ دیکھا جاتا کہ پہلے دو کون پکڑے گئے ہیں۔ پھر باری ان کی ہوتی۔ لیکن یہ اس صورت میں، جب کھیل کو مزید جاری رکھنا ہوتا۔ ورنہ کھیل کی ایک نشست ختم ہوتے ہی سب اپنا اپنا ہوم ورک کرنے شرافت سے گھروں کی راہ لے لیتے۔

بہت سے بچے اپنی دام دیکھ کر ہی کلٹی ہوجاتے یعنی کھیل سے دستبردار ہوجاتے اور بعض مرتبہ پگم میں ہی کسی کی پدی لگ جائے تو وہ کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی "میں نہیں کھیل رہا " کہہ کر نو دو گیارہ ہوجاتا۔ کوئی رحم دل لیڈر ہوتا تو اسے کھیل میں شامل رکھتا اور باری کسی اچھا بھاگنے والے کو دیتا۔ لیکن عام طور پر دستور یہ تھا اس کو ایسی حرکت پر آئندہ نہ کھلانے کی دھمکی دے کر فارغ کردیا جاتا۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

3-چھپن چھپائی:

چھپن چھپائی
تیری ساس کی ملائی
تو نے لپ لپ کھائی
تجھے شرم نہ آئی

یہ بچوں کا بنایا ہوا ایک خود ساختہ قطعہ تھا جس میں "آئی" کا لفظ جس کے سر پر آتا سمجھ لیجے کہ اس کی شامت آجاتی۔ یہ برف پانی پکڑم پکڑائی و دیگراں جیسے بھاگ دوڑ والے کھیلوں سے بالکل مختلف اور انتہائی مزے دار گیم ہے۔ لیکن صرف ان کے لیے جن کی باری نہیں ہوتی۔

اس کھیل کا طریقہ یہ ہے کہ ایک شخص کی باری ہوتی اور وہ کم جگہ ہو تو دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑا ہوجاتا اور 10 سے لے کر سو تک کی گنتی گنتا۔ جتنی زیادہ گنتی رفتار اتنی ہی تیز اور جتنے کم اعداد اسپیڈ اتنی ہی دھیمی۔ بنیادی طور پر اس گیم میں دو اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔ ایک "ایمپریس" دوسری "بھنڈا"۔ ایمپریس بغیر ہاتھ لگائے دام دینے والے کو کرنا ہوتا تھا۔ جبکہ بھنڈا پوشیدہ لوگوں کو کرنا ہوتا تھا۔ گاڑیوں کے نیچے، درختوں کے اوپر، موٹر سائیکل کے پیچھے، کیاریوں کے اندر غرض یہ کہ بڑی دلچسپ دلچسپ جگہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالی جاتی اور دام دینے والے کو نانی یاد دلائی جاتی ۔ کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا کہ جھنڈ کا جھنڈ ایک ساتھ پکڑنے والے پر حملہ آور ہوجاتا اور بھنڈا کرکے ہی دم لیتا۔

ایک خوش گوار یاد:

یہ کھیل راقم الحروف نے اپنی اکلوتی بڑی ہمشیرہ کے ساتھ گھر میں بھی خوب کھیلا ہے۔ ایک کمرہ، کچن اور لاؤنج ہمارے چھپنے کی جگہیں ہوا کرتی تھیں۔ ڈرائنگ روم اس لیے نہیں کہ وہاں دام دینے والا کھڑا ہوکر چھپنے والے کا انتظار کرتا تھا۔ جب دام میری ہوتی تو دو سے تین منٹ میں ہی بہن کو ڈھونڈلیتا تھا۔ لیکن جب چھپنے کی باری آتی تو ایک مرتبہ میں غیر متوقع طور پر کچن میں رکھی میلا دانی کے اندر چھپ گیا۔ کچن کے ہی پچھلے حصے میں ایک چھوٹی سا دھوبی گارڈ بنا ہوا تھا جہاں کپڑے اور برتن وغیرہ کی دھنائی ۔۔۔۔۔ معاف کیجے گا دھلائی ہو کرتی تھی۔ میلا دانی بھی اسی جگہ ایک طرف سلیقے سے براجمان تھی۔ وہ پہلا دن تھا جب میں بہت مشکل سے پکڑ میں آیا ۔ مگردوسری مرتبہ تو حد ہی کردی۔ میلا دانی سے بھی زیادہ مشکل جگہ ڈھونڈنے کے کے چکر میں ایک دھماکے دار آئیڈیا ذہن میں آیا۔

