- Joined
- Apr 25, 2018
- Local time
- 12:41 AM
- Threads
- 211
- Messages
- 606
- Reaction score
- 984
- Points
- 460
- Gold Coins
- 432.23

تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آب زم زم آب فارسی اور پشتو دونوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن فرق اتنا ہے کہ پشتو میں کم اور فارسی کا لفظ ہونے کی وجہ سے فارسی میں زیادہ استعمال ہوتا ہے اور پشتو میں اس کا استعمال ایسے ہے جیسے اردو میں اس کا استعمال ہوتا ہے بعض اہل علم کے مطابق اس کی اصل پشتو ہی ہے اور یہ لفظ پشتو کے "اُبہ" ہی کی بھگڑی شکل ہے کیوں کہ پشتو میں پانی کو اُبہ کہا جاتاہے
لیکن اکثریت اہل علم کے مطابق یہ فارسی کا لفظ ہے ،فارسی سے پشتو اور اردو میں آیا ہے ، اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے پاس اچھے خاصے دلائل موجود ہیں جن کا یہاں ذکر طوالت کے خوف سے ترک کیا جارہاہے
اور زم زم یہ کسی قدیم زبان کا لفظ ہے۔ اس کا متعین معنی تو اللہ تعالی کی ذات کو پتہ ہوگا البتہ کچھ اہل علم نے اس کا معنی ٹھہر جا ٹھہر جا قیاس کیا ہے لیکن یہ کوئی حتمی بات نہیں ہے۔ عربی زبان میں اس طرح کے بہت سے رباعی اسما ہیں جو ضروری نہیں ہے کہ زم زم کی طرح فعل امر کی شکل میں بیان ہوئے ہوں۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ زم زم ایک کواں جو کعبہ میں ہے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیاں رگڑنے کی جگہ پیدا ہوگیا تھا
اور اب اس کنویں کا نام زم زم ہے اس تھریڈمیں جو مقصد کی بات تھی اب اس طرف آتے ہیں ہماری اکثریت آب زم زم کو آب زم زم کا پانی کہتی ہے حالانکہ آب کا معنی بھی پانی ہے یعنی جب آب زم زم کہہ دیا تو اب اس کے آگے اردو میں پانی کا ذکر غیر ضروری ہوگیا کیوں کہ آب کا ذکر پانی کی خبر دے رہاہے یہ اس طرح ہے جیسے کہ بعض لوگ کہتے ہیں اے ٹی ایم کی مشین حالانکہ اے ٹی ایم مخفف ہے
Automated teller machine
تو جب اے ٹی ایم کہہ دیا تو اس مخفف میں ایم سے مشین بھی مراد ہے اب الگ سے مشین کہنا درست نہیں ہوگا

Previous thread
Next thread