- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 4:08 PM
- Threads
- 208
- Messages
- 595
- Reaction score
- 974
- Points
- 460
- Gold Coins
- 428.35

- لفظ "پہ" کی تحقیق
لفظ "پہ "درج ذیل معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ جن کی تفصیل یہ ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ، مگر، باوجود، باوصف، تسلسل، کثرت، یکے بعد دیگرے ، پے درپے، بعد میں ،پیچھے،آغاز فعل کے واسطے بمعنی کویا والا، انحصار یا امید ظاہر کرنے کے لیے،زاید، اوپر، کے لیے ، کی خاطر، ضرور، حتما، شرطیہ، یقینا، کےواسطے ،کےمعاملے میں ، مقابلے کے لیے، سے ، ساتھ،کسی چیز کی بیرونی سمت ظاہر کرنے کے لیے،محل وقع ظاہر کرنے کے لیے،سے،بابت، بارے میں ،سامنے، آگے،پیش،حالت ،صورت،عدد اور ہندسے کے درمیاں آکر،زیادہ یا اور ،پھر،کے ، پر
اب آگے ملاحظہ کیجیے کہ لفظ "پہ" کو ان معنی میں کیسے استعمال کیا جائے گا۔وہ بھی مشہور شعرا کے کلام سے
لیکن اور مگر کے معنی میں
غفلت کے یہ چل رہے تھے جھونکے
گو صبح ہوئی پہ (مگر) ہم نہ چونکے
باوجود باوصف کے معنی میں
تیغ و سپر میں تیر الٰہی کی چال ڈھال
دعویٰ نہ اس پہ ( باوجود) کچھ نہ تکبر نہ قیل و قال
"پہ" پر کے معنی میں اور پر تسلسل، کثرت، یکے بعد دیگرے، پے در پے کے معنی میں
ادھر میاں ہیں کہ آدمی پر (مسلسل) آدمی، تقاضے پر تقاضا، ادھر بیوی ہیں کہ چور بنی بیٹھی ہیں
بعد میں یا پیچھے کے معنی میں
تری دولتِ وصل دم دے کے پائی
جو مرنے پہ (کے بعد) دیکھا وہ مرتے نہ دیکھا
"کو" یا "والا " کے معنی میں آغاز فصل کے لیے
دل دھڑک اٹھا کہ ہائے گاڑی چھوٹنے پہ (والی ہے)
ہے اک نظر کا آسرا یہ بھی ٹوٹنے پہ (کو ہے)
انحصار یا امید ظاہر کرنے کے لیے کے معنی میں
ہمرہ کسی لشکری کے ہو کر
قسمت پہ (سے امید لیکر) چلا یہ نیک اختر
زاید کے معنی میں
روش دیکر یاں کا مجے آئے بیم
یو جا گے پہ (زیادہ)البتہ ہے کچھ تو عظیم
اوپر، کے لیے، کی خاطر کے معنی میں
تلواریں بھی چلیں تو نہیں مارنے کے دم
امت پہ ( کی خاطر) اپنے سر کو تصدیق کریں گے ہم
ضرور، حتماً، شرطیہ، یقیناً کے معنی میں
ترے دست و بازو فرشتوں کے دستے
تو ہے وہ زبردست جیتے پہ (یقینا)جیتے
مقابلے کے لیے، سے، ساتھ کے معنی میں
عیب سے خالی نہ واعظ ہے نہ ہم
ہم پہ (سےمقابلے کے لیے) منہ آئے گا منہ کی کھائے گا
حالت، صورت کے معنی میں
تردامنی پہ (کی حالت پر)شیخ ہماری نہ جائیو
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
عدد اور ہندسے کے درمیان آ کر 'زیادہ' یا 'اور' کے معنی دیتا ہے
دی جاں رہ خلاق میں ستّر پہ (زیادہ)دو تن نے
یک ایک ہے جنت کو سدھارا مرے آگے
اور، پھر، بعد کو، لیکن کے معنی میں
یہ مر گئے ہیں آج، پہ (اور)کل ہم کو مرنا ہے
چلئے مکاں میں دفن کی تجویز کرنا ہے
کسی چیز کی بیرونی سمت ظاہر کرنے کے لیے، محلِ وقوع ظاہر کرنے کے لیے
وہ کہتے ہیں نکلنا اب تو دروازے پہ (کی جانب ) مشکل ہے
قدم کوئی کہاں رکھے جدھر دیکھو ادھر دل ہے
بابت، بارے میں کے معنی میں
بچپن پہ (کی بابت )خادمان اولوالعزم کے نہ جائیں
جب چاہیں معرکے میں ہمیں آپ آزمائیں
سامنے، پیش، آگے کے معنی میں
میت پہ(کے سامنے) لوگ روتے تھے لے لے علی کا نام
آخر اٹھا جنازہ شاہ فلک مقام
کے اوپر، پر کے معنی میں
کیا سنبھلے جس پہ (کے اوپر) ظلم کا یوں آسماں گرے
دل تھام کر زمیں پہ امامِ زماں گرے
کے واسطے، کے لیے، کے معاملے میں کے معنی میں
چین آئے گا کس طرح مرے دل میں
جو یوں ہی پہرے پہ (کے لیے) دم سرد ٹہلتا ہی رہے گا
Previous thread
Next thread