ان دنوں گھر میں جو فریج موجود تھا وہ الماری کی طرح لمبائی میں جانے کے بجائے ٹیبل کی طرح چوڑا ئی میں نکلتا تھا۔ صبح صبح ڈیپ فریزر والے خانے کی صفائی کرائی گئی تھی اور وہ 99٪ خالی تھا۔ میں نے اپنی دبلی پتلی جسامت ا فائدہ اٹھایا اور ڈیپ فریزر میں گھس گیا۔ طویل تلاش کے باوجود جب بہن مجھے ڈھونڈ نہ پائی تو میں خود ہی اندر سے دروازہ کھول کر باہر نکل آیا اتفاق سے بہن ڈیپ فریزر کے ساتھ ہی مجھے تلاش کرنے کے لیے گہری سوچ میں کھڑی تھیں۔ میں جیسے ہی "بھاں" کرتا ہوا باہر نکلا بہن کے منہ سے ایک دلدوز چیخ نکلی اور اس کے اگلے ہی لمحے ہم دونوں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ جب شام میں امی کو یہ بات بتائی تو ہم پر ایک بار پھر سے ہنسی کا دورہ طاری ہوگیا۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

4 کھوکھو:

یہ بھی بہت مزے دار کھیل تھا۔ نجانے کیوں اس کھیل کا نام سن کر مجھے ہمیشہ ایف ایم پر سنا ہوا ایک گانا یاد آجاتا ہے۔ (شاید وحید مراد پر فلمایا گیا تھا) جبکہ دونوں میں کوئی مطابقت نہیں ہے، لیکن سوچوں پر کسی کا پہرہ بھی تو نہیں ہے۔ چناں چہ کھیل کا تعارف دینے سے پہلے آپ کو وہ گانا سنادیتے ہیں۔

میرے خیالوں میں چھائی ہے ایک صورت متوالی سی
نازک سی شرمیلی سی معصوم سی بھولی بھالی سی
رہتی ہے وہ دور کہیں
اتا پتا معلوم نہیں
کوکو کورینا کوکو کورینا

شاید کھو کھو اور کوکو میں کسی حد تک لفظی ترادف اس گانے کی یاد دلاتا ہو۔ وگرنہ اس کے علاوہ مزید قیاس آرائیاں کرنے کی قطعا ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہم خود وقتا فوقتا آپ کو بتاتے رہیں گے ۔


اس کھیل میں تقریبا دس افراد تو لازمی ہونے چاہیے ۔ پانچ پانچ کی ٹیم کے حساب سے۔ کم بھی ہوسکتے ہیں مگر پھر کھیل میں وہ جان نہیں پڑے گی جو اس کا خاصہ ہے۔ چار کو مناسب فاصلے سے ایک سیدھی قطار میں کھڑا کردیا جاتا اور پانچواں باہر رہتا۔ باقی پانچ دائرے کے مخالف سمت تیار کھڑے ہوتے۔ جیسے ہی پانچواں کھلاڑی بھاگنا شروع کرتا۔ پوری ٹیم دائرے کے گرد سر پٹ دوڑ لگادیتی۔ پکڑنے والا بیچ کی لکیر پھلانگ نہیں سکتا تھا۔ لیکن یہ سہولت بھاگنے والوں کو میسر ہوتی تھی۔ چناں چہ پکڑنے والا ریسلنگ کی طرح دائرے کی سیدھ میں کھڑے اپنے باقی ساتھیوں کو پشت سے"کھو " کہتے ہوئے اس کی جگہ پر کھڑا ہوجاتا اور پھر پکڑنے کی باری اس کی ہوتی۔ ایسا اس صورت میں ہوتا جب بھاگنے والا اس کی گرفت سے دور ہوگیا ہو یا پھر پکڑنے والے کا بھاگ بھاگ کر سانس پھول گیا ہو۔ جب سب آؤٹ ہوجاتے تو پھر اگلے فریق کے بھاگنے کی باری ہوتی۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

5 سیب سیب:

بہت ہی مشکل گیم سمجھا جاتا ہے اور یقینا ہے بھی۔ اس کے لیے دو دیواروں کا ہونا ضروری تھا۔ ایک دیوار پر تین چار بچے کھڑے ہوتے اور دوسری سامنے والی دیوار پر بھی اتنی ہی تعداد میں مختلف فاصلے سے فیلڈرز سیب کو پکڑنے کے لیے تیار رہتے۔ کرنا یہ ہوتاکہ سب کو چکما دیتے ہوئے دوڑ کر سامنے والی دیوار کو ہاتھ لگانا ہوتا تھا ۔ اس طرح آدھا سیب مکمل ہوجاتا۔ پھر اپنی دیوار پہ واپس آنا ہوتا تو پورا سیب مکمل ہوجاتا۔ اس میں کوئی بونس نہیں ملتا تھا۔ چاہے کوئی کھلاڑی آدھا سیب بنائے یا پورا۔ یا پہلے ہی پھیرے میں آؤٹ ہوجائے، بہر صورت باری ایک ہی ہوتی تھی۔ اسے کرکٹ کی طرح کا ایک کھیل کہہ سکتے ہیں جس میں آپ کو ٹارگٹ اچیو کرنا ہوتا ہے۔ شروع میں جتنا سیب بنایا جاتا بعد میں پکڑنے والی پارٹی کو اس سے زیادہ بنانا ہوتا تھا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ دونوں فریق آدھا سیب بھی نہ بناسکے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ میچ ڈرا ہوجاتا۔ المختصر سب سے بچ بچا کر سامنے والی دیوار کو ہاتھ لگانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

6 پٹھو واڑی یا پٹھو گرم:

بہت مزے دار کھیل! چھوٹے بڑے سطحی پتھروں کا ایک مینار بنایا جاتا اور ٹینس بال سے نشانہ لے کر مارا جاتا۔ ایک نشانے باز تین مرتبہ مار سکتا تھا۔ نشانہ لگ جاتا تو پتھر ادھر ادھر بکھر جاتے۔اب نشانہ مارنے والی ٹیم کو بال کی ضرب سے بچتے ہوئے پتھروں کا مینار پھر سے تعمیر کرنا ہوتا تھا۔ اگر بال کسی کو کو لگ گئی تو اگلے فریق کی باری۔ کسی کو نہ لگی اور پتھر پورے کرلیے تو پھر سے اسی ٹیم اور اسی نشانہ باز کی باری۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ بال پتھروں سے ٹکراتی اور سیدھا "وکٹ کیپر" کے ہاتھوں میں جاتی۔ ایسی صورت حال میں بھی پوری ٹیم آؤٹ ہوجاتی ہے۔ اس کھیل میں زیادہ سے زیادہ چھ افراد کا ہونا ضروری ہے۔ ویسے تو چار افراد میں بھی کھیلا جاسکتا ہے مگر اتنے کم افراد میں انجوائے منٹ کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

7 ٹِپ ٹَاپ:

پلکا پھلکا سا گیم۔ برف پانی کی طرز کا کھیل کہہ سکتے ہیں۔ دو فرد پکڑنے والے۔ باقی سب بھانگے والے۔ بس فرق اتنا ہے کہ جو پکڑا جاتا اس کو کھڑا کرنے کے لیے کوئی خاص جگہ نہیں ہوتی تھی۔ بلکہ اس کو کھڑا رہنا ہی نہیں ہوتا تھا۔ بھاگنے والوں کو پکڑنے کے لیے " ٹاپ" کا لفظ استعمال کیا جاتا۔ جیسے ہی کوئی پکڑ میں آتا ادھر ہی اپنی جگہ پر پنجوں کے بل یا جیسے چاہے بیٹھ جاتا۔ پنجوں پر بیٹھنے کو فوقیت اس لیے دی جاتی کہ ایک تو اس طرح کپڑے خراب نہیں ہوتے تھے دوسرا یہ کہ اگر کسی طرح پھر بحال ہوگئے تو فورا اٹھ کر بھاگنے میں آسانی ہوتی۔ پہلا اس کی نگرانی کرتا اور دوسرا باقیوں کو پکڑتا رہتا۔ جواپنے ساتھی کو چھڑانا چاہتا اس کو اسے ہاتھ لگا کر "ٹپ" کہنا پڑتا تبھی وہ آزاد ہوتا ورنہ سب کے پکڑ ےجانے کے بعد جو دو پہلے ٹاپ ہوئے تھے باری انہی کی ہوتی۔

