امید کی کرن

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
9:16 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited
امید کی کرن
ہمارے مستقبل کا تمام تر انحصار اب اس بات پر ہے کہ آیا اس قوم میں کوئی حقیقی فکری قیادت فروغ پاسکتی ہے یا نہیں؟ہم نے پہلے باب میں عرض کیا تھا کہ قوم کے دو بنیادی حصے ہوتے ہیں: ایک فعال طبقہ جو قیادت اور اشرافیہ پر مشتمل ہوتا ہے اور دوسرے غیر فعال عوام الناس ۔قوموں کی راہوں کا تعین پہلا طبقہ کرتا ہے اور اس طبقہ کی رہنمائی فکری قیادت کیا کرتی ہے۔ہم آج اگر ایک تباہ کن صورت حال کے دہانے پر کھڑے ہیں تو اس کا سبب اسی فکری قیادت سے ہماری محرومی ہے۔ہمارے قومی حالات کا سب سے منفی پہلو یہی ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی حقیقی فکری قیادت موجود نہیں۔قیام پاکستان کے وقت جو کچھ فکری قیادت تھی ، اس کے سر پر سیاست اور اقتدار بری طرح سوار ہوگئے۔جب فکری قیادت اپنا کام چھوڑ کر سیاسی میدان میں اترتی ہے تو اس کے بعد سیاسی میدان میں کامیابی ملے نہ ملے، وہ اپنے شعبہ میں بڑی حد تک غیر مؤثر ہوجاتی ہے۔ سیاست تو لوگوں کی پسند و ناپسند کی رعایت کرکے ہی کی جاسکتی ہے ، جبکہ فکری رہنمائی میں لوگوں کے اوہام و تعصبات، جذبات و معتقدات اور اعمال و روایات پر تنقید کیے بغیر چارہ نہیں۔سیاست میں اترنے والوں کو اپنے آدرشوں کو خیر باد کہنا پڑتا ہے۔ یہی ہمارے ہاں بھی ہوا۔اس کے بعد ہمارے قومی مزاج میں پیدا ہونے والے بعض منفی رجحانات، مثلاً جذباتیت، انتہا پسندی، ظاہر پرستی، اخلاقی انحطاط اور علمی جمود نے کسی حقیقی فکری قیادت کے پنپنے کے امکانات بہت محدود کردیے۔ جو اکادکا لوگ موجود ہیں ، انھیں اپنی بات کہنے کے بعد جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔
ہم نے اس کتاب کی تیاری کے دوران میں تاریخ کے ہزاروں صفحات کا مطالعہ کیا ہے۔ متعدد قوموں اور تہذیبوں کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ اس کے بعد اہل پاکستان کے جو حالات ہمارے سامنے ہیں ، انھیں دیکھ کر ہم پر بار بار مایوسی طاری ہو جاتی ہے۔اندھیر نگری چوپٹ راج کا جو تماشا یہاں ہر سطح پرصبح و شام نظر آتا ہے ، اس کے بعد کوئی امید کرنا آسان نہیں۔ بالخصوص خدا سے وفاداری کا عہد باندھنے کے بعد منافقت اور غداری کی جو کہانی ہم اپنے اپنے گھروں میں لکھ رہے ہیں، اس کا نتیجہ کبھی بھی اچھا نہیں نکل سکتا۔
ان مایوس کن حالات میں امید کی کوئی کرن اگر موجود ہے تو وہ یہ ہے کہ اس قوم کے ہر طبقہ میں ابھی تک زندہ لوگ پیدا ہورہے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن سے ہر میدان میں نئی قیادت وجود میں آسکتی ہے۔اس کتاب کے اصل مخاطب وہی لوگ ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو نفسانفسی اور خود غرضی کے اس دور میں قوم کے درد میں تڑپتے ہیں۔جو اپنے نقطۂ نظر کے علاوہ دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ جو جذباتیت اور انتہا پسندی کے بجاے اصول پسندی کو اپنا معیار بناتے ہیں۔جو دنیاپرست الحادی تہذیب کے مقابلے میں نبیوں کی تہذیب کو غالب دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ خدا ان کی نگاہ میں ایسا بڑا ہے کہ وہ کسی اور کی بڑائی کو دل میں جگہ نہیں دے سکتے ۔ جو رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم کواس طرح آخری نبی مان چکے ہیں کہ آپ کے بعد کسی اور کی بات کو وہ حرف آخر نہیں سمجھتے۔جو صحابۂ کرام کی طرح حق پر کسی اور چیز کو ترجیح نہیں دے سکتے اور اس کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جواس قوم کی تباہ حال تقدیر بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی لوگ اس دھرتی پر ہماری واحد امیدہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے سامنے ہم تعمیر ملت کا لائحۂ عمل رکھنا چاہتے ہیں۔​
 

PakArt UrduLover

Thread Starter
in memoriam 1961-2020، May his soul rest in peace
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
Persistent Person
ITD Supporter
ITD Observer
ITD Solo Person
ITD Fan Fictionest
ITD Well Wishir
ITD Intrinsic Person
Joined
May 9, 2018
Local time
9:16 AM
Threads
1,353
Messages
7,658
Reaction score
6,974
Points
1,508
Location
Manchester U.K
Gold Coins
124.01
Get Unlimited Tags / Banners
Promotion from VIP to ITD Star.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Thread Highlight Unlimited

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
Proud Pakistani
🏆 ZH Top Poster in a Month Award 🕖
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
Top Poster
ITD Developer
Joined
Apr 25, 2018
Local time
1:16 PM
Threads
898
Messages
13,907
Reaction score
15,150
Points
1,977
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
4,180.01
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks