- Joined
- May 8, 2018
- Local time
- 4:06 AM
- Threads
- 111
- Messages
- 3,277
- Reaction score
- 4,754
- Points
- 943
- Location
- The City of Containers
- Gold Coins
- 879.05

اک نام کی اڑتی خوشبو ، اک خواب سفر میں رہتا ہے
اک بستی آنکھیں ملتی ہے اک شہر نظر میں رہتا ہے
کیا اہل ہنر ، کیا اہل شرف، سب ٹکڑے ردّی کاغذ کے
اس دور میں ہے وہ شخص بڑا جو روز خبر میں رہتا ہے
پانی میں روز بہاتا ہے اک شخص دیے امیدوں کے
اور اگلے دن تک پھر ان کے ہمراہ بھنور میں رہتا ہے
جو پیڑ پہ لکھی جاتی ہے ، جو گیلی ریت سے بنتا ہے
کون اس تحریر کا وارث ہے ؟ ، کون ایسے گھر میں رہتا ہے؟
جو شہر کتھا بھی ہے امجد ، اک قصّہ سوتے جاگتے کا
ہم دیکھیں جس کردار کو بھی جادو کے اثر میں رہتا ہے
(امجد اسلام امجد )

Last edited by a moderator:
Previous thread
Next thread