 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
8 آنکھ مچولی:

بہت پر لطف اور معروف کھیل۔ عموما گھر کے کسی چھوٹے کمرے میں سب کزنز کھیلا کرتے ہیں۔ کسی ایک کی آنکھ میں پٹی باندھ کر دوسروں کو بغیر دیکھے پکڑا جاتا ہے۔ پھر جو ہاتھ لگ جائے باری اس کی ہوتی ہے۔ پکڑم پکڑائی کی طرح۔ اس دوران یہ چیک کرنے کے لیے کہ اسے سب نظر تو نہیں آرہا ، آنکھوں پر دوپٹہ یا پٹی باندھ کر انگلیوں کے ذریعے سوال کیا جاتا کہ یہ کتنے ہیں؟ کبھی کوئی ایمان دار سچ بتادیتا کہ سب نظر آرہا ہےاور کبھی کوئی غلط ہندسہ بتاکر اپنی پوزیشن مستحکم رکھتا۔

اس کھیل میں بڑے رومانوی مناظر بھی وقوع پذیر ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس کی تفصیل میں ہم ہرگز نہیں جائیں گے۔ لیکن اگر کسی کو جاننے کا بہت اشتیاق ہو تو ہندی فلموں سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔​
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
گلی ڈنڈا
گلی ڈنڈا پنجاب اور برصغیر کے کئی دوسرے علاقوں میں لڑکوں کا کھیل ہے۔ یہ ایک ڈنڈے اور ایک گلی کی مدد سے کھیلا جاتا ہے اور یہ کھلے میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں۔
ڈنڈا کسی بھی جسامت کا ہو سکتا ہے۔ گلی بھی ڈنڈے کا ایک علیحدہ چھوٹا ٹکڑا ہوتا ہے جس کی لمبائی 9 انچ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ گلی کے دونوں سرے تراشے ہوئے اور نوکدار ہوتے ہیں۔
اس کھیل میں گلی کے نوکدار حصے پر ڈنڈے سے مارا جاتا ہے گلی اوپر کو اچھلتی ہے اس اچھلتی ہوئی گلی کو پھر زور سے ڈنڈا مارتے ہیں جس کے نتیجے میں گلی بہت دور چلی جاتی ہے اگر کوئی مخالف کھلاڑی اس گلی کو ہ۔وا میں دبوچ لے یا اسے ایک خاص جگہ پر پھینک دے تو ڈنڈے سے گلی کو مارنے والے لڑکے کی باری چلی جاتی ہے اور اگلے کھلاڑی کی باری آجاتی ہے۔


دُنیا کے ہر ملک میں بے شمار کھیل ایسے بھی کھیلے جاتے ہیں، جو گلی،محلوں تک ہی محدود ہوتے ہیں اور انہیں حکومتی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی،لیکن ان کھیلوں کا ایک پس منظر ہوتا ہے، گہری وابستگی ہوتی ہے، جن کی وجہ سے یہ عوام میں صدیوں اپنی جڑیں مضبوط رکھتے ہیں ۔ زیادہ تر کھیل بزرگوں کے ایجاد کردہ ہیں، انہوں نے یہ کھیل اپنے بچوں کو سکھائے، ان کے بچوں نے اپنے بچوں کو، اس طرح دیکھا جائے تو یہ کھیل سینہ بہ سینہ آگے بڑھتے رہے اور ان کی مقبولیت آج بھی گائوں، دیہات او رچھوٹے شہروں میں، جہاں لوگ ، آج بھی اپنی تہذیب ، تاریخ سے جڑے ہیں پہلے دن کی طرح قائم و دائم ہے، البتہ شہروں میں لوگ انہیں بُھلا چکے ہیں۔ گلّی محلے کی سطح کے ان کھیلوں میں سے جو کھیل بہت مقبول ہوئے، ان میں پٹھوگرم، وانجو، گلّی ڈنڈا، کبڈی یا کوڈی، پہل دوج، لنگڑی پالا، کھوکھو، گلاشوٹ، وینی پکڑنا اور چھڑانا، اونچ نیچ، پنجہ لڑانا، رسی کودنا، گڑمی نہانا، کِکلی، قیدی قیدی، برف پانی، گھوڑی کھیلنا، دوڑ، پتا چور، نمک چور، کوڑاجمال شاہی نمایاں ہیں۔ گُلّی ڈنڈا یا گِلّی ڈنڈا کو بعض جگہوں پر بہت سے نام دیئے گئے ہیں ، جیسے تھل اور چولستان میں اسے ’’ڈیٹی ڈناں‘‘ یا ’’گبیٹی ڈناں‘‘ کہتے ہیں۔یہ کھیل بھی زمانۂ قدیم سے برصغیر پاک وہند کے گلی کوچوں، محلے محلے میں کھیلا جارہاہے۔ خاص طور پر دیہات میں تو بچوں اور نوجوانون کا پسندیدہ کھیل ماناجاتا ہے۔ البتہ شہری علاقوں میں جب سے فٹ بال، ہاکی او رکرکٹ مقبول ہوئی ، بچے اور نوجوانوں نے اسے دیس نکالا دے دیا۔ گُلّی ڈنڈا بھاگ دوڑ والا دل چسپ ورزشی کھیل ہے۔ اس کے لیے کھلے میدان کا ہونا ضروری ہے۔ کھیل دن کی روشنی میں کھیلا جاتا ہے۔ کھیلنے کے لیے ایک گُلّی اور ایک ڈنڈے کی ضرورت پڑتی ہے۔ گُلّی لکڑی کے قریباً پانچ چھ انچ کے ایک ٹکڑے پر محیط ہوتی ہے، جس کا قطر دو، تین انچ کے قریب ہوتا ہے۔ گلی کے دونوں سرے تیز دھار تیشے یا دوسری چیز سے تراش کر نوک دار بنالیے جاتے ہیں، جب کہ ڈنڈا قریباً آدھا میٹر لمبا ہوتا ہے اور اس کا قطر ایک سے ڈیڑھ انچ ہوتا ہے۔ کھیل شروع کرنے سے پہلے کھیل کے میدان میں ایک چھوٹا سا نالی نما گڑھا کھودا جاتا ہے جس کی چوڑائی ڈیڑھ انچ اور لمبائی 3 سے 4 انچ ہوتی ہے۔، گڑھا گُلّی کی شکل سے ملتا جلتا ہے، گلی اس یگڑھے پر رکھ کر ڈنڈے کی مدد سے اُچھالی جاتی ہے۔ کھیل میں دویا دو سے زائد کھلاڑی حصّہ لے سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے اہل ہونے کا کوئی معیار مقرر نہیں، تاہم مضبوط جسم کا مالک ، زور دار ٹل لگانے او رگلی کو کیچ کرنے والے کھلاڑی کو سب اہمیت دیتے ہیں۔ اگر کھیل ٹیم کی صورت کھیلا جائے تو دونوں ٹیموں میں کھلاڑیوں کی تعداد برابر ہوتی ہے، مثلاً ایک طرف پانچ کھلاڑی ہیں، تو دوسری طرف بھی پانچ ہونے ضروری ہیں۔ ایک ٹیم جب کھیل شروع کرتی ہے تو اس کا پہلاکھلاڑی گُلّی کو گلی نما گڑھے میں رکھ کر ڈنڈے کی مدد سے زور سے اُچھالتا ہے۔ کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ گُلّی اُچھل کر دور جائی تاکہ مخالف کھلاڑی ڈنڈے کا دُرست نشانہ نہ لگاسکیں۔ گُلّی پھینکنے کے بعد گلی نما گڑھے پر ڈنڈا رکھ دیا جاتا ہے اور مخالف کھلاڑی گلی سے ڈنڈے کا نشانہ لے کر اس پر گلی مارتا ہے۔ گلی اگر ڈنڈے پر لگ جائے تو کھلاڑی آئوٹ ہوجاتا ہے او رپھر دو سرے کی باری آتی ہے، لیکن اگر گلی ڈنڈے پر نہ لگے تو پھر پہلی باری لینے والا کھلاڑی ڈنڈے سے ٹل لگا کر گلی کو گڑھے کے مقام سے دور پھینکتا ہے۔ اس کے پاس مارنے کے لیے تین شاٹس یا تین ٹل ہوتے ہیں۔ پہلا دوسرا ٹل ناکام ہوجائے تو تیسرا آخری ہوتا ہے۔یہ بھی نہ لگے تو کھلاڑی آئوٹ ہوجاتاہے اور اگر ٹل لگتے رہیں تو گلی پر ڈنڈا مار کر دور پھینکنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اگر مخالف کھلاڑی ٹل مارنے پر گُلّی کو کیچ کرلیں تو تب بھی کھلاڑی آئوٹ قرار پاتا ہے اور پھر دوسرا باری لیتا ہے۔ ٹل لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ کھلاڑی ڈنڈے کی مدد سے گُلّی کے نوک دار سرے پر ہلکی سی ضرب لگاتا ہے، جس سے گلی ہوا میں اُچھلتی ہے۔اب وہ کھلاڑی بڑی تیزی سے ہوا میں اُڑتی گلی کو زور سے ضرب لگا کر دور پھینکتا ہے۔گلی کتنی دور جاکر گرتی ہے، اس کا انحصار کھلاڑی کے بازوئوں کی طاقت اورلگائی گئی ضرب پر ہوتا ہے، جتنی مہارت اور قوت سے ضرب لگائی جائے، گلی اس قدر دور جاکر گرتی ہے۔ گائوں دیہات میں یہ ایک مقبول کھیل ہے اور بہت سے گائوں دیہات میں گلی ڈنڈا کلب بن گئے ہیں، جن کے دوسری ٹیموں سے مقابلے ہوتے ہیں۔ اس کھیل سے جسم مضبوط ہوتا ہے اور کھلاڑی چاق چوبند رہتا ہے،کیوں کہ کھلے میدان میں بھاگ دوڑ سے ایک طرح کی ورزش ہوتی ہے۔ یہ مسرت و شادمانی کا کھیل ہے، تمام کھلاڑی کھیل سے لُطف اٹھاتے ہیں، آپس میں ہلّاگلّاہوتا ہے اور سب دلی خوشی حاصل کرتے ہیں۔ -​
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Persistent Person
ITD Supporter
Top Threads Starter
Joined
May 9, 2018
Local time
6:49 PM
Threads
1,354
Messages
7,659
Reaction score
6,966
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
117.01
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
، مزید اور کوئی گیم جیسا کہ جو جوتوں والی گیم کا ذکر ہوا ہے وہی باندر کِلا کہلاتی ہے۔اس گیم کے بارے میں کسی کو پتہ ہو تو اشتراک کرے۔یا اپنی علاقائی گیم
وزیرآباد میں ایک کھیل ہوا کرتا تھا وہاں اسے باڑی کہتے ہیں اور اس کے باقاعدہ ٹورنامنٹ بھی ہوتے تھے۔
زمین پردولکیریں سیدھی کھینچی جاتی آخر تک،اور دو دو لکیریں کچھ کچھ فاصلے سے چوڑائی میں کھینچی جاتی تھیں،جو لمبی لکیر کو آر پار کرتی تھی،یہ چوڑی لکیریں جتنے ساتھی ہوتے اتنی ہی ہوتی، جس ٹیم کی باری ہوتی وہ چوڑی لکیروں کے مابین برجمان ہوجاتے اور دوسرے باہر درمیان میں لمبی لکیر میں ایک بندہ کھڑاہوکر باہر کی ٹیم سے تالی مار کرکھیل کا آغاز کرتا۔۔۔۔۔۔۔باہر والی ٹیم اندر کے لوگوں کو چکما دے کر پھاٹک کوپارکرتےجاتے اور جب آخری بندہ بھی نکل جاتا تب جاکر پالا بنتا ہے۔
درمیان والے پولیس مین کو پورااختیار ہوتا ہے کہ وہ پورے میدان میں مٹرگشت کرتارہے جو گڑبڑکرےاس کوہاتھ لگا کرباہر کردے۔​
 
